اپنی آواز سنوائیں، NYC! 

ووٹ کہاں دینا ہے

آپ کو اپنی تقویض کردہ پول سائٹ پر ووٹ دینا ہو گا۔ پول سائیٹس ہر سال یا یہاں تک کہ آخری وقت پر تبدیل ہو سکتی ہیں، اگر کوئی مسئلہ، مثلًا پانی کا پائپ پھٹ جانا یا بجلی نہ ہونا۔ لہذا جانے سے پہلے جانچ کر لینا یقینی بنائیں!

میرا پول کا مقام تلاش کریں

ووٹ کب دینا ہے

پولز 5 نومبر کو صبح 6 - رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ آپ 26 اکتوبر- 3 نومبر تک بالمشافہ طور پر قبل از وقت ووٹ دے سکتے ہیں۔

قبل از وقت ووٹنگ کے متعلق مزید جانیں

 

کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

کیا میں انتخاب کے دن سے پہلے قبل از وقت ووٹ ڈال سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں! آپ 26 اکتوبر-3 نومبر تک بالمشافہ طور پر جلدی ووٹ دے سکتے ہیں۔ آپ ایک غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کر کے بذریعہ ڈاک بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ ووٹ دینے کے مزید طریقوں کے بارے میں سیکھیں۔

اگر میں نے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی ہو یا جمع کروایا ہو، تو کیا میں پھر بھی انتخاب کے دن ووٹ ڈال سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ نے ایک غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کی ہے، تو آپ کو اسی سے ووٹ دینے کے ارادے میں ہونا چاہیے۔ پولز کے کھلے رہنے کے دوران آپ اپنا مکمل غیر حاضری والا بیلٹ، قبل از ووٹنگ سائٹ کی کسی بھی جگہ پر چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کرنے کے بعد بالمشافہ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے پول کی سائٹ پر ایک بیان حلفی بیلٹ کے ساتھ ووٹ دینا پڑے گا۔ یہ بیلٹ مختلف نظر آئے گا۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو، تو پول ورکر کو کہیں۔

اگر پول بند ہونے پر میں اپنی پول سائٹ پر قطار میں ہوں، کیا میں پھر بھی ووٹ ڈال سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں! آپ کو ووٹ دینے کا حق ہے جب تک کہ آپ انتخاب کے رات 9 بجے تک لائن میں رجسٹرڈ ووٹر کے طور پر موجود ہوں۔

NYC انتخاب کا دن کیا ہے؟

انتخاب کا دن 5 نومبر کو ہے۔

میرا پول کا مقام تلاش کریں

میں ووٹ کہاں دوں؟

اپنا ووٹنگ کا مقام معلوم کرنے کے لیے NYC انتخابات بورڈ (Board of Elections) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

میرا پول کا مقام تلاش کریں

کلیدی تاریخیں

  • قومی ووٹر رجسٹریشن کا دن

    منگل، 17 ستمبر 2024
  • جلدی ووٹنگ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024 - اتوار، 3 نومبر 2024
  • قبل از وقت بذریعہ ڈاک/غیر حاضر بیلٹ اور ووٹر رجسٹریشن فارم کی درخواست کی آخری تاریخ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024
  • ووٹر رجسٹریشن کی درخواست کی آخری تاریخ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024