ہر نیو یارکر کے پاس ووٹ ڈالنے کا حق ہے

اگر آپ کو معذوری یا انگریزی کی محدود مہارت کی وجہ سے اپنا بیلٹ بھرنے میں معاونت درکار ہو، تو مدد دستیاب ہے۔ ایک NYC ووٹر کے طور پر اپنے حقوق اور یہ کہ اگر ضرورت پڑے، تو مدد کہاں سے حاصل کریں، کے بارے میں مزید جانیں۔

بیلٹ مارکنگ ڈیوائس 

ووٹرز کو جلدی ووٹنگ کے دوران اور الیکشن کے دن پر اپنے بیلٹ بھرنے میں مدد دینے کے لیے پولنگ کی تمام جگہوں پر بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز دستیاب ہیں۔ یہ ڈیوائسز ایسے ووٹرز کے لیے مددگار ہو سکتی ہیں، جو نابینا ہوں، کمزور نظر رکھتے ہوں یا کسی ایسی معذوری یا بیماری کے شکار ہوں، جس کے سبب ایک پین کی مدد سے بیلٹ پر نشان لگانا مشکل یا ناممکن ہو۔ تاہم، ووٹر بیلٹ مارکنگ ڈیوائس کی درخواست کوئی بھی کر سکتا ہے۔

آپ اپنے بیلٹ کو ڈسپلے اسکرین پر دیکھنے، ہیڈ فونز کے ذریعے اپنے انتخاب سننے یا اپنے بیلٹ کا اضافی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے بیلٹ مارکنگ ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بیلٹ مارکنگ ڈیوائس استعمال کرنا چاہیں، تو بس پول ورکر سے مانگ لیں!

یہ ڈیوائس آپ کے بیلٹ پر نشان لگانے کے چار طریقے فراہم کرتی ہے:

  • ٹچ اسکرین
  • سِپ اینڈ پف ڈیوائس (Sip & puff device)
  • کی پیڈ (بریل)
  • راکر پیڈل

انتخابات بورڈ (Board of Elections) سے بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز کے بارے میں مزید جانیں

NYC انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز کی خصوصیات استعمال کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتا ہے

 

قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ

اگر آپ بصارت سے محروم ہیں یا کاغذی بیلٹ پر نشان نہیں لگا سکتے، تب بھی آپ ابھی بھی بذریعہ ڈاک ووٹ دے سکتے ہیں۔ قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کو اسکرین ریڈر پڑھ سکتا ہے اور کمپیوٹر کے ذریعے بھرا جا سکتا ہے۔ آپ NYC انتخابات بورڈ (Board of Elections) سے قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 

ایک قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے والے ووٹرز اپنے غیر حاضر بیلٹ پر گھر پر نشان لگانے اور اسے پرنٹ کرنے کے لیے اپنی ذاتی ایڈاپٹو ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کے لیے، آپ کو اسے انتخابات بورڈ (Board of Elections) کو واپس کرنے سے پہلے اپنے بیلٹ کر پرنٹ کرنا ہو گا۔

غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں

زبان کی رسائی

قانون کے تحت، نیو یارک سٹی کے بیلٹس اور ووٹنگ کے دیگر مواد کا مقامی مردم شماری کے ڈیٹا کے تحت مخصوص پول سائیٹس پر بنگالی، چینی، کوریئن اور ہسپانوی میں ترجمہ کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ان زبانوں اور دیگر، مثلًا عربی، حیتیئن کریول، روسی اور یڈش زبان، میں معاونت فراہم کرنے کے لیے پول کے کچھ مقامات پر ترجمان دستیاب ہیں۔ آپ تمدنی شمولیت کمیشن (Civic Engagement Commission) کی ویب سائٹ پر جان سکتے ہیں کہ ہر زبان میں پولنگ کے کون سے مقامات مترجمین کی پیشکش کرتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی پول سائٹ پر زبان میں مدد کی ضرورت ہے، تو آپ کو اپنے ساتھ اپنا ترجمان لانے کا حق بھی حاصل ہے۔

بطور ووٹر اپنے حقوق کے بارے میں مزید جانیں

قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں

قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ

آپ انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) سے قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں

قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں
پول سائٹس دیکھیں

زبان میں مدد

NYC تمدنی مشغولیتی کمیشن کچھ پول سائٹس پر ترجمان فراہم کرتا ہے

پول سائٹس دیکھیں

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

کیا میں ووٹ ڈالنے میں اپنی مدد کے لیے کسی کو ساتھ لا سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں، جب تک کہ وہ آپ کے آجر یا یونین کے نمائندہ نہ ہوں، آپ ووٹ ڈالنے میں مدد کے لیے کسی کو ساتھ لا سکتے ہیں۔ آپ ہمیشہ پول ورکر سے مدد مانگ سکتے ہیں۔

کیا میں ایک قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں! اگر آپ بصارت سے محروم ہوں یا ایسی معذوری کے حامل ہوں، جس کی وجہ سے آپ کو غیر حاضر بیلٹ کی ایک قابل رسائی ورژن کی ضرورت ہو، جسے اسکرین ریڈر پڑھ سکے اور اس پر ڈیجیٹل طور پر نشان لگایا جا سکے، تو آپ NYC انتخابات کے بورڈ (NYC Board of Elections) سے ایک قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ایک قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں۔

کیا پول سائٹس قابل رسائی ہیں؟

ہاں! NYC انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) یقینی بناتا ہے کہ شہر میں ہر پول سائٹ قبل از وقت ووٹنگ کے دوران اور انتخاب کے دن پر تمام ووٹرز کے لیے قابل رسائی ہو۔ اگر آپ کی پول سائٹ پر کوئی بھی مسائل ہوں، تو آپ انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) سے 1-866-Vote-NYC (212-487-5496) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔