1. ایونٹ میں ترمیم کریں
اگر آپ کسی ایونٹ میں تبدیلیاں کرنا چاہیں گے، تو ایونٹ کے انتظامی صفحے سے Edit (ترمیم کریں) ٹیب کو منتخب کریں۔
Edit (ترمیم کریں) ٹیب سے آپ ایونٹ کی تفصیلات میں تجدید کر سکتے ہیں اور ایونٹ کو بند، کھول اور حذف کر سکتے ہیں۔ ایونٹ کو حذف کرنا صرف اس صورت میں ممکن ہے اگر اس ایونٹ کے لیے کوئی بھی عطیہ نہ دیا گیا ہو۔ یہ عمل بعد میں کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کو اپنے ایونٹ میں کسی قسم کی تبدیلیوں کے لیے ای میل موصول ہو گی۔ اگر ایونٹ کے C-SMART میں اپ لوڈ ہو جانے کے بعد ایونٹ کی تفصیلات میں تبدیلی کی جاتی ہے، تو C-SMART میں ایونٹ میں ضروری تبدیلیاں کرنے کے لیے اس ای میل میں موجود تفصیلات استعمال کریں۔
اگر آپ کسی ایونٹ کے واقع ہونے سے پہلے اسے غلطی سے بند کر دیں، تو اس ایونٹ کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی ایونٹ دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہو، تو اپنے کینڈیڈیٹ سروسز لائیژان کے ساتھ رابطہ کریں۔
اپنے ایونٹ کے صفحے کے لیے عطیے کی رقم کو تبدیل کرنے کے لیے، اپنے Contribute اکاؤنٹ کے مرکزی صفحے پر جائیں اور Tools (ٹولز) ٹیب میں Custom Amount Tool (کسٹم اماؤنٹ ٹول) میں رقوم کی تجدید کر دیں۔
نوٹ: اس حصے میں عطیے کی رقوم کی تجدید آپ کی مہم کے تمام Contribute صفحات، بشمول تمام اوپن ایونٹ صفحات، کی ابتدائی رقوم کو تبدیل کر دے گی
2. ایونٹس کو منتظم کریں اور دیکھیں
اپنے ایونٹس دیکھنے کے لیے Fundraising Events (فنڈ ریزنگ ایونٹس) پر واپس جائیں۔ ہر ہیڈر پر کلک کر کے ایونٹس کو ایونٹ کی تاریخ اور وقت، ایونٹ کے نام، حیثیت، اور کل عطیات کے تحت ترتیب دی جا سکتی ہے۔
گیئر کے آئیکن پر کلک کریں اور ایوننٹ کے صفحے، جس کا عطیہ دہندگان کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا، کو دیکھنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن انتخابات سے View (دیکھیں) منتخب کریں۔ ایونٹ کے انتظامی صفحے پر واپس جانے کے لیے، اوینٹ کے ہائپر لنک والے نام پر کلک کریں یا گیئر آئیکن پر کلک کریں اور Edit (ترمیم کریں) پر کلک کریں۔
3. فنڈ ریزنگ تقریبات اور عطیات کا جائزہ لیں
ایونٹ کے انتظامی صفحے پر Contributions (عطیات) کی ٹیب میں انفرادی عطیات کو موصول ہونے کی تاریخ اور وقت کے تحت، عطیہ دہندہ کے نام اور عطیہ کردہ رقم کے تحت ترتیب دی جا سکتی ہے۔ اس صفحے سے، آپ اس ایونٹ کے صفحے کے ذریعے موصول ہونے والے عطیات کی فہرست کو CSV فائل کے طور پر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
Contribute کے ذریعے موصول ہونے والے کسی بھی دیگر عطیے کی طرح، ایونٹس میں دیئے گئے عطیات کے متعلق بھی انکشاف کے اسے عرصے کے اندر اطلاع دی جانی چاہیے، جس میں وہ موصول ہوئے تھے اور انہیں C-SMART میں براہ راست اپ لوڈ کیا جانا چاہیے۔ ایونٹس میں دیئے جانے والے عطیات کو بھی دیگر کسی بھی اہل عطیے کی طرح میچ کرنے کا دعوٰی کیا جانا چاہیے۔
نوٹ: Contribute میں موصول ہونے والے دیگر عطیات کی طرح ہی، فنڈریزنگ ایونٹ کے صفحات کے ذریعے موصول ہونے والے عطیات سے بھی Stripe کی عمل درآمد کی فیسیں کاٹی جائیں گی۔