آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

ہمارا مستقبل بیلٹ پر ہے، NYC۔ 5 نومبر کے عام انتخابات میں آپ کا ووٹ نیویارک کے کانگریسی اور ریاستی نمائندوں کا فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا۔

اپنا بیلٹ جمع کروانے کے تین طریقے ہیں:

جلدی ووٹنگ

انتخاب کے دن تک انتظار نہ کریں! آپ اکتوبر 26 سے ذاتی طور پر اور بذریعہ ڈاک درخواست کر سکتے ہیں۔
قبل از وقت ووٹنگ کے بارے میں مزید جانیں

بذریعہ ڈاک ووٹ

اگر آپ کے پاس کوئی قابل قبول وجہ ہو، مثلًا انتخاب کے دن نیو یارک سے باہر ہونا، تو آپ ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے متعلق مزید جانیں

الیکشن کا دن

الیکشن کے دن پر پولز صبح 6-رات 9 کھلے رہتے ہیں۔(الیکشن کے دن کے متعلق مزید جانیں)

بیرونی لنک

ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوں

NYC Votes آپ کو 5 منٹ سے کم وقت میں اعتماد کے ساتھ ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروائیں میں مدد دینے کے لیے TurboVote کے ساتھ شراکت کر رہا ہے۔

ابھی رجسٹر کریں
بیرونی لنک

ووٹ کہاں دینا ہے

یہ جاننے کے لیے انتخابات بورڈ (Board of Elections) پول سائٹ لوکیٹر ملاحظہ کریں کہ آپ کہاں ووٹ دے سکتے ہیں!

میرا پول کا مقام تلاش کریں

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

بیلٹ پر کیا ہے؟

آپ کے بیلٹ پر مخصوص دفاتر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔پرائمری انتخاب میں، آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ عام انتخاب میں آپ کی پارٹی کا امیدوار کون ہو گا۔امیدواروں سے ملیں۔

عام الیکشنز میں ووٹ دینے کے لیے کون اہل ہے؟

کسی بھی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے آپ کو ایک رجسٹر شدہ ووٹر ہونا چاہیے۔ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروائیں۔

معذوری کے حامل ووٹرز کے لیے کیا مدد دستیاب ہے؟

معذوریوں کے حامل ووٹرز مختلف طریقوں سے بیلٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پول سائٹ پر بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ڈیوائسز اپنے بیلٹ پر نشان لگانے کے چار طریقوں کی پیشکش کرتی ہیں۔NYC انتخابات بورڈ (Board of Elections) سے قابل رسائی غیر حاضر بیلٹ بھی دستیاب ہیں۔آخر میں، آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ووٹ ڈالنے میں مدد کے لیے کسی کو ساتھ لے آئیں یا کسی پول ورکر سے مدد مانگیں!رسائی کے بارے میں مزید جانیں۔

کلیدی تاریخیں

  • قومی ووٹر رجسٹریشن کا دن

    منگل، 17 ستمبر 2024
  • جلدی ووٹنگ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024 - اتوار، 3 نومبر 2024
  • قبل از وقت بذریعہ ڈاک/غیر حاضر بیلٹ اور ووٹر رجسٹریشن فارم کی درخواست کی آخری تاریخ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024
  • ووٹر رجسٹریشن کی درخواست کی آخری تاریخ

    ہفتہ، 26 اکتوبر 2024