اپنی آواز سنوائیں

آپ کو اپنا بیلٹ جمع کروانے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر شدہ ہونا چاہئیے۔5 نومبر کے عام انتخاب کے لیے رجسٹر ہونے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر ہے۔لہذا انتظار نہ کریں!
بیرونی لنک

ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوں

NYC Votes نے ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر ہونے کو آسان بنانے کے لیے ٹربو ووٹ (TurboVote) کے ساتھ شراکت داری کی ہے! اس میں صرف 5 منٹ لگتے ہیں۔

ابھی رجسٹر ہوں
بیرونی لنک

اپنی رجسٹریشن کی حیثیت دیکھیں

سٹیٹ بورڈ آف الیکشنز (The Board of Elections) کی جانب سے ووٹر لک اپ ٹول کے ذریعے اپنی ووٹر رجسٹریشن حیثیت چیک کریں

میرا اسٹیٹس چیک کریں

NYC ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروانا

یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو NYC میں ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروانے کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ 

اہلیت

آپ ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کرنے کے اہل ہیں اگر آپ:

  • ایک امریکی شہری
  • کم از کم 30 دنوں کے لیے نیویارک شہر کے رہائشی
  • کم از کم 16 سال عمر (آپ 16 یا 17 سال کی عمر پر ووٹ کرنے کے لیے پیشگی رجسٹر ہو سکتے ہیں، لیکن ووٹ دینے کے لیے آپ کا 18 سال کا ہونا ضروری ہے) 

رجسٹر کرنے کا طریقہ

NYC میں ووٹ کرنے کے لیے پیشگی رجسٹر کروائیں

اگر آپ کی عمر 16 یا 17 سال ہے، تو آپ ووٹ دینے کے لیے پیشگی رجسٹر ہو سکتے ہیں! پیشگی رجسٹریشن کروانے کے بعد، آپ اپنی 18 سالگرہ پر خودبخود رجسٹر ہو جائیں گے۔ اس سے بہتر تحفہ کیا ہو سکتا ہے؟

پیشگی رجسٹر کرنے کے لیے، NYC میں ووٹ کرنے کے لیے رجسٹریشن کروانے کے متعلق اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اپنی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کریں

آپ اپنے ووٹر رجسٹریشن کو نئے ووٹر رجسٹریشن فارم انتخابات بورڈ (Board of Elections) میں جمع کر کے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اپنی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کرنے کی وجوہات:

  • آپ نے اپنا نام تبدیل کیا
  • آپ NYC کے اندر منتقل ہو گئے ہیں
  • آپ اپنی پارٹی کی وابستگی کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں

اعضاء کا عطیہ

آپ اپنے ووٹر رجسٹریشن فارم پر اپنے اعضاء اور بافتوں کو عطیہ کرنے کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں!اعضاء کے عطیے کے متعلق مزید معلومات کے لیے، نیو یارک اسٹیٹ ڈونیٹ لائف™ رجسٹری کا کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

ترجمہ شدہ ووٹر رجسٹریشن فارمز

میئرز آفس آف امیگرینٹ افیئرز (Mayor’s Office of Immigrant Affairs, MOIA) نے درج ذیل زبانوں میں ووٹر رجسٹریشن فارمز کے اضافی ترجمے فراہم کیے ہیں۔ ان فارمز کو لازمی طور پر انگریزی میں مکمل کیا جانا چاہیے۔

বাংলা 繁體中文 한국어 Español العربية
Polski Kreyòl Ayisyen Français Русский язык اردو
Eλληνικά Italiano Tagalog Shqip אידיש

 

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

جب میں رجسٹر ہوں، تو کیا میرے لیے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ضروری ہے؟

نہیں۔ جب آپ ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں تو آپ کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں۔تاہم، پرائمری انتخابات میں صرف سیاسی جماعتوں کے ارکان ہی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔لہذا، اگر آپ پرائمری انتخابات میں کسی مخصوص پارٹی کے لیے ووٹ دینا چاہتے ہیں، تو آپ کو رجسٹر ہوتے وقت اس پارٹی میں شامل ہونا چاہئیے۔پرائمری انتخابات کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا میں ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر ہونے کے بعد کسی پارٹی سے اپنی وابستگی تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں! اپنے پارٹی سے تعلق میں تبدیلی کرنے کے لیے، آپ کو ایک نیا ووٹر رجسٹریشن فارم جمع کروانا پڑے گا۔ اپنی فارم پر، اس سیاسی پارٹی کو منتخب کرنا یقینی بنائیں، جس میں آپ شامل ہونا چاہیں گے۔ آپ کو کسی پرائمری الیکشن سے پہلے پارٹیاں بدلنے کے لیے 14 فروری سے پہلے اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرنی ہو گی۔

اگر میں مجرمانہ فعل کا/کی مرتکب ہوں، تو کیا میں پھر بھی ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروا سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ موجودہ طور پر پروبیشن یا پیرول پر ہیں، تو آپ کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔