Allie Swatek (ایلی سواٹک)، CFB میں ڈائریکٹر برائے پالیسی اینڈ ریسرچ، نیویارک1 پر بات کرتے وقت اپنے گہرے بھورے بالوں کے ساتھ ایک سرخ رنگ کی شرٹ اور عینک پہنے ہوئے ہیں۔

Allie Swatek (ایلی سواٹک)، جو CFB میں ڈائریکٹر برائے پالیسی اینڈ ریسرچ ہیں، 2024 ووٹر اینالسس رپورٹ (VAR) سے ملنے والے اہم نکاتوں پر بات کرنے کے لیے NY1 میں شامل ہوئیں۔

پریس ریلیز May 5, 2025
عمومی میڈیائی رابطہ

اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800

Allie Swatek (ایلی سواٹک)، جو  نیویارک کے کیمپین فائنانس بورڈ میں ڈائریکٹر برائے پالیسی اینڈ ریسرچ ہیں، 2024 ووٹر اینالسس رپورٹ (VAR) سے ملنے والے اہم نکاتوں پر بات کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے NY1 میں شامل ہوئیں۔ 

رپورٹ میں گزشتہ سال منعقد کیے گئے 3 انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ اور رجسٹریشن کو بیان کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ شہر کے دوسرے سب سے بڑے ووٹنگ بلاک، غیر وابستہ ووٹرز، کا ایک جامع تجزیہ بھی شامل ہے۔

"غیر منسلک ووٹرز غیر متناسب طور پر کم عمر ووٹرز ہیں – ایک چوتھائی سے زیادہ 30 سال سے کم عمر ہیں اور تقریباً نصف 40 سال سے کم عمر ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ نوجوان ووٹروں کے انتخابات میں اپنی رائے شامل کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں جس سے اس چیز کا تعین ہو سکتا ہے کہ حکومت میں کون ان کی نمائندگی کرے گا،" سواٹک نے کہا۔

2024 ووٹر اینالسس رپورٹ (VAR) دو کلیدی اصلاحات کی بھی سفارش کرتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکت کی حمایت کی جائے، انتخاب میں دیانتداری کا تناسب بہتر بنایا جائے اور NYC کے ووٹرز کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

سواٹک نے مزید کہا کہ، "ہماری ریاست ٹرن آؤٹ میں مستقل طور پر زیریں 20% درجات میں آ رہی ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے لیے یقیناً تشویش کا سبب ہے"۔

آپ مکمل ووٹر تجزیاتی رپورٹ یہاں پڑھ سکتے ہیں اور سواٹک کے ساتھ مکمل انٹرویو کو NY1 پر نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں