آپ کے بیلٹ پر عہدے
نتائج دکھائے جا رہے ہیں برائے
آپ کا پتہ نیویارک سے باہر ہے۔آپ USAGov سے اپنی ریاست کے انتخاب کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔USAGov کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
آپ کا پتہ نیویارک شہر سے باہر کا ہے۔ آپ ریاست نیویارک انتخابات بورڈ (New York State Board of Elections) سے اپنی کاؤنٹی کے لیے انتخاب کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ریاست نیویارک انتخابات بورڈ (New York State Board of Elections) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
آپ کے ووٹنگ کے اضلاع درج ذیل ہیں:
میئر
میئر ہماری شہری حکومت کے سربراہ ہوتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔ وہ سٹی بجٹ تجویز کرتے ہیں، سٹی کونسل کی طرف سے منظور شدہ بلوں پر دستخط یا انہیں ویٹو کرتے ہیں، سٹی ایجنسیوں میں قائدین کا تقرر کرتے ہیں، بشمول سکولز چانسلر اور پولیس کمشنر، سٹی ایجنسیز کے لئے ترجیحات اور پالیسی طے کرتے ہیں، سٹی کی زمین کا نظم نسق کرتے ہیں، سستی رہائش، پبلک پارکس اور گلیوں کی صفائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
پبلک ایڈووکیٹ
پبلک ایڈوکیٹ نیو یارک سٹی کونسل کا ووٹ نہ دینے والا رکن ہوتا ہے۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔ اگر میئر اپنا عہدہ چھوڑ دیتا ہے، تو پبلک ایڈووکیٹ خصوصی انتخابات کے انعقاد تک میئر کے طور پر کام کرے گا۔ وہ سٹی کونسل میں بل متعارف کرواتے ہیں اور ان کی مشترکہ معاونت کرتے ہیں، سٹی ایجنسی پر نگرانی فراہم کرتے ہیں اور شہری خدمات کے بارے میں شہریوں کی شکایات کی چھان بین کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
کمپٹرولر
کمپٹرولر شہر کے مالی معاملات کو منتظم کرتا ہے اور شہر کی اچھی مالی حالت کو یقینی بناتا ہے۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔ وہ سٹی ایجنسیوں اور معاہدوں کا آڈٹ کرتے ہیں، کنٹریکٹ کی غلطیوں کو روکتے ہیں، بجٹ، شہر کی سرمایہ کاری جیسے ٹرسٹ اور پنشن فنڈز اور بانڈز کا انتظام کرتے ہیں اور میئر اور سٹی کونسل کو شہر کی مالی حالت پر مشورہ دیتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
بورو صدر
بورو صدر اپنی بورو کے وکالت کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ مسلسل 2 ادوار)۔ وہ سالانہ بجٹ پر میئر سے مشورہ کرتے ہیں، مقامی تنظیموں کو عطیات فراہم کرتے ہیں، ری زوننگ کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں، اور سٹی پلاننگ کمیشن اور کمیونٹی بورڈز میں نمائندے مقرر کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
سٹی کونسل
سٹی کونسل نیو یارک سٹی کی حکومت کی قانون ساز یا قانون بنانے والی شاخ ہے۔ اس کے 51 اراکین ہیں۔ کونسل کے اراکین 4 سال تک خدمات انجام دیتے ہیں (مسلسل 2 ادوار تک)۔ وہ بلوں کو متعارف کرواتے اور ان پر ووٹ دیتے ہیں، شہر کے بجٹ پر گفت و شنید کرتے اور اس کی منظوری دیتے ہیں، سٹی ایجنسیوں کی نگرانی کرتے ہیں، اور ہمارے شہر کی نشوونما اور ترقی کے بارے میں فیصلے کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
ڈسٹرکٹ اٹارنی
ڈسٹرکٹ اٹارنی اپنی کاؤنٹی کے لیے سب سے اوپر والے درجے کے پرازیکیوٹر ہوتے ہیں۔ وہ 4 سال تک خدمت انجام دیتے ہیں۔ ان کے ادوار کی کوئی حد نہیں ہے۔ وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کن مقدمات پر کارروائی کرنی ہے (اور کن پر نہیں)، فوجداری کے تمام مقدمات کی کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہیں اور مجرمانہ افعال پر تحقیق اور کارروائی کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
آپ کے ووٹنگ ضلع میں، کوئی پرائمری انتخابات نہیں ہیں۔ پرائمری کے لیے کچھ اضلاع کے پاس بیلٹ پر کوئی دفاتر موجود نہیں ہیں، کیونکہ ان اضلاع میں امیدوار اپنی سیاسی پارٹیوں میں بلا مقابلہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ تاہم، آپ کے بیلٹ پر اب بھی عدالتی مقابلے اور پارٹی کے عہدے ہو سکتے ہیں۔
آپ کے بیلٹ پر دوسرے مقابلے
مین ہٹن ووٹرز کے پاس ضلعی اٹارنی کے لیے ایک پرائمری ہے، اور گائیڈ کو اس انتخاب میں امیدواروں کے بارے میں معلومات کے ساتھ تھوڑی ہی دیر میں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
اپنے بیلٹ پر انتخابی مقابلوں کی پوری فہرست، بشمول امیدوار، حاصل کرنے کے لیے، آپ انتخابات بورڈ (Board of Elections) کے پول سائٹ لوکیٹر پر جا کر اپنا پتہ درج کر سکتے ہیں۔ اپنا پتہ درج کرنے کے بعد صفحے کے بالائی حصے پر "نمونہ بیلٹ دیکھیں" (View Sample Ballot) پر کلک کریں۔
انتخابات بورڈ (Board of Elections) کا پول سائٹ لوکیٹر ملاحظہ کریں
ووٹر گائیڈ کے بارے میں
یہ NYC کے جون 2025 کے پرائمری انتخابات کی باضابطہ ووٹر گائیڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے۔ اس گائیڈ میں موجود پروفائلز اور تصاویر امیدواروں کی طرف سے تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ کو جمع کرائی گئی تھیں، جن میں سے سبھی نے تصدیق کی ہے کہ فراہم کردہ معلومات ان کی انتہائی معلومات کے مطابق درست ہیں۔ امیدوار کے بیانات میں بیان کردہ خیالات تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اس گائیڈ میں ان تمام امیدواروں کی فہرست دی گئی ہے جن سے اشاعت کے وقت بیلٹ پر ہونے کی امید ہے۔