آپ کا ووٹ ہر روز نیو یارک سٹی پر اثر انداز ہوتا ہے
منتخب شدہ افسران ایسے فیصلے کرتے ہیں، جو نوکریوں، رہائشوں، نگہداشت صحت، تعلیم اور مزید پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اس لیے نہ صرف یہ جاننا ضروری ہے کہ امیدوار کون ہیں، بلکہ یہ بھی کہ منتخب ہونے پر وہ کیا خدمات انجام دیں گے۔
سٹی دفتر کیا کرتے ہیں؟
میئر ہماری شہری حکومت کے سربراہ ہوتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- شہر کا بجٹ تجویز کرتے ہیں
- سٹی کونسل سے منظور شدہ بلز پر دستخط یا انہیں ویٹو کرتے ہیں
- اسکولوں کے چانسلر اور پولیس کمشنر سمیت شہر کی ایجنسیوں کے قائدین کی تقرری کرتے ہیں
- شہری ایجنسیوں کے لیے ترجیحات اور پالیسی کا تعین کرتے ہیں
- شہر کی زمین کو منتظم کرتے ہیں، جس کا اثر قابل استطاعت رہائشوں، عوامی پارکس اور سڑکوں کی صفائی پر پڑتا ہے
پر لطف حقیقت: Robert Anderson Van Wyck 1898 میں 5 بوروز کو ملا کر نیو یارک شہر بنائے جانے کے بعد پر دفتر سنبھالنے والے پہلے میئر تھے۔
پبلک ایڈوکیٹ نیو یارک سٹی کونسل کے ووٹ نہ دینے والے رکن ہوتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- اگر میئر اپنا عہدہ چھوڑ دیتا ہے، تو پبلک ایڈووکیٹ خصوصی انتخابات کے انعقاد تک میئر کے طور پر کام کرے گا
- سٹی کونسل میں بلز متعارف کروانا اور مشترکہ اسپانسر کرنا
- شہر کی ایجنسیوں کی نگرانی کرتے ہیں
- سٹی کی خدمات کے متعلق شہریوں کی شکایات کی تحقیق کرتے ہیں
پر لطف حقیقت: پبلک ایڈووکیٹ کرایہ داروں کی حفاظت میں مدد کرنے کے لیے بدترین زمینداروں کی واچ لسٹ رکھتا ہے۔
کمپٹرولر شہر کے مالی معاملات کو منتظم کرتا ہے اور شہر کی اچھی مالی حالت کو یقینی بناتا ہے۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- شہر کی ایجنسیوں اور معاہدوں کا آڈٹ کرتے ہیں
- معاہدوں میں غلط افعال کو روکیں
- بجٹس، شہر کی سرمایہ کاریوں، مثلًا ٹرسٹ اور پینشن فنڈز اور بانڈز کو منتظم کرتے ہیں
- سٹی کی مالی حالت پر میئر اور سٹی کونسل کو مشورہ دیتے ہیں
پرلطف حقیقت: NYC کا تخمینہ شدہ بجٹ $92 بلین ہے، جو کہ زیادہ تر ممالک کے جی ڈی پی سے زیادہ ہے!
بورو صدر اپنی بورو کے وکیل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- سالانہ بجٹ پر میئر کے ساتھ مشورہ کرتے ہیں
- مقامی تنظیموں کو گرانٹس فراہم کرنا
- ری زوننگ پر مشورہ دیتے ہیں
- سٹی پلاننگ کمیشن (City Planning Commission) اور کمیونٹی بورڈز (Community Boards) میں نمائندوں کی تقرری کرتے ہیں
پر لطف حقیقت: بورو صدور کو پیار سے "بیپس" کہا جاتا ہے۔
سٹی کونسل نیو یارک سٹی کی حکومت کی قانون ساز یا قانون بنانے والی شاخ ہے۔ اس کے 51 اراکین ہیں۔ کونسل کے اراکین 4 سال تک خدمات انجام دیتے ہیں (مسلسل 2 ادوار تک)۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- ووٹس متعارف کرواتے اور ان پر ووٹ دیتے ہیں
- شہر کے بجٹ پر بحث کرنا اور منظوری دینا
- شہر کی ایجنسیوں کی نگرانی کرتے ہیں
- ہمارے شہر کی ترقی اور بڑھوتری کے متعلق فیصلے کرتے ہیں
پرلطف حقیقت: 1937 میں، Genevieve B. Earle نیویارک سٹی کونسل میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
* 2021 میں منتخب ہونے والے اراکین کونسل 2 سال کا دور گزاریں گے۔ 2020 مردم شماری کے بعد، آبادی میں تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کے لیے سٹی کونسل کے اضلاع کو نئے سرے سے متعین کیا جائے گا۔ 2023 میں امیدوار نئے سرے سے متعین کردہ اضلاع میں 2 سالہ ادوار کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ 2025 میں، کونسل کے 4 سالہ ادوار دوبارہ سے شروع ہو جائیں گے۔
وفاقی دفاتر کیا کرتے ہیں؟
سینٹ U.S. کانگریس کا بالائی خانہ ہے۔ سینٹ کے 100 اراکین ہوتے ہیں، جن میں ہر ریاست کے لیے دو ہوتے ہیں۔ وہ چھ سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
ایک بل اس وقت قانون بنتا ہے، جب وہ سینٹ اور ہاؤس سے ووٹ میں منظور ہو جائے اور اس پر صدر کی جانب سے دستخط کر دیے جائیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- قوانین بنانا، ان پر بحث کرنا اور ووٹ ڈالنا۔
- صدارتی تقرریوں، مثلًا کابینہ کے اراکین، سپریم کورٹ کے ججز اور وفاقی ججز، کی تصدیق کرتی ہیں۔
- حکومت کی تمام شاخوں کی نگرانی کرنا۔
دلچسپ حقیقت: 3 سابقہ ایسٹرو ناٹس نے سینٹ میں خدمات انجام دی ہیں (Harrison Schmitt ،John Glenn اور Mark Kelly)۔
ہاؤس آف رپریزینٹیٹوز U.S. کانگریس کا زیریں چیمبر ہے۔ اس کے 435 اراکین ہیں اور ہر ریاست کی نمائندگی U.S. آبادی میں ان کے تناسب کے مطابق کی جاتی ہے۔ 2023 میں، نیو یارک کے 26 نمائندے ہوں گے۔ وہ دو سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
ایک بل اس وقت قانون بنتا ہے، جب وہ سینٹ اور ہاؤس سے ووٹ میں منظور ہو جائے اور اس پر صدر کی جانب سے دستخط کر دیے جائیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- قوانین بنانا، ان پر بحث کرنا اور ووٹ ڈالنا۔
- حکومت کی تمام شاخوں کی نگرانی کرنا۔
دلچسپ حقیقت: کانگریس کا پہلا کورم 1 اپریل 1789 کو نیو یارک سٹی میں منعقد ہوا۔
ریاستی دفتر کیا کرتے ہیں؟
گورنر نیو یارک کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ وہ چار سال کے ادوار کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- قانون سازی پر دستخط کرنا یا ویٹو کر دینا۔
- ریاست کا سالانہ بجٹ مختص کرتے ہیں۔
- ریاستی ایجنسیوں، مثلًا محکمہ تعلیم (Department of Education)، کے قائدین کی تعیناتی کرتے ہیں
- ریاستی جرائم کے لیے سزا معاف یا تبدیل کرتے ہیں
دلچسپ حقیقت: Kathy Hochul 2021 میں نیو یارک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
لیفٹیننٹ گورن نیو یارک میں گورنر کے بعد دوسری اعلٰی ترین درجے والے ایگزیکٹو ہیں۔ وہ چار سال کے ادوار کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- ریاستی سینٹ کے پریزیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔
- اگر گورنر اپنے عہد کے اختتام سے پہلے اپنا عہدہ چھوڑ دے، تو گورنر بن جاتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: 1975 میں Mary Anne Krupsak لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں۔
اٹارنی جنرل ریاست کے چیف لیگل افسر ہیں۔ وہ چار سال کے ادوار کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- نیو یارک کے شہریوں، اس کی تنظیموں اور اس کے قدرتی وسائل کے قانونی حقوق کا تحفظ کرنا۔
- ریاستی حکومت کی ایگزیکٹو برانچ کو قانونی مشاورت فراہم کرتے ہیں۔
- نیو یارک سٹیٹ آرگنائزڈ کرائم ٹاسک فورس (New York State Organized Crime Task Force) اور Medicaid فراڈ کنٹرول یونٹ (Fraud Control Unit) کی تفتیشوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: Louis Lefkowitz، میئر کے عہدے کے لیے NYC کے ایک مرتبہ کے امیدوار، 22 سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہے۔ 1777 میں اس دفتر کے قیام کے بعد ان کا دور اب تک کا طویل ترین ہے۔
کمپٹرولز نیو یارک کا چیف فسکل افسر ہوتا ہے۔ وہ چار سال کے ادوار کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- یقینی بنانا کہ ریاستی اور مقامی حکومتیں مشترکہ مفاد کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو مؤثر اور موزوں طریقے سے استعمال کریں۔
- سرکاری ملازمین کے لیے ریاست کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو چلانا۔
- ریاست کے اکاؤنٹنگ سسٹم اور پے رول کو برقرار رکھنا۔
- ریاستی ٹھیکوں اور آڈٹس کی ادائیگیوں پر نظرثانی کرنا۔
دلچسپ حقیقت: یہ عہدہ $258.1 ارب عوامی پینشن پلان منتظم کرتا ہے، جو U.S. میں سے بڑے پلانز میں سے ایک ہے۔
ریاستی سینٹ ریاستی مقننہ کا بالائی چیمبر ہے۔ اس کے 63 اراکین ہیں۔ ریاستی سینٹرز دو سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں اور ان کے ادوار کی تعداد کی حدود کوئی نہیں۔
- قوانین لکھتے اور ان پر ووٹ ڈالتے ہیں
- ریاستی خرچ کے درجات کی منظوری دیتے ہیں
- گورنر کے ویٹوز کو برقرار رکھنا یا انہیں رد کرنا
- گورنر کی جانب سے ریاستی افسران اور عدالتی ججز کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہیں
دلچسپ حقیقت: سینٹ کی باضابطہ مہر پر لیڈی لبرٹی کو اپنا پاؤں الٹائے ہوئے برطانوی تاج پر رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریاستی سینٹ ریاستی مقننہ کا زیریں چیمبر ہے۔ اس کے 150 اراکین ہیں۔ اراکین دو سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں اور ان کے ادوار کی تعداد کی حدود کوئی نہیں۔
- قوانین لکھتے اور ان پر ووٹ ڈالتے ہیں
- ریاستی خرچ کے درجات کی منظوری دیتے ہیں
- گورنر کے ویٹوز کو برقرار رکھنا یا انہیں رد کرنا
دلچسپ حقیقت: دو U.S. صدور نے ریاستی اسمبلی میں خدمات انجام دی ہیں: Millard Fillmore اور Teddy Roosevelt۔
ریاستی سپریم کورٹ کے جج صاحبان اپنے ڈسٹرکٹس میں بڑے فیلونی اور دیوانی مقدمات کی نگرانی کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نیو یارک اسٹیٹ میں ٹرائل کورٹ ہے؛ کورٹ آف اپیلز اعلٰی ترین عدالت ہے۔ وہ 14-سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
- طلاق، علیحدگی اور منسوخی کی کارروائیوں کی صدارت کرتے ہیں۔
- مجرمانہ افعال کی فوجداری کارروائی پر عمل درآمد کرتی ہے
- $25,000 سے زائد مالیت کے دیوانی معاملات پر فیصلہ دیتے ہیں
دلچسپ حقیقت: نیو یارک اسٹیٹ سپریم کورٹ 1691 میں قائم کی گئی تھی، جو اسے United States کی سب سے پرانی عدالتوں میں سے ایک بناتا ہے۔
کاؤنٹی کے دفاتر کیا کرتے ہیں؟
ڈسٹرکٹ اٹارنی اپنی کاؤنٹی کے لیے سب سے اوپر والے درجے کے پرازیکیوٹر ہوتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں۔ ان کے ادوار کی کوئی حد نہیں ہے۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- فیصلہ کرتے ہیں کہ کن مقدمات کو چلانا ہے (اور کن کو نہیں)
- تمام فوجداری مقدمات کی نگرانی کرتے ہیں
- مجرمانہ افعال کی تحقیقات کرنا اور ان پر عدالتی کارروائی کروانا
پرلطف حقیقت: NYC کے ووٹرز اپنے DA کا خود انتخاب کر سکتے ہیں! کچھ ریاستیں ان کی تقرری انتخابات کے بغیر کرتی ہیں۔
سول کورٹ ججز کاؤنٹیز یا ڈسٹرکٹس کی نمائندگی کر سکتے ہیں، تو آپ کو اپنے بیلٹ پر ایک سے زیادہ سول کورٹ جج نظر آ سکتے ہیں۔ ججز کو 10-سالہ مدت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور وہ کیسز سنتے ہیں، بشمول:
- $25,000 تک کے دیوانی معاملات
- مالک مکان-کرایہ دار کے معاملات اور گھریلو معیارات کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کیسز
- مس ڈیمینرز کی فوجداری کارروائی
دلچسپ حقیقت: NYC سول کورٹ United States کی سب سے بڑی دیوانی دائرہ اختیار کی حامل عدالت ہے۔
سوروگیٹ کورٹ ججز کاؤنٹی کے رہائشیوں کی وفات کے بعد ان کی جائیداد والے کیسز پر فیصلہ دیتے ہیں۔ وہ 14 سال کے ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں اور کیسز سنتے ہیں، بشمول:
- مرحوم افراد کے معاملات والے کیسز، مثلًا وصیتیں اور جائیدادوں کا انتظام
- اپنانا
- سرپرستیاں
دلچسپ حقیقت: یہ خوب صورت عمارت، جس میں سروگیٹ کورٹ موجود ہے، ڈاؤن ٹاؤن Manhattan میں واقع ہے اور موویز اور ٹی وی کے لیے فلمنگ کا ایک مشہور مقام ہے۔ اسے ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر متعین کیا گیا ہے۔
پارٹی کے دفاتر کیا کرتے ہیں؟
جوڈیشل کنونشن کے مندوبین ریاستی سپریم کورٹ کے لیے اپنی پارٹی کے نامزد امیدوار منتخب کرتے ہیں۔ آپ جن مندوبین کے لیے ووٹ ڈال سکتے ہیں، ان کی تعداد کا تعین آپ کے اسمبلی ڈسٹرکٹ کی طرح سے کیا جاتا ہے۔ آپ کا بیلٹ آپ کو بتائے گا کہ آپ کتنے مندوبین منتخب کر سکتے ہیں۔ مندوبین حکومتی افسران نہیں ہوتے، بلکہ انہیں اپنی سیاسی پارٹی کے اندر ایک عہدے پر منتخب کیا جاتا ہے۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- اپنی پارٹی کے جوڈیشل کنوینشن میں شرکت کرتے ہیں۔
- عام انتخاب میں ریاست کی سپریم کورٹ کے لیے اپنی پارٹی کے نامزد افراد منتخب کرتے ہیں۔
- اگر مندوب خدمات انجام دینے کے قابل نہ ہوں، تو متبادل مندوب منتخب کیے جاتے ہیں (جیوری پر متبادلوں کی طرح ہی)۔
ریاستی کمیٹی (State Committee) کے اراکین ریاستی سیاسی پارٹیوں کے اندر اپنے اسمبلی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قانون کے تحت، زیادہ تر ڈسٹرکٹس میں ایک مرد اور ایک خاتون نمائندہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ کمیٹی (Committee) کے اراکین دو سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- اپنی ریاست کی پارٹی کے کنوینشن اور سالانہ میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔
- اپنی کمیونٹی، مقامی منتخب شدہ افسران، سٹی گورنمنٹ اور سیاسی امیدواروں کے درمیان رابطہ کاری کا کام انجام دیتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ کے رہنماء ہر کاؤنٹی میں سیاسی پارٹیاں چلانے میں مدد دیتے ہیں۔ کم از کم ایک مرد اور ایک خاتون نمائندہ کو ہر اسمبلی ڈسٹرکٹ کے اندر خدمات انجام دینے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کے رہنماء دو سالہ ادوار میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- پول ورکرز نامزد کرنے کے لیے سٹی کے بورڈ آف الیکشنز (Board of Elections) کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
- سول اور سپریم کورٹ میں جج شپس کے لیے امیدوار نامزد کرنا۔
- اپنی پارٹی کی قیادت اور قواعد کے لیے ووٹ دینا۔
کاؤنٹی کمیٹی (County Committee) کے اراکین اپنی سیاسی پارٹی کے لیے کاؤنٹی کے رہنماء اور ریاست کے خصوصی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار منتخب کرتے ہیں۔ کچھ بروز میں، ووٹرز کاؤنٹی کمیٹی (County Committee) کے مرد اور خواتین اراکین کو منتخب کرتے ہیں۔
وہ کیا کرتے ہیں:
- ریاست کے خصوصی انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار منتخب کرتے ہیں۔
- اپنی سیاسی پارٹی کے لیے کاؤنٹی رہنماؤں کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔
- کاؤنٹی پارٹی کے بجٹ اور دیگر اندرونی پالیسیوں کو منظور کرتے ہیں۔