CFB عملے کا ایک رکن ایک ٹیبلنگ تقریب پر ایک ممکنہ ووٹر سے بات کر رہا ہے​​ 

CFB Director of Public Relations Amy Lebowitz connecting with a potential voter at an NYC Votes registration event.​​ 

انتخابات​​  May 19, 2026​​ 

May 19, 2026​​ 

منجانب Sydney Ellis (سڈنی ایلس) ، پبلک ریلیشنز انٹرن​​ 

لاکھوں نیو یارکرز نے پچھلے سال کے پورے شہر کے میئر کے مباحثوں جو سنا، جو بلا فلٹر معلومات تک رسائی کی ووٹز کی بڑھتی ہوئی پیاس کی ایک نشاندہی ہے۔ سامعین کے اراکین خود کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کے متعلق امیدواروں کے مؤقف سننے کے لیے ہمہ تن گوش رہے۔ ان کے متحرک رد عمل چلتے ہوئے کیمروں کی آنکھوں تلے لا LaGuardia Community College کے پرفارمنگ آرٹس سینٹر میں آڈیٹوریم، جو مباحثوں کے مقامات میں سے ایک تھا، میں ہر نوع میں نظر آئے۔ جب مباحثہ ختم ہوا، تو رپورٹرز امیدواروں سے شہ سرخیاں بننے والے اور اگلے سٹوری کو شکل دینے والے قول حاصل کرنے کی امیدوں میں "سپن روم" کی جانب بھاگے۔ ایک ہفتے کے اندر، ووٹرز نے انتخاب کے شور میں سے پولز تک اپنا راستہ تلاش کر لیا تھا۔ دنیا دیکھتی رہی جب NYC نے 50 سالوں سے زائد عرصہ کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ پایا۔​​  

زیادہ شرکت شہری شعور تک بڑھتی ہوئی رسائی کی علامت ہے۔ یہ شہری علم اکثر سیدھا خود کمیونٹی اراکین کی جانب سے آتا ہے، جس کی وجہ سے NYC Votes شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ ایجنسی کے پیغامات کے ساتھ وسائل کی پیشکش کی جا سکے۔ کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) کی ووٹر شمولیت کی کوششوں کے حصے کے طور پر، CFB کی ڈائریکٹر آف پبلک ریلیشنز، Amy Lebowitz (ایمی لیبووٹز) ایجنسی کے پیغامات کو شکل دینے کے لیے ٹیم کی قیادت کرتی ہیں۔ لیبووٹز کی سماجی اور سیاسی خبروں میں دلچسپی بمع لکھنے کے لیے ان کی محبت ان کے جمہوریت کے لیے کام کی وجہ بنیں۔ ابلاغ میں وسیع تجربے کے ساتھ، لیبووٹز اس چیز کی حکمت عملی تیار کرتی ہیں کہ ایجنسی کے کام، مقصد اور نظریے کو کیسے ایک ایسے انداز میں بیان کیا جا سکتا ہے، جو جتنا ممکن ہو سکے، زیادہ سے زیادہ نیو یارکرز کے دلوں میں گونجے۔ لیبووٹز پریس اور عوام کے ساتھ ابلاغ کے دوران غور و فکر کو ترجیح دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ "میرا ایک ہدف ایک حکومتی ایجنسی کے طور پر ہمارے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے ایسے کمیونٹی شراکت داروں کو فروغ دینا ہے، جو ایسے لوگوں کو ووٹر معلومات پہنچانے میں بہت بڑا کردار کرتے ہیں، جو ممکنہ طور پر اس عمل کے دوران معقول نمائندگی سے محروم یا ووٹرز کی شمولیت کی جگہوں سے تاریخی طور پر باہر رکھے گئے ہوں۔"​​ 

زیادہ شرکت شہری علم تک بڑھتی ہوئی رسائی کی ایک علامت ہے۔ یہ شہری علم اکثر سیدھا خود کمیونٹی اراکین کی جانب سے آتا ہے، جس کی وجہ سے NYC Votes شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ ایجنسی کے پیغامات کے ساتھ وسائل کی پیشکش کی جا سکے۔​​  

NYC Votes لاطینی نیو یارکرز تک پہنچنے کے لیے نیشنل ایسوسی ایشن آف لاطینو الیکٹڈ اینڈ اپوائنٹڈ آفیشلز (National Association of Latino Elected and Appointed Officials, NALEO) جیسی کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔ NALEO، ایک غیر جانبدار تنظیم، میڈیا کے منظرنامے کے حقائق کی تصدیق کرتا ہے اور بیلٹس ڈالے جانے سے پہلے ووٹرز کو گھومنے والی جھوٹی معلومات کے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ لسانی اور نظام میں موجود رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے، NALEO جیسی تنظیمیں شہری وسائل تک محدود رسائی رکھنے والی کئی آبادیوں، چاہے پولز پر یا دفتر میں، میں سے ایک سے مخاطب ہوتا ہے۔ کمیونٹی پر مبنی تنظیموں اور پریس کے ساتھ اس طرح کی شراکت داریاں ووٹرز کی رسائی کو درست، غیر جانبدار معلومات تک وسعت دینے میں مدد دیتی ہیں۔​​  

CFB عملے کے 2 اراکین ایک بیرونی تقریب پر ایک پوڈیم کے سامنے​​ NYC Votes Assistant Press Secretary Jadel Munguia (right) with Youth Engagement Coordinator Jatnaa De La Cruz (left) at a Latino Day of Action event.​​ 

مؤثر ابلاغ کا آغاز اس کو وصول کرنے والے سرے پر حقیقی لوگوں کو پہچان کر ہوتا ہے۔ پبلک ریلیشنز ٹیم عین پیغامات کے ساتھ اور اوپ-ایڈز پر مقامی اخباروں کے ساتھ شراکت داری کر کے کمیونٹی تنظیموں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے. CFB کی اسسٹنٹ پریس سیکرٹری، Jadel Munguia (جیڈل منگوئیا)، میڈیا کے ذریعے کم ووٹر ٹرن آؤٹ والی کمیونٹیز تک پہنچنے کے لیے NYC کے وسیع پریس نیٹ ورک کے انتظام میں ٹیم کی معاونت کرتی ہیں۔ مینگوئیا اس چیز پر غور کرتی ہیں کہ میڈیا کیسے مقامی آبادیوں پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے El Diario کے لیے تصنیف کردہ ہسپانوی زبان کے آرٹیکل میں، مینگوئیا نے ایسے ووٹرز سے مربوط ہونے کی ایجنسی کی کوششوں کی قیادت کی، جو ان کے کئی پیاروں کی طرح حق رائے دہی سے محروم محسوس کر سکتے ہیں۔ ان کا کام مایوس جذبات اور سوشل میڈیا پر گفتگو سے آگے بڑھنے کے عمل سے مسلسل راستہ نکالنا ہے، تاکہ ایسے ووٹرز تک پہنچا جا سکے، جو جھوٹی اور غلط معلومات کی زد میں زیادہ آئے ہو سکتے ہیں۔​​  

Two N Y C Votes staff members sitting in a chair next to a standing host of the Dialogo Abierto BronxNet television program​​ 

Assistant Press Secretary Jadel Mungia, alongside a CUNY Fellow and the host of Bronxnet's Spanish-language "Open Dialogue"  news program.​​  

اگرچہ وہ بتاتی ہیں کہ غلط معلومات (misinformation) نادانستہ طور پر پھیلتی ہیں، لیکن منگوئیا ڈس انفارمیشن (disinformation) کی تعریف یوں کرتی ہیں کہ: "یہ جھوٹی معلومات کی دانستہ تخلیق ہے جسے نقصان پہنچانے کی غرض سے تیار اور پھیلایا جاتا ہے۔" وہ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ وہ متعلقہ مسائل پر خود تحقیق کر کے ہوشیار رہیں، جبکہ لیبووٹز اس بات پر زور دیتی ہیں کہ وہ سب سے زیادہ مہارت رکھنے والے قابلِ بھروسہ ذرائع کی طرف رجوع کریں، جیسے کہ غیر جانبدار سرکاری ایجنسیاں۔​​  

University of Michigan میں ایک مطالعے کے مطابق، امریکی میڈیا میں موجود غلط معلومات کی وجہ سے خبروں اور سیاسی گفتگوؤں سے مجموعی طور پر اجتناب کرتے ہیں۔ خبروں اور معلومات وسائل سے گریز کرنا عام امریکیوں کو گفتگو سے باہر نکال دیتا ہے۔ میڈیا پر یہ عدم اعتماد اس چیز کو متاثر کرتا ہے کہ کتنے ووٹرز اپنے بیلٹس ڈالتے ہیں، اگر وہ ووٹ ڈالنے کا انتخاب کریں بھی۔ کم شرکت کا مطلب ہے کہ حکومت صرف کچھ امریکیوں کی نمائندگی کرے گی، جس سے عدم اعتماد دائمی طور پر بڑھتا جاتا ہے۔​​  

میڈیا کی موجودہ صورتحال میں، NYC Votes کی غیر جانبدار آواز — جو تعصب پر حقائق کو ترجیح دیتی ہے، ماضی سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ غیر جانبدارانہ پن یا سیاسی تعلق کی عدم موجودگی بائی پارٹیسن شپ یا دو فریقی پن سے مختلف ہے، جو کم از کم دو سیاسی پارٹیوں کی شمولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ میڈیا میں ہر سیاسی تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک Brookings اور YouGov مطالعے نے پایا کہ "سیاسی شراکت داری — اور خاص طور پر مخالف پارٹی کے حوالے سے خود بیان کردہ عداوت — نے جھوٹی خبریں شیئر کرنے کی مضبوطی سے پیش گوئی کی۔" Munguia (منگوئیا) نے غیر جانبدارانہ پن کے متعلق ایجنسی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بس چاہتے ہیں کہ ہر شخص ووٹ دے۔ ہمیں اس چیز کی پرواہ نہیں کہ آپ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔"​​  

انتخابی ڈیٹا میں شفافیت اور درستی کے جذبے میں، ہر انتخاب کے بعد، CFB ایک ووٹر اینالسز رپورٹ (Voter Analysis Report, VAR) جاری کرتا ہے، جو ووٹر رجسٹریشن اور ٹرن آؤٹ، مختلف کمیونٹیوں اور علاقوں کے ووٹنگ کے رویہ جات اور مزید کی پیمائش کرتا ہے۔ VAR کے نتائج CFB کے پیغامات، پالیسی سفارشات اور ڈیٹا کے نتائج کی بنیاد پر شہری شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ 2025 VAR 30 سال سے کم عمر ووٹرز کی زیادہ شرکت کو نمایاں کرتی ہے۔ ان اور دیگر نتائج کی روشنی میں، ایجنسی کے پالیسی تجزیہ کار پارٹی میں اندراج اور نام/پتے کی تبدیلی کی ڈیڈ لائنز کو ووٹر رجسٹریشن کی تاریخوں کے ساتھ مطابقت میں لانے کی سفارش کرتے ہیں، تاکہ ابہام کو کم کیا جا سکے۔​​  

Because politics and voting can get confusing, NYC Votes distributes translated voter guides, offers educational trainings and materials to local community partners, and even co-hosts the citywide debates with local outlets. Reflecting on her own work and that of her colleagues, Munguia says that, "we are bridging the gap between... complicated jargon and everyday New Yorkers... it's [our] job to make the connection and share the information in a truly accessible way."​​  

اس صورت میں رسائی پذیری کا مطلب ابہام دور کرنے کے لیے پریس کے ساتھ مل کر درست معلومات فراہم کرنا ہے — چاہے اس کا تعلق ڈیڈ لائنز سے ہو، ووٹر کی اہلیت سے ہو یا ووٹ ڈالنے کے طریقے سے۔ اس مشترکہ ذمہ داری کو ہلکے طریقے سے نہیں لیا جاتا۔ اگرچہ ایجنسی اس معلومات کو شیئر کرنے کے لیے پریس پر انحصار کرتی ہے، پریس حکومت اور امیدواروں کو جوابدہ ٹھرانے کا فرض بھی رکھتی ہے۔ نیو یارکرز کو باخبر رکھنا شہری شمولیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ لیبووٹز (Lebowitz) اتفاق کرتے ہیں کہ "مقامی خبریں پڑھنا اور اپنی مقامی کمیونٹی میں ہونے والی چیزوں کو توجہ دینا طاقت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے... دنیا میں اپنی جگہ اور ایسی جگہوں کے متعلق سیکھنا، جہاں آپ اثر ڈال سکتے ہیں۔"​​ 

مقامی خبریں پڑھنا اور اپنی مقامی کمیونٹی میں ہونے والی چیزوں کو توجہ دینا طاقت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے... دنیا میں اپنی جگہ اور ایسی جگہوں کے متعلق سیکھنا، جہاں آپ اثر ڈال سکتے ہیں۔​​ 

متعلقہ خبریں​​