آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا​​ 

کونسل کے اسپیکر، مقامی بورو صدر اور میئر کے ساتھ ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم کریں، جو سستی رہائش بنانے والی درخواستوں کو رد یا تبدیل کرنے والے کونسل کے افعال کی نظرثانی کرے۔​​ 

‏"ہاں" کونسل، بورو اور پورے شہر کے نقطہ ہائے نظر کی عکاسی کرنے والا ایک تین رکنی افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم کرے گی۔​​ 

‏"نہیں" کی صورت میں سستی رہائش پر میئر کا ویٹو اور سٹی کونسل میں حتمی فیصلہ برقرار رہیں گے۔​​ 

یہ تجویز کیا کہتی ہے​​ 

یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے سستی رہائش کے کسی پراجیکٹ کو رد یا تبدیل کیا جانے کی صورت میں زمین کے استعمال کی نظرثانی کے موجودہ عمل کو تبدیل کر دے گی۔ یہ تجویز ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ (‏Affordable Housing Appeals Board‏) بنا دے گی، جو مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کے اسپیکر اور میئر پر مشتمل ہو گا۔ یہ تجویز اپیلز بورڈ کو دو بمقابلہ ایک ووٹ کے ساتھ سٹی کونسل کے فیصلے کو الٹانے کی اجازت دے گی۔​​ 

اس تجویز کا مطلب کیا ہے​​ 

موجودہ طور پر، سستی رہائش کے زیادہ تر رہائشی پراجیکٹس کا یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (‏Uniform Land Use Review Procedure, ULURP‏) سے گزرنا لازمی ہے، جو سات مہینوں کا نظرثانی کا ایک عمل ہے، جس کے آخر میں سٹی کونسل کا ایک حتمی ووٹ ہوتا ہے۔ میئر کے پاس اس فیصلے کو ویٹو کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور سٹی کونسل ویٹو کو پلٹ سکتی ہے۔​​ 

یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے رد یا تبدیل کیے جانے والے سستی رہائش کے پراجیکٹس پر لاگو ہو گی۔ اس تجویز سے ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم ہو گا، جس کے پاس سٹی کونسل کے فیصلے کو الٹانے کا اختیار ہو گا۔ اپیلز بورڈ میں مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کا اسپیکر اور میئر شامل ہوں گے۔ پراجیکٹس منظور ہو جائیں گے، اگر تین میں سے دو اراکین متفق ہوں۔​​ 

ایک "ہاں" کا ووٹ افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ بنائے گا، جو دو بمقابلہ ایک کے ووٹ کے ساتھ سستی رہائش کے پراجیکٹس پر سٹی کونسل کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کے قابل ہو گا۔ اپیلز بورڈ میں مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کا اسپیکر اور میئر شامل ہوں گے۔​​ 

ایک "نہیں" کا ووٹ سستی رہائش کے پراجیکٹس کے لیے نظرثانی کا موجودہ عمل برقرار رکھے گا، جس میں سٹی کونسل کی جانب سے حتمی فیصلہ شامل ہوتا ہے۔​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر ہاں میں ووٹ 4​​ 

حامیوں کا مؤقف ہے کہ تجویز 4 پورے شہر میں کم لاگت والی زیادہ رہائش گاہوں کی تعمیر کی جانب ایک قدم ہے۔ وہ سٹی کونسل کے موجودہ طریقۂ کار، یعنی "رکن کی صوابدید (member deference)" پر تنقید کرتے ہیں، جس کے تحت وہ کونسل رکن جو اس ضلع کی نمائندگی کرتا ہے جہاں کوئی رہائشی منصوبہ تجویز کیا جا رہا ہو، عملاً اسے ویٹو کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رکن کی صوابدید کم لاگت والی رہائش گاہوں کی تعمیر میں رکاوٹ بنتی ہے اور عدم مساوات کو بڑھاتی ہے۔ اینٹی ڈسکرمنیشن سنٹر لکھتا ہے کہ رکن کی صوابدید "ایک ایسا طریقۂ کار ہے جس میں جوابدہی کا فقدان ہے، جو امریکہ کے چند سب سے زیادہ نسلی طور پر منقسم بڑے شہروں میں مشترک ہے اور جو اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم میٹرو علاقے کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ہر 000,1 رہائشیوں کے لیے اتنی کم رہائش گاہیں کیوں بناتے ہیں۔” ایبنڈنس نیویارک کا کہنا ہے کہ چونکہ اپارٹمنٹس کی خالی ہونے کی شرح %4.1 ہے، تو اس کی وجہ سے مکان مالکان کو کرایہ بڑھانے کا غیر معمولی اختیار حاصل ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ "سٹی کے لیے نئی کم لاگت والی رہائش گاہوں کی منظوری دینے کیے لیے 'ہاں' کہنا کہیں زیادہ مشکل ہے بنسبت 'نہیں' کہنے کے۔"" مجموعی طور پر، جواب دہندگان اس موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہیں جس میں کونسل ممبر، وسیع تر حمایت اور شہر کے واضح فوائد کے باوجود، رہائشی منصوبوں کو روک سکتے ہیں اور وہ اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت فیصلہ سازی کو کونسل کے اسپیکر، میئر اور مقامی بورو صدر کو منتقل کر کے محلوں اور پورے شہر کی ترجیحات کے درمیان ایک توازن پیدا کیا جا سکے۔​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • ریجنل پلان ایسوسی ایشن​​ 
  • ابنڈینس نیویارک​​ 
  • سٹیزنز بجٹ کمیشن​​ 
  • اینٹی ڈِسکریمینیشن سنٹر​​ 
  • سٹیزنز ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ کونسل​​ 
  • ڈیٹنر آرکیٹیکٹس​​ 
  • ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد​​ 
  • اوپن نیویارک​​ 

بیانات کی تعداد: 14​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر نہیں میں ووٹ 4​​ 

جنہوں نے تجویز 4 کی مخالفت میں بیانات جمع کروائے ہیں، وہ خبردار کرتے ہیں کہ اس کی وجہ سے محلوں میں ترقیاتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لیے کمیونٹی اراکین کے اختیارات چھن جائیں گے، کیونکہ اس کے نتیجے میں اختیارات سٹی کے صرف چند رہنماؤں کے ہاتھوں میں مرکوز ہو جائیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ تجویز دراصل ایسی رہائش گاہوں کا باعث نہیں بنے گی جو رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہوں ، جس کے ساتھ ڈویلپرز کے مفادات، حکومتی بدعنوانی، نرمی اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کے جیسے خدشات موجود ہیں۔ جواب دہندگان کا خیال ہے کہ کونسل ممبر (اور کمیونٹی بورڈ) کو ان محلوں کے مفادات کی نمائندگی کرنے کے قابل ہونا چاہئے جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں اور یہ کہ لوگ شفافیت، اعتماد اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میز پر بیٹھنے کے مستحق ہیں۔ کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن کہتے ہیں کہ "نیویارک کو ایسی رہائش گاہوں کی ضرورت ہے جو اعتماد، شفافیت اور مفادات کے ٹکراؤ کے مضبوط اصولوں کے تحت تعمیر کی گئی ہوں نہ کہ ایک اور ایسا فورم جہاں ناقص منصوبوں کی محض رسمی منظوری دی جائے۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن​​ 
  • مینہٹن کمیونٹی بورڈ 3​​ 

بیانات کی تعداد: 8​​ 

کلیدی تاریخیں​​ 

  • پتے کی تبدیلی کی آخری تاریخ​​ 

    پیر، 20 اکتوبر 2025​​ 
  • قبل از وقت ووٹنگ | عام انتخابات​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025 - اتوار، 2 نومبر 2025​​ 
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​ 
  • بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست کرنے کی آخری تاریخ (آن لائن اور ڈاک)​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​