انتخاب کے دن سے پہلے قبل از وقت ووٹ دیں

ہر NYC ووٹر انتخاب کے دن سے پہلے بالمشافہ طور پر قبل از وقت ووٹ دے سکتا ہے۔ قبل از وقت ووٹ دینا آسان، تیز اور لچکدار ہے۔

ووٹ کہاں دینا ہے

آپ کو ووٹ اپنی تقویض کردہ قبل از وقت وٹنگ سائٹ پر دینا ہو گا۔ آپ کی قبل از ووٹنگ کا مقام آپ کے انتخاب کے دن کی پول سائٹ سے مختلف ہو سکتا ہے، لہذا جانے سے پہلے جانچ کرنا یقینی بنائیں!

میرا پول کا مقام تلاش کریں

ووٹ کب دینا ہے

آپ جون 17 - جون 25 کے درمیان قبل از وقت ووٹ ڈال سکتے ہیں، البتہ ہر روز اوقات مختلف ہوتے ہیں۔ انتخاب کے دن کی طرح ہی، آپ کسی بھی ایسے وقت اپنے قبل از وقت ووٹنگ کے مقام پر تشریف لا سکتے ہیں، جب پولز کھلے ہوں۔



ہفتہ

17 جون

اتوار

18 جون

پیر

19 جون

منگل

20 جون

بدھ

21 جون

جمعرات

22 جون

جمعہ

23 جون

ہفتہ

24 جون

اتوار

25 جون


کیا آپ جانتے ہیں: قبل از ووٹنگ عادت بنانے والی چیز ہے! 2020 کے عام انتخابات میں، ووٹرز قبل از وقت ووٹ دینا کا 372% زیادہ امکان رکھتے تھے، اگر انہوں نے سابقہ طور پر قبل از وقت ووٹ دیا ہو۔

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

اگر میں نے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی یا جمع کروا دیا، تو کیا میں قبل از وقت ووٹ دے سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ نے ایک غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کی ہے، تو آپ کو اسی سے ووٹ دینے کے ارادے میں ہونا چاہیے۔ پولز کے کھلے رہنے کے دوران آپ اپنا مکمل غیر حاضری والا بیلٹ، قبل از ووٹنگ سائٹ کی کسی بھی جگہ پر چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کرنے کے بعد بالمشافہ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے پول کی سائٹ پر ایک بیان حلفی بیلٹ کے ساتھ ووٹ دینا پڑے گا۔ یہ بیلٹ مختلف نظر آئے گا۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو، تو پول ورکر کو کہیں۔

قبل از وقت ووٹنگ کے فوائد کیا ہیں؟

قبل از ووٹنگ ووٹرز کو زیادہ لچک دیتی ہے، انتخاب کے دن انتظار کے وقت کو کم کرتی ہے اور پول ورکرز پر بوجھ کو کم کرتی ہے، جو تمام لوگوں کے لیے ووٹ دینے کا خوشگوار تجربہ بناتا ہے!

ہم قابل از وقت ووٹ کیوں دیتے ہیں؟

قبل از وقت ووٹنگ کو گورنر نے 2019 میں دستخط کر کے قانون میں شامل کیا تھا۔ اسے ریاستی سینٹ اور اسمبلی میں دونوں اطراف کی مشترکہ معاونت حاصل تھی۔

میرا پول کا مقام تلاش کریں

میں ووٹ کہاں دوں؟

اپنا قبل از وقت ووٹنگ کا مقام معلوم کرنے کے لیے NYC انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) کی ویب سائٹ پر جائیں

میرا پول کا مقام تلاش کریں

کلیدی تاریخیں

  • اپنے پتے کی تجدید کرنے کی آخری تاریخ

    پیر، 12 جون 2023
  • غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی آخری تاریخ (آن لائن یا میل کے ذریعے)

    پیر، 12 جون 2023
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ

    ہفتہ، 17 جون 2023
  • جلدی ووٹنگ

    ہفتہ 17 جون 2023 - اتوار 25 جون 2023