NYC میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہوں
نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے منگل، 16 ستمبر 2025 ہے! آیا آپ پہلی مرتبہ رجسٹر کروا رہے ہوں، اپنی رجسٹریشن چیک کر رہے ہوں یا اپنی کمیونٹی کو اس عمل میں حصہ لینے میں مدد دے رہے ہوں، ہمارے پاس وہ تمام معلومات موجود ہیں جو آپ کو سال کے ہمارے پسندیدہ ترین دنوں میں سے ایک کے بارے میں معلوم ہونے کی ضرورت ہے۔
ووٹر رجسٹریشن کا قومی دن کیا ہے؟
نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) ایک غیر جانبدار شہری تعطیل ہے جو ہماری جمہوریت منانے کے لیے متعین کردہ ہے۔ ہر ستمبر میں، NVRD پورے ملک میں منایا جاتا ہے، جس میں لوگ اپنی کمیونٹیوں کے ساتھ بالمشافہ طور پر یا آن لائن رابطہ کاری میں مشغول ہوتے ہیں۔

NVRD چیک لسٹ
ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوں
اپنی ووٹر رجسٹریشن کو آن لائن مکمل کریں۔ اس میں صرف چند منٹ لگتے ہیں!
اپنی رجسٹریشن چیک کریں
اپنی رجسٹریشن کروانے بعد
آخری تاریخ، قبل از وقت ووٹنگ کے اختیارات اور ووٹنگ کی تاریخوں سے باخبر رہتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہوں۔
یاد دہانیاں حاصل کریں
ٹیکسٹ یا ای میل الرٹس کے لیے سائن اپ کریں تاکہ آپ انتخاب سے متعلق اہم معلومات سے کبھی محروم نہ ہوں۔
ووٹ دینا سیکھیں
اپنے حقوق، ووٹنگ کے کام کرنے کے طریقے اور مزید چیزوں کو سمجھیں!
خبر پھیلائیں
اپنے دوستوں اور خاندان کو بھی تیار ہونے میں مدد دیں۔ رجسٹر کرنے کے لیے لنک شیئر کریں یا ذیل میں ہماری ٹول کٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔
NVRD ٹول کٹ
اپنی کمیونٹی میں نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) کی معلومات پھیلانے کے لیے یہ وسائل ڈاؤن لوڈ کریں!
![]() |
اپنی زبان میں رجسٹر کریں
ہم ووٹنگ کی معلومات کو آپ کی زبان میں دستیاب بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ میئرز آفس آف امیگرینٹ افیئرز (Mayor’s Office of Immigrant Affairs, MOIA) نے درج ذیل زبانوں میں ووٹر رجسٹریشن فارمز کے اضافی ترجمے فراہم کیے ہیں۔ ان فارمز کو لازمی طور پر انگریزی میں مکمل کیا جانا چاہیے۔