ووٹ دینا ہر نیو یارکر کا حق ہے، نہ کہ مراعت۔​​ 

بطور ووٹر میرے حقوق کیا ہیں؟​​ 

ہم سب کا حق ہے کہ ہماری آوازیں سنی جائیں۔ اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے حقوق جانیں تاکہ آپ اپنی اور دوسروں کی وکالت کر سکیں۔​​ 

رجسٹریشن​​ 

آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں اگر آپ:​​ 

  • A registered voter.​​ 
  • At least 18 years old.​​ 
  • A U.S. citizen.​​ 
  • In line at your poll site by the time it is scheduled to close.​​ 

اپنی پول سائٹ پر​​ 

آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں:​​ 

  • Ask a poll worker for help.​​ 
  • Use an interpreter if you need language assistance.​​ 
  • Bring any voting materials with you.​​ 
  • Vote even if the voting machine is broken.​​ 
  • Vote by affidavit ballot if your name is missing from the list of voters at your polling site.​​ 
  • Not show an ID if you are not a first time voter.​​ 
  • قابل رسائی پولنگ سائٹس اور معذوری کے حامل لوگوں کے لیے بیلٹ ڈالنے میں مدد حاصل کرنا۔​​  

کام پر​​ 

  • اگر آپ کی شفٹ کے آغاز سے پہلے اور اختتام کے بعد پولز 4 گھنٹے سے کم وقت کے لیے کھلے ہوں تو آپ کو اپنی شفٹ کے آغاز یا اختتام پر دو گھنٹے بامعاوضہ چھٹی لینے کا حق حاصل ہے۔​​  
    • That means on Election Day, you can take paid time off if you are scheduled to start work before 10 a.m. and end work after 5 p.m. You must notify your employer at least two days before you plan to vote.​​ 

جرم یا فیلونی میں سزا یافتہ افراد کے لیے ووٹنگ کے حقوق​​ 

اگر آپ موجودہ طور پر پروبیشن یا پیرول پر ہیں، تو آپ کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔​​  

  • نامناسب رویہ اور کسی خلاف ورزی پر سزا آپ کو ووٹ دینے سے نہیں روکتی، حتٰی کہ آپ جیل میں ہی قید گزار رہے ہوں۔​​ 
  • اگر آپ موجودہ طور پر کسی فیلونی کی سزا میں قید ہیں، تو آپ ووٹ دینے کے اہل نہیں ہیں۔ تاہم، اگر آپ کسی فیلونی میں سزا یافتہ ہیں اور آپ کی سزا معطل شدہ ہے، تو آپ ووٹ دے سکتے ہیں۔​​ 
  • اگر آپ کسی فیلونی میں سزا یافتہ ہیں اور آپ کو قید سے آزاد کر دیا گیا ہے، تو آپ ووٹ دے سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو ووٹ دینے کے لیے دوبارہ رجسٹر ہونا پڑے گا۔ ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوں۔​​ 
  • اگر آپ کسی وفاقی فیلونی میں سزا یافتہ ہیں یا کسی دوسری ریاست میں فیلونی میں سزا یافتہ ہیں، تو آپ پھر بھی New York میں رجسٹر ہونے اور ووٹ دینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔​​ 
  • اگر آپ موجودہ طور پر پروبیشن یا پرول پر ہیں، تو آپ ووٹ دے سکتے ہیں۔​​ 
  • اگر آپ اس وقت کسی مسڈیمینر کے لیے جیل میں ہیں یا مقدمے کے منتظر ہیں، تو آپ ووٹ دے سکتے ہیں۔​​ 

ماضی میں قید رہنے والے لوگوں کے حقوق کے متعلق مزید جانیں​​ 

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات​​ 

اگر میری پول سائٹ پر کوئی مسئلہ ہو، تو مجھے کس کو کال کرنی چاہئیے؟​​ 

اگر آپ کو ووٹ ڈالنے میں دشواری کا سامنا ہو، تو آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:​​ 

  • نیویارک اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر کو 2992-390-866 پر کال کریں​​ 
  • ووٹر کی شکایت یہاں جمع کروائیں: https://ag.ny.gov/individuals/voting-rights​​ 
  • نیویارک سٹی انتخابات بورڈ کو 1-866-Vote-NYC (1-866-868-3692) پر کال کریں​​ 

  • تربیت یافتہ الیکشن پروٹیکشن رضاکار سے بات کرنے اور مفت قانونی معاونت حاصل کرنے کے لیے الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن (Election Protection hotline) کو 866-OUR-VOTE (866-687-8683) پر کال کریں۔​​ 

کیا مجھے اپنے پول کے مقام پر کوئی آئی ڈی دکھانے کی ضرورت ہے؟​​ 

اگر آپ پہلے NYC میں ووٹ دے چکے ہیں، تو آپ کو کوئی ID دکھانے کی ضرورت نہیں۔ تاہم، اگر آپ پہلی مرتبہ ووٹ دے رہے ہوں اور آپ نے ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوتے وقت کوئی ID جمع نہیں کروائی یا بورڈ آف الیکشنز (The Board of Elections) آپ کی شناخت کی تصدیق نہ کر سکا ہو، تو آپ کو ایک ID دکھانے کا کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو ایک ID دکھانے کی ضرورت ہو، تو آپ کی ووٹر رجسٹریشن پر لکھا ہو گا کہ آپ کی شناخت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔​​ 

اپنی ووٹر رجسٹریشن چیک کریں۔​​