آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا​​ 

بورو میپ آفس اور ایڈریس الاٹ کرنے کے افعال کو ایک جگہ پر یکجا کرنا اور سٹی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک ڈیجیٹل سٹی میپ تیار کرنا آج، شہر کا نقشہ پانچ دفاتر میں موجود کاغذی نقشوں پر مشتمل ہے۔​​ 

‏"ہاں" ایک جمع کردہ، شہر کا ڈیجیٹل نقشہ بنائے گی۔​​ 

‏"نہیں" پانچ علیحدہ نقشے اور بورو صدر کے دفاتر کے زیر انتظام پتے کی تفویض کے افعال برقرار رکھے گی۔​​ 

یہ تجویز کیا کہتی ہے​​ 

یہ تجویز ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ (‏Department of City Planning, DCP‏) کو شہر کا ایک واحد نقشہ (City Map) بنانے، برقرار رکھنے اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ذمہ دار بنا دے گی۔​​ 

اس تجویز کا مطلب کیا ہے​​ 

سٹی کا نقشہ سڑکوں کے ناموں، چوڑائیوں اور لائنوں کو قانونی طور پر وضع کرتا ہے۔ موجودہ طور پر، شہر کے نقشے کو ہر بورو صدر کے دفتر میں پانچ ٹوپوگرافیکل بیوروز کی جانب سے منتظم کیا جاتا ہے۔ سٹی کا نقشہ 000,8 کاغذی نقشوں پر مشتمل ہے۔ یہ تجویز ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ (Department of City Planning, DCP) سے تقاضہ کرے گی کہ وہ ان علیحدہ سے برقرار رکھے گئے کاغذی نقشوں کو ایک مرکزی اور ڈیجیٹائز کردہ سٹی کے نقشے میں جمع کرنے کا تقاضہ کرے گی۔​​ 

ایک "ہاں" کا ووٹ ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ کی جانب سے برقرار رکھا جانے والا ایک مرکزی ڈیجیٹل شہر کا نقشہ بنائے گا۔​​ 

ایک "نہیں" کا ووٹ ہر بورو کے کاغذی نقشوں کو علیحٰدہ اور ہر بورو صدر کے دفتر کے زیر انتظام رکھے گا۔​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر ہاں میں ووٹ 5​​ 

تجویز 5 کے حامی ایک متحدہ ڈیجیٹل سٹی میپ کی تخلیق کو مہینوں یا سالوں کے عمل کو تیز کرنے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھتے ہیں جو شہر کے نقشوں پر منحصر ہیں، مثلاً انفراسٹرکچر اور رہائشی منصوبے۔ حامیوں کا خیال ہے کہ یہ تجویز عوامی معلومات کو زیادہ آسانی سے دستیاب کروئے گی، خاص طور پر معذوریوں کے حامل نیو یارک کے باشندوں کے لیے۔ "شہر کے نقشے کے انتظامات کو جدید بنانا سرکاری کارروائیوں کی کارکردگی اور مؤثریت کو بڑھائے گا اور ان عوامی و نجی منصوبوں کی پیش رفت کے لیے درکار وقت کو تیز کر دے گا جن میں عوامی مقامات میں تبدیلیاں شامل ہوں گی" (سِٹیزنز بجٹ کمیشن)۔ نیویارک کے معذور افراد کی خودمختاری کا مرکز (CIDNY) لکھتا ہے کہ موجودہ 000,8 کاغذی نقشوں کا نظام پانچ مختلف بوروز کے دفاتر میں نقل و حرکت یا بصارت کی معذوریوں کے حامل لوگوں کے لئے مشکلات کا سبب بنے گا اور "ایک ڈیجیٹل نقشہ سڑکوں کے ناموں اور ترتیب کے بارے میں زیادہ واضح اور مسلسل معلومات فراہم کرے گا، جبکہ رہائشیوں کو یہ معلومات گھر سے حاصل کرنے کی سہولت بھی دے گا۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • سٹیزنز بجٹ کمیشن​​ 
  • معذوروں کی آزادی کا مرکز، نیویارک (CIDNY)​​ 
  • ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد​​ 
  • اوپن نیویارک​​ 

بیانات کی تعداد: 6​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر نہیں میں ووٹ 5​​ 

تجویز 5 کی مخالفت کرنے والوں کے پاس اس کی مخالفت کے لیے وسیع وجوہات موجود ہیں، تجویز کے مبہم ہونے اور اس کی قدر کے حوالے سے شکوک و شبہات سے لے کر کاغذی نقشوں کی قدر پر یقین اور محکمہ شہری منصوبہ بندی ہر بورو کے ٹوپوگرافیکل بیورو کے کام کو سنبھالنے کے لیے مناسب طور پر تیار نہ ہونے کی اس وارننگز تک۔ اسٹیٹن آئی لینڈ بورو صدر ویٹو جے فوسیلا نے لکھا ہے کہ "ڈیزائن کے تحت، ٹوپوگرافیکل بیوروز کو مقامی اور ان کے کارکنان کی مہارت کے قابل رساء رکھا جاتا ہے، جو انتہائی تکنیکی نقشے برقرار رکھتے ہیں اور ان ماہرین اور بورو کے رہائشیوں کے لیے قابل رساء رکھا جاتا ہے جنہیں ان نقشوں کی اکثر ضرورت ہوتی ہے اور استعمال کرتے ہیں" اور جب اسٹیٹن آئی لینڈ کے لوگوں کو زمین کے استعمال یا جائیداد کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے بھی، "کیونکہ ٹوپوگرافیکل بیورو کو ایسا عملہ چلا رہا ہے جو اپنی کمیونٹی کو سمجھتا ہے، اس لیے وہ رہائشیوں کو تیز اور براہ راست سروس فراہم کرتا ہے۔" فوسیلا نے مزید کہا کہ "یہ اقدام ان سرگرمیوں کو ایسے ادارے کے حوالے کر دے گا جس میں وہ حقیقی انسانی تعامل موجود نہیں ہو گا جو نتائج کے لیے ضروری ہے۔ DCP اپنے طویل مدتی التوا اور غلطیوں کے ساتھ زیادہ زیر بوجھ ہونے کی وجہ سے بھی بدنام ہے۔ یہ اقدام کاروائیوں کو سست کرنے، خدمات میں مزید تاخیر پیدا کرنے، جوابدہی کے عمل کو کمزور کرنے اور عام نیو یارکرز کے لیے مدد حاصل کرنا مشکل بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔" کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن نے مزید کہا کہ "ایک واحد ڈیجیٹل نقشہ مددگار لگتا ہے، لیکن یہ اقدام لاگت، پرائیویسی اور اس میں تبدیلی کرنے کے اہل افراد کے بارے میں غیر واضح ہے۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • سٹیٹن آئی لینڈ بورو صدر ویٹو J. فوسیلا​​ 
  • کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن​​ 

بیانات کی تعداد: 5​​ 

کلیدی تاریخیں​​ 

  • پتے کی تبدیلی کی آخری تاریخ​​ 

    پیر، 20 اکتوبر 2025​​ 
  • قبل از وقت ووٹنگ | عام انتخابات​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025 - اتوار، 2 نومبر 2025​​ 
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​ 
  • بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست کرنے کی آخری تاریخ (آن لائن اور ڈاک)​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​