ریاست نیو یارک کا پرائمری انتخاب
اپنے پتے کی تجدید کرنے کی آخری تاریخ
پیر، 12 جون 2023اگر آپ گھر منتقل کرتے ہیں تو آپ کو پرائمری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اس تاریخ تک انتخابات بورڈ (Board of Elections) کو لازمی طور پر مطلع کرنا ہو گا۔
غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی آخری تاریخ (آن لائن یا میل کے ذریعے)
پیر، 12 جون 2023بورڈ آف الیکشنز کو اس تاریخ تک آپ کی غیر حاضری کی بیلٹ کی درخواست موصول ہونی چاہیے۔ اپنے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں۔
ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ
ہفتہ، 17 جون 2023ہم نے رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے TurboVote کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروائیں۔
جلدی ووٹنگ
ہفتہ 17 جون 2023 - اتوار 25 جون 2023انتخاب کا دن سے پہلے بالمشافہ طور پر قبل از وقت ووٹ کریں! اپنی قبل از وقت ووٹنگ کی جگہ اور اوقات معلوم کریں۔
غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی آخری تاریخ (بالمشافہ)
پیر، 26 جون 2023بالمشافہ طور پر ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ۔اپنی بورو کا مقامی انتخابات بورڈ (Board of Elections) کا دفتر تلاش کریں۔
پرائمری انتخاب کا دن
بروز منگل، 27 جون 2023پولز صبح 6-رات 9 کھلے رہتے ہیں۔اپنی پول سائٹ تلاش کریں۔
غیر حاضر بیلٹ واپس کرنے کی آخری تاریخ
بروز منگل، 27 جون 2023اپنے غیر حاضر بیلٹ کو پوسٹ مارک کرنے یا اسے کسی پول سائٹ پر چھوڑنے کا آخری دن۔اپنی پول سائٹ تلاش کریں۔
بورڈ آف الیکشنز (Board of Elections) کی غیر حاضری کے بیلٹس وصول کرنے کی آخری تاریخ
منگل، 4 جولائی 2023انتخابات بورڈ (Board of Elections) کو آپ کا غیر حاضر بیلٹ اس تاریخ تک موصول ہو جانا چاہیے۔ تاہم، آپ کا بیلٹ قابل قبول ہونے کے لیے 27 جون تک پوسٹ مارک ہونا چاہیے۔