آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
معتدل نوعیت کے اضافی رہائشی یونٹس اور چھوٹے انفراسٹرکچر منصوبوں کے جائزے کو آسان بنانا، جس سے جائزے کے وقت میں نمایاں کمی آ جائے گی۔ کمیونٹی بورڈ کی نظرثانی کو برقرار رکھیں اور حتمی فیصلہ سٹی پلیننگ کمیشن کرے۔
"ہاں" زمین کے استعمال میں محدود تبدیلیوں، بشمول درمیانی رہائش اور انفراسٹرکچر کے چھوٹے پراجیکٹس، کے لیے نظرثانی کو سادہ بنا دے گی۔
"نہیں" کی صورت میں ان تبدیلیوں پر لمبی نظرثانی اور سٹی کونسل میں حتمی فیصلہ برقرار رہیں گے۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز زمین کے استعمال کے مخصوص پراجیکٹس، جیسا کہ زمین کے استعمال کے طریقے کو بدلنے کے لیے چھوٹے پراجیکٹس اور سٹی کو شدید موسم یا مستقبل کے دیگر چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے نظر ثانی کا ایک تیز تر عمل بنا دے گی۔ ان میں سے زیادہ تر پراجیکٹس کے لیے، مجوزہ عمل سٹی کونسل کی جانب سے حتمی نظرثانی کو ختم کر دے گا۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
موجودہ طور پر، زمین کے استعمال کے زیادہ تر پراجیکٹس کا یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Uniform Land Use Review Procedure, ULURP) سے گزرنا لازمی ہے، جو سات مہینوں کا عوامی نظرثانی کا ایک عمل ہے۔ یہ تجویز زمین کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کرنے کے چھوٹے پراجیکٹس اور سٹی کو شدید موسم یا مستقبل کے دیگر چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے ایک ایکسپیڈیٹڈ لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Expedited Land Use Review Procedure, ELURP) بنا دے گی۔ اس عمل میں کمیونٹی بورڈ اور مقامی بورو صدر کی جانب سے نظر ثانی کا 60 دن کا عمل شامل ہو گا، جس کے بعد سٹی پلیننگ کمیشن (City Planning Commission, CPC) کی جانب سے 30 دن کی نظرثانی اور حتمی فیصلہ ہوں گے۔
ایک "ہاں" کا ایک ووٹ زوننگ کی چھوٹی تبدیلیوں اور زمین کے استعمال کے دیگر افعال کے لیے ایک تیز تر طریقہ کار سامنے لاتا ہے۔ یہ زیادہ تر پراجیکٹس کے لیے سٹی کونسل کی نظرثانی کو بھی ختم کرتا ہے۔
ایک "نہیں" کا ووٹ مقامی کمیونٹی بورڈ، مقامی بورو صدر، CPC، سٹی کونسل اور میئر کی جانب سے رائے کے ساتھ سات مہینے کا عوامی نظرثانی کا عمل برقرار رکھے گا۔
بیانات کے خلاصے - تجویز پر ہاں میں ووٹ 3
تجویز 3 کے حامی لوگ زمین کے استعمال میں معمولی تبدیلیوں پر نظرثانی کا نیا عمل بنانے کی دو اہم وجوہات بیان کرتے ہیں: یعنی زیادہ رہائش گاہیں بنائی جا سکیں اور شہر کو شدید موسم اور آب و ہوا کے اثرات کے لیے تیار کیا جا سکے۔ جواب دہندگان نے رہائش پر توجہ دی اور اسے "ریڈ ٹیپ" کہا ہے اور ان کا خیال ہے کہ "عام سائز" کی رہائش کی ترقی کے لیے "بڑی، پیچیدہ اور کبھی کبھار متنازعہ تجاویز" سے منظوری کا عمل الگ کرنا رہائش کی پیداوار کو واضح طور پر زیادہ کرے گا تاکہ مختلف نوعیت پر زیادہ رہائش کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ نظام کے تحت "صرف بڑے پیمانے پر ایسے منصوبے تجویز کیے جاتے ہیں، جو زیادہ منافع کما سکتے ہیں" (ابنڈینس نیویارک) اور چھوٹی تجاویز کو اسی عمل کے تابع کرنا "ان کو سست کر دیتا ہے، انہیں زیادہ مہنگا بناتا ہے اور اکثر انہیں مکمل طور پر ہونے سے روک دیتا ہے" (سٹیزنز ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ کونسل)۔ ماحولیاتی لچک پر توجہ دینے والے جواب دہندگان نے بڑھتے ہوئے سیلابوں، گرمی کی لہر، بجلی کے گرڈ میں براؤن آؤٹس اور سولر پینلز جیسے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ضرورت کا حوالہ دیا ہے۔ بہت سے لوگ شہر اور اس کے رہائشیوں کو انتہائی موسم اور آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کے لیے تیار کرنے کے اقدامات کو سست نہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ اس تجویز کی حمایت کرنے والے تقریباً تمام جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ULURP (موجودہ طریقہ کار) کے تحت مثبت ترقی کو روکا گیا ہے اور شہر کو ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق زیادہ تیزی اور لچک کے ساتھ ردعمل دینے کے قابل ہونا چاہیے۔
ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:
- ریجنل پلان ایسوسی ایشن
- ابنڈینس نیویارک
- سٹیزنز بجٹ کمیشن
- ہیلتھ اینڈ ہاوسنگ کنسورشیم
- سٹیزنز ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ کونسل
- ڈیٹنر آرکیٹیکٹس
- ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد بروکلن
- ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد
- اوپن نیویارک
بیانات کی تعداد: 25
بیانات کے خلاصے - تجویز پر نہیں میں ووٹ 3
جو افراد تجویز 3 کی مخالفت کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام سٹی کونسل کی طاقت میں کمی لائے گا اور کمیونٹی کی رائے کو محدود کر دے گا، جبکہ گمراہ کن اور حد سے زیادہ وسیع زبان (جیسے "شائستہ") کا استعمال کرتے ہوئے کمیونٹی کی رائے کو کم کر دے گا، جس سے ڈویلپرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن لکھتے ہیں کہ "شائستہ ایک خامی بن سکتا ہے۔" جواب دہندگان نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس تجویز سے فیصلہ سازی کی طاقت کو نیو یارک کے عام لوگوں سے دور کردیا جائے گا، جس سے ان کے پڑوس میں جو کچھ تعمیر ہوتا ہے اس میں کمیونٹیز کی رائے کے عمل دخل کو کمزور کر دیا جائے گا۔ مینہٹن کمیونٹی بورڈ 3 "کمیونٹی بورڈز کی پہلے ہی رائے دینے کی محدود صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے پختہ موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔" ناقدین متنبہ کرتے ہیں کہ اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مثلاً بے دخلی، رہائش گاہوں کے مسلسل مہنگے ہونے جیسے مسائل، محلوں میں سرمایہ کاری کی کمی اور زوننگ میں ایسے تبدیلیاں جو بنیادی طور پر ڈویلپرز کو فائدہ پہنچائیں گی۔
ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:
- کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن
- مینہٹن کمیونٹی بورڈ 3
بیانات کی تعداد: 5