اگر آپ ذاتی طور پر ووٹ نہیں دے سکتے تو بذریعہ ڈاک ووٹ دیں
بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنا ان لوگوں کے لیے ایک محفوظ، آسان اور محفوظ انتخاب ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے!
گر آپ کے پاس کوئی قابل قبول وجہ ہو، مثلًا انتخاب کے دن نیو یارک سے باہر ہونا یا کوئی بیماری یا جسمانی معذوری ہونا، تو آپ ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ 6 نومبر ہے۔
کیا آپ کو معلوم تھا: جون 2020 کے صدارتی ابتدائی انتخابات میں 2016 کے صدارتی ابتدائی انتخابات کے مقابلے میں 33 گنا سے زیادہ ووٹرز نے غیر حاضر بیلٹس کی درخواست کی۔
بذریعہ ڈاک ووٹ کیسے ڈالیں
کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات
ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے قابل قبول وجوہات کیا ہیں؟
گر آپ کے پاس کوئی قابل قبول وجہ ہو، مثلًا انتخاب کے دن نیو یارک سے باہر ہوں گے، کسی بیماری یا جسمانی معذوری کے شکار ہیں، کسی بیمار یا جسمانی طور پر معذور شخص کے لیے بنیادی نگہداشت کنندہ ہیں، ایک ویٹیرنز ہیلتھ ایڈمنسٹریشن ہاسپٹل (Health Administration Hospital) کے رہائشی یا مریض ہیں یا اگر آپ قید میں ہیں یا مقدمہ شروع ہونے کے منتظر ہیں، تو آپ ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔آپ اپنے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کے فارم پر اپنی وجہ پر نشان لگا سکتے ہیں۔ اپنے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کریں۔
اگر میں ایک غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کروں یا جمع کرواؤں، تو کیا میں پھر بھی بالمشافہ طور پر ووٹ دے سکتا/سکتی ہوں؟
اگر آپ نے ایک غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کی ہے، تو آپ کو اسی سے ووٹ دینے کے ارادے میں ہونا چاہیے۔ پولز کے کھلے رہنے کے دوران آپ اپنا مکمل غیر حاضری والا بیلٹ، ووٹنگ سائٹ کی کسی بھی جگہ پر چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ غیر حاضری والے بیلٹ کی درخواست کرنے کے بعد بالمشافہ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے پول کی سائٹ پر ایک بیان حلفی بیلٹ کے ساتھ ووٹ دینا پڑے گا۔ یہ بیلٹ مختلف نظر آئے گا۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو، تو پول ورکر کو کہیں۔
کیا میں غائبانہ ووٹ بالمشافہ طور پر ڈال سکتا/سکتی ہوں؟
عجیب لگتا ہے، مگر یہ سچ ہے!آپ اپنی بورو کے انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) کے دفتر میں بالمشافہ طور پر غائبانہ ووٹ دے سکتے ہیں۔دفاتر پیر تا جمعہ اور انتخاب کے دن سے پچھلے ویکینڈ پر صبح 9-شام 5 تک کھلے رہتے ہیں۔اگر آپ سے بیلٹ کی آن لان یا بذریعہ ڈاک درخواست کرنے کی آخری تاریخ رہ جاتی ہے، تو یہ ایک مفید انتخاب ہو سکتا ہے۔انتخاب کے دن دفاتر رات 9 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔اپنا مقامی انتخابات کےبورڈ (Board of Elections) کا دفتر تلاش کریں۔
کیا میں کسی مستقبل غیر حاضر بیلٹ والی فہرست میں شامل ہو سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں! اگر آپ مستقل طور پر بیمار یا معذور ہوں اور اپنی پول سائٹ پر نہیں جا سکتے، تو آپ انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) کی مستقل غیر حاضر بیلٹ لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شامل ہونے کے لیے، غیر حاضر بیلٹ کی درخواست پر "مستقل بیماری یا جسمانی معذوری" والے خانے پر نشان لگائیں۔ انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) آپ کو خودکار طور پر ہر اس انتخاب کے لیے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست بھیج دے گا، جس میں آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔