آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا​​ 

شہر کے پرائمری اور عام انتخابات کی تاریخوں کو منتقل کر دیں، تاکہ سٹی کے انتخابات اس سال ہی منعقد ہوں، جب وفاقی صدارتی انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں ریاستی قانون اجازت دے۔​​ 

‏"ہاں" شہر کے انتخابات کو وفاقی صدارتی انتخابات والے سال میں ہی منتقل کر دے گی، جہاں ریاستی قانون اجازت دے۔​​ 

‏"نہیں" کی صورت میں قانون بلا تبدیلی رہیں گے۔​​ 

یہ تجویز کیا کہتی ہے​​ 

یہ تجویز سٹی کے دفاتر کے لیے انتخاب کی تاریخوں کو وفاقی صدارتی انتخابات کے سال میں ہی منتقل کر دے گی۔​​ 

اس تجویز کا مطلب کیا ہے​​ 

موجودہ طور پر سٹی کے انتخابات طاق ہندسے والے سالوں میں منعقد کیے جاتے ہیں اور وفاقی صدارتی انتخابات جفت ہندسے والے سالوں میں منعقد ہوتے ہیں، ہر چال سال کے بعد۔ اس تجویز سے شہری اور وفاقی صدارتی انتخابات ایک ہی سالوں میں منعقد ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ سٹی کے دفاتر کے لیے انتخابات (میئر، پبلک ایڈووکیٹ، کمپٹرولر، بورو صدر اور سٹی کونسل کے لیے) وفاقی صدارتی انتخابات والے سال میں ہی منعقد ہوں گے۔ اس تجویز کے لاگو ہونے سے پہلے ریاست نیو یارک کے قانون میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہو گی۔​​ 

ایک "ہاں" کا ووٹ سٹی کے انتخابات کو وفاقی انتخابات والے سال میں ہی منتقل کر دے گا، جو ریاستی قانون میں تبدیلی پر منحصر ہے۔​​ 

ایک "نہیں" کا ووٹ سٹی کے انتخابات کے طاق ہندسے والے سالوں میں منعقد ہونے کو جاری رکھے گا، جو وفاقی صدارتی انتخابات سے مختلف انتخابی سائیکل ہو گا۔​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر ہاں میں ووٹ 6​​ 

تجویز 6 کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتخابات کے شیڈول کو صدارتی انتخابات کے سالوں کے ساتھ منتقل کرنے سے ووٹرز ٹرن آؤٹ میں نمایاں اضافہ ہو گا اور ووٹ دینے والوں کی طرف سسے نمائندگی کا دائرہ وسیع ہو گا، جس کی وجہ سے ووٹرز سٹی کی آبادی کی بہتر عکاسی کر سکیں گے۔ وہ دیگر امریکی شہروں – لاس اینجلس، بالٹی مور، فینکس، ایل پاسو اور آسٹن – کی مثال دیتے ہیں جنہوں نے اس تبدیلی پر عمل کیا ہے اور انہوں نے "زیادہ جامع اور نمائندہ جمہوریت کے فوائد" حاصل کیے ہیں (برینن سنٹر فار جسٹس)۔ سنٹر فار انڈیپینڈنس آف دی ڈس ایبلڈ، نیویارک (CIDNY) یہ نکتہ بھی اجاگر کرتا ہے کہ "زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ والے انتخابات عام طور پر پولنگ اسٹیشنوں کی بہتر رسائی، پول ورکرز کی بہتر تربیت اور ووٹروں سے زیادہ مؤثر رابطے کی وجہ سے ممکن ہوتے ہیں۔" جواب دہندگان متفق ہیں کہ مقامی انتخابات کو جفت سالوں میں منتقل کرنے سے نیویارک کے زیادہ باشندوں کو سٹی کی قیادت کے انتخاب میں اپنی رائے شامل کرنے کا موقع ملے گا۔ متعدد گذارشات میں صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ( 2020 میں %60) بمقابلہ مقامی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ( 2021 میں %23) کے درمیان فرق کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ابنڈنش نیویارک لکھتا ہے "ہمارے شہر کو روزمرہ میں چلانے والی قیادت کا شہر میں زندگی کی لاگت، معیار زندگی اور حفاظت پر بڑا اثر پڑتا ہے؛ آف ایئر انتخاب سے مراد یہ ہے کہ حقیقت میں بہت تھوڑی تعداد میں نیویارک کے ووٹرز ان لیڈرز کا انتخاب کریں گے۔ ...زیادہ ٹرن آؤٹ کا مطلب ہے کہ نیویارکرز کو ہماری سیاست میں زیادہ اہمیت، زیادہ نمائندگی اور ہمارے لیڈرز کی طرف سے زیادہ جواب دہی ملے گی اور سب لوگوں کے لیے بہتر نتائج ملیں گے۔" متعدد گزارشات مزید یہ بھِ بتاتی ہیں کہ یہ تبدیلی انتخابات کی تعداد کو مجموعی طور پر کم کر کے ملین ڈالر کی بچت کرے گی۔​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • Citizens Union​​ 
  • ابنڈینس نیویارک​​ 
  • برینن سنٹر فار جسٹس​​ 
  • معذوروں کی آزادی کا مرکز، نیویارک (CIDNY)​​ 
  • ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد​​ 
  • Reinvent Albany​​ 
  • سٹی آف نیویارک لیگ آف ویمن ووٹرز​​ 

بیانات کی تعداد: 14​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر نہیں میں ووٹ 6​​ 

وہ لوگ جو تجویز 6 کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا یہ خیال ہے کہ مقامی مسائل کے لیے انتخاب کا سال صدارتی انتخاب سے الگ ہونا چاہیے تاکہ ان انتخابات کو اتنی توجہ حاصل ہو جس کے یہ مستحق ہیں۔ کچھ لوگ تقویم کی موجودہ حیثیت کی تبدیلی میں عدم اعتمادی رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ موجودہ شیڈول مقامی مسائل کو ان کو اتنی توجہ دیتا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہ بیانات لوگوں کے اس شک کی عکاسی کرتے ہیں کہ کیلنڈر کم ووٹر ٹرن آؤٹ کی وجہ نہیں اور ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے بجائے عوام میں دوبارہ سے اعتماد پیدا کرنا اور شہری شمولیت کو مضبوط کرنا ووٹرز کی کم شرکت کو بہتر طریقے سے حل کرے گا۔ کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن کا کہنا ہے، "1960 اور 1970 کی دہائی میں نیویارک میں ووٹ کے لیے صرف ایک دن کے باوجود اکثر ٹرن آؤٹ 70 فیصد سے زیادہ نظر آتا تھا۔ مسئلہ کیلنڈر کا نہیں، بلکہ درحقیقت عوام کی شمولیت اور حکومت میں اعتماد کا ہے۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن​​ 

بیانات کی تعداد: 5​​ 

کلیدی تاریخیں​​ 

  • پتے کی تبدیلی کی آخری تاریخ​​ 

    پیر، 20 اکتوبر 2025​​ 
  • قبل از وقت ووٹنگ | عام انتخابات​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025 - اتوار، 2 نومبر 2025​​ 
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​ 
  • بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست کرنے کی آخری تاریخ (آن لائن اور ڈاک)​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​