مباحثے میں شامل ہوں۔ NYC کے مباحثوں سے جڑے رہیں۔​​  

مباحثے کے پچھلے دور سے پہلے پینلسٹ ایک اسٹیج پر کھڑے ہوتے ہیں۔​​ 

بیرونی لنک​​ 

2025 مباحثوں کا شیڈول یہ ہے!​​ 

شیڈول دیکھیں​​ 

مباحثے کیا ہیں؟​​ 

  • نیویارک سٹی کے مباحثے ہر چار سال بعد شہر بھر کے عہدوں کے انتخابات کے ساتھ منعقد کیے جاتے ہیں – میئر، کمپٹرولر اور پبلک ایڈووکیٹ۔​​  

2025 سپانسرز​​ 

WNBC, NY1 اور PIX11 مورخہ 24 جون کو پرائمری انتخابات سے پہلے شہر بھر میں میئر، کمپٹرولر اور پبلک ایڈووکیٹ مباحثے نشر کریں گے۔​​ 

 

NBC لوگو​​  WNBC ٹیلیمنڈو 47 نیو یارک (WNJU) اور POLITICO کے ساتھ شراکت میں​​ 
نیو یارک 1 لوگو​​  نیو یارک1، اسپیکٹرم نوٹیشیئس، WNYC/گوتھمسٹ، دی سٹی، نیویارک کے لاء سکول کے مرکز برائے نیو یارک سٹی اینڈ سٹیٹ لاء، میوزیم آف دی سٹی آف نیو یارک، CUNY میں کریگ نیو یارک گریجوئیٹ اسکول برائے جرنلزم  اور جان جے کالج برائے کرمنل جسٹس کے ساتھ شراکت میں​​ 
تصویروں کا 11 لوگو​​  PIX11 El ڈیارو NYC، شنیپس میڈیا اور Audacy NY کے ساتھ شراکت میں (1010 WINS، 94.7 WXBK، WINS نوٹیشیاس)​​ 

 

مباحثے کیوں اہم ہوتے ہیں؟​​ 

  • یہ آپ کے لیے اہم مسائل پر امیدواروں کے نقطہ نظر کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اور یہ ایک منفرد موقع ہوتا ہے جس میں آپ امیدواروں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے براہ راست سن سکتے ہیں۔​​ 

مباحثے کب منعقد ہو رہے ہیں؟​​  

  •  شہر بھر میں انتخاب کے سالوں میں، اس سال کی طرح، مباحثے جون کے پرائمری انتخابات اور نومبر کے عام انتخابات سے ٹھیک پہلے منعقد ہوتے ہیں۔​​  

اپنے بیلٹ پر موجود امیدواروں کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے شیڈول کو دیکھ کر جانیں کہ نیو یارک سٹی کمپین فائنانس بورڈ کے باہمی تعاون سے سپانسر شدہ 2025 کے مباحثوں کو کب دیکھنا ہے۔​​  

پرائمری انتخابات کے لیے مباحثہ کا شیڈول​​  

میئر – پہلا ریپبلکن پرائمری مباحثہ​​   جمعہ، 30 مئی، بوقت شام 7 بجے​​  نیو یارک 1 لوگو​​ 
کمپٹرولر – پہلا ریپبلکن پرائمری مباحثہ​​  پیر، 2 جون، بوقت شام 7 بجے​​  تصویروں کا 11 لوگو​​ 
کمپٹرولر – ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کا پہلا مباحثہ​​   منگل، 3 جون، بوقت شام 7 بجے​​ 

تصویروں کا 11 لوگو​​ 

میئر – پہلا ڈیموکریٹک پرائمری مباحثہ​​   جمعہ، 4 جون، بوقت شام 7 بجے​​ 
پبلک ایڈووکیٹ – پہلا ڈیموکریٹک پرائمری مباحثہ​​   جمعہ، 4 جون، بوقت شام 7 بجے​​  تصویروں کا 11 لوگو​​ 
پبلک ایڈووکیٹ – پہلا ڈیموکریٹک پرائمری مباحثہ​​   جمعرات، 5 جون، بوقت شام 7 بجے​​  تصویروں کا 11 لوگو​​ 
میئر – ریپبلکن پرائمری مباحثہ کا سرکردہ مدِ مقابل​​   جمعہ، 6 جون، بوقت شام 7 بجے​​  تصویروں کا 11 لوگو​​ 
کمپٹرولر – ڈیموکریٹک پرائمری مباحثہ کا سرکردہ مدِ مقابل​​   منگل، 10 جون، بوقت شام 7 بجے​​  نیو یارک 1 لوگو​​ 
میئر – ڈیموکریٹک پرائمری مباحثہ کا سرکردہ مدِ مقابل​​   جمعرات، 12 جون، بوقت شام 7 بجے​​  نیو یارک 1 لوگو​​ 
کمپٹرولر – ریپبلکن پرائمری مبحثہ کا سرکردہ مدِ مقابل​​   جمعہ، 13 جون، بوقت شام 7 بجے​​  نیو یارک 1 لوگو​​ 
پبلک ایڈووکیٹ – ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پرائمری مباحثوں کا سرکردہ مدِ مقابل​​   بعد میں اعلان ہو گا​​ 

 

مباحثوں میں کون حصہ لیتا ہے؟​​ 

  • مباحثے کے مرحلے کے لیے اہل ہونے کے لیے امیدواروں کو مخصوص معیارات پر پورا اترنا چاہیے، بشمول یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی رقم اکٹھا کرنا اور خرچ کرنا کہ انہیں نیویارک کے باشندوں کی جانب سے وسیع حمایت حاصل ہے۔​​ 
بیرونی لنک​​ 

ابھی چندہ دیں​​ 

امیدوار تلاش کریں​​ 

مماثل فنڈ پروگرام کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟​​ 

  • شہر بھر کے عہدے کے لیے چلنے والے مماثل فنڈز پروگرام میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے شہر کے سرکاری مباحثوں میں شرکت لازمی ہے۔​​   
  • مماثل فنڈز پروگرام اور مباحثے، دونوں میں ہی نیو یارک کے رہائشیوں کو مقامی انتخابات میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، چاہے آپ اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہوں یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ مماثل فنڈز پروگرام کی مدد سے عام لوگوں کے لیے دفتر کے لیے مقابلہ آسان ہو جاتا ہے، کیونکہ عوامی فنڈز کے ساتھ مل کر چھوٹے عطیات بھی ایک بڑی رقم بن جاتے ہیں۔ مباحثے امیدواروں کو ووٹرز کے ساتھ اپنے منصوبوں اور ترجیحات کو شیئر کرنے کا موقع مہیا کرتے ہیں، تاکہ ووٹرز یہ دیکھ سکیں کہ وہ کون سے امیدوار ہیں، جو ان کے لیے اہم مسائل کے مطابق موزوں ہو سکتے ہیں۔​​ 

مباحثوں کا طریقہ کار کیا ہے؟​​ 

  • پہلا مباحثہ کسی بھی اہل امیدوار کے لیے ہے۔​​ 
  • دوسرا مباحثہ "سرکردہ امیدواروں" کے لیے ہو گا۔ (”سرکردہ امیدواروں“ کی تعریف ہر انتخاب میں تبدیل ہوتی رہتی ہے، لیکن مقصد ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے امیدواروں کے درمیان مباحثہ منعقد ہو جن کو وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہوتی ہے۔)​​ 

شہر بھر کے تین عہدوں میں سے ہر ایک کے لیے، ہر سال چھ تک مباحثے منعقد کیے جا سکتے ہیں:​​ 

  • 2 ڈیموکریٹک پرائمری مباحثے​​ 
  • 2 ریپبلکن پرائمری مباحثے​​ 
  • 2 عام انتخابات کے مباحثے​​  

آزاد امیدوار (جو کسی پارٹی سے وابستہ نہ ہوں) اور ایسے امیدوار جو مماثل فنڈز پروگرام میں حصہ نہ لے رہے ہوں، انہیں مباحثوں میں شرکت کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے اگر وہ اہلیت کے دیگر معیارات پر پورا اترتے ہوں لیکن ان میں حصہ لینا ان پر لازم نہیں ہوتا۔​​ 

*اگر کافی مسابقتی امیدوار موجود نہ ہوں، تو بحثیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔​​ 

مباحثوں میں شرکت کے لیے امیدواروں کو کن معیارات پر پورا اترنا ہو گا؟​​ 

پہلے مباحثہ کے لیے، دفاتر اور شرکت کرنے کے معیارات درج ذیل ہیں:​​ 

میئر​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • $198,300 جمع اور خرچ کیے​​ 

پبلک ایڈووکیٹ​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • $123,975 جمع اور خرچ کیے​​ 

کمپٹرولر​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • $123,975 جمع اور خرچ کیے​​ 

دوسرے بحث مباحثہ کے لیے، دفاتر اور شرکت کرنے کے معیارات حسبِ ذیل ہیں:​​ 

میئر​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • (a) $2,379,600 جمع اور خرچ کیے، یا​​ 
  • (b) قابل مماثل چندوں میں $250,000 جمع کیے جا رہے ہیں، بشمول $10 یا اس سے زیادہ کے کم از کم 1,000 قابل مماثل چندے، یا​​ 
  • (c) اس انتخاب کے لیے ووٹر کی ترجیح کے درج ذیل میں سے کسی ایک پول میں کم از کم 5% حاصل کیے: سیانا کالج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، دی مارسٹ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین، ایمرسن کالج پولنگ سینٹر اور کوئنیپیاک یونیورسٹی پولنگ انسٹی ٹیوٹ​​ 

اس ذیلی دفعہ (c) میں استعمال ہونے کے لیے، پول میں لازمی طور پر:​​ 

  • غلطی کی حد 4.5% یا اس سے کم ہونی چاہیے،​​ 
  • عین ووٹ دینے کے وقت بیلٹ پر (اس انتخاب کے لیے جس کی خاطر ووٹنگ کرائی جا رہی ہے) تمام امیدواران موجود ہونے چاہئیں،* اور بیلٹ کی تصدیق کی تاریخ اور بحث مباحثہ کی تاریخ سے آٹھ دن پہلے منعقد ہونا چاہیے۔​​ 

*اگر ایسا کوئی پول موجود نہیں ہے، تو اس ذیلی دفعہ (c) کو کسی بھی امیدوار کے لیے مباحثہ کی اہلیت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور ذیلی دفعہ (a) یا (b) کو بیلٹ پر موجود تمام امیدواروں کے لیے اُس انتخاب کے لیے بحث مباحثہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کی خاطر یہ مباحثہ منعقد کیا جا رہا ہے۔​​   

پبلک ایڈووکیٹ​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • (a) $1,487,700 جمع اور خرچ کیے، یا​​ 
  • (b) قابل مماثل چندوں میں $125,000 جمع کیے جا رہے ہیں، بشمول $10 یا اس سے زیادہ کے کم از کم 500 قابل مماثل چندے​​  

کمپٹرولر​​ 

  • بیلٹ سے متعلق​​ 
  • (a) $1,487,700 جمع اور خرچ کیے، یا​​  
  • (b) قابل مماثل چندوں میں $125,000 جمع کیے جا رہے ہیں، بشمول $10 یا اس سے زیادہ کے کم از کم 500 قابل مماثل چندے​​  

*23 مئی، 2025 کو ہونے والے انکشافی بیان کے مطابق تمام جمع اور خرچ کی گئی رقوم۔​​ 

پولنگ کو دوسرے (سرکردہ مدمقابل) ریپبلکن میئرل پرائمری مباحثہ کے لیے اہلیت کا تعین کرنے کی خاطر استعمال نہیں کیا جائے گا۔​​