آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا​​ 

ریاستی جنگل کی حفاظتی جگہ پر سکیئنگ اور متعلقہ ٹریل سہولت گاہوں کی اجازت دیتی ہے۔ یہ جگہ 039,1 ایکڑ ہے۔ ریاست سے Adirondack Park میں 500,2 ایکڑ جنگلات کے نئے علاقے کا اضافہ کرنے کا تقاضہ کرتی ہے۔​​ 

ایک ہاں ‏Adirondack‏ کی جنگلات کی حفاظتی جگہ میں نئی سکی ٹریلز اور متعلقہ سہولت گاہوں کی اجازت دے گی۔​​ 

ایک نہیں اس استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔​​ 

یہ تجویز کیا کہتی ہے​​ 

یہ تجویز ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک، میں اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں نئی سکی ٹریلز کی توسیع کی اجازت دے گی۔ اولمپک سپورٹس کمپلیکس ایک ریاستی جنگل کی حفاظت جگہ پر ہے۔ یہ تجویز ریاست نیو یارک سے Adirondack Park میں جنگلات کے تحفظ یافتہ علاقے میں 500,2 ایکڑ کا اضافہ کرنے کا تقاضہ بھی کرتی ہے۔​​ 

اس تجویز کا مطلب کیا ہے​​ 

موجودہ طور پر اس حوالے سے سخت قواعد موجود ہیں کہ ریاست کی ملکیتی اور تحفظ یافتہ جنگلات کی جگہ پر کس قسم کی تعمیرات کی اجازت ہے۔ اولمپک سپورٹس پارک ایسیکس کاؤنٹی میں (اپ سٹیٹ نیو یارک میں) ‏Adirondack‏ کی جنگلات کی حفاظتی جگہ پر ہے۔ یہ تجویز نئی سکی ٹریلز تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔​​ 

یہ تجویز ریاست نیو یارک سے Adirondack کی جنگلات کی حفاظتی جگہ میں مزید 500,2 ایکڑ جنگلات کے علاقے کے اضافے کا تقاضہ بھی کرتی ہے۔ یہ پوری ریاست کی بیلٹ تجویز ہے، کیونکہ یہ ریاست نیو یارک کے آئین میں تبدیلی کا تقاضہ کرتی ہے۔​​ 

ایک "ہاں" کا ووٹ نیو یارک کے آئین میں تبدیلی کر کے ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک، میں واقع اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں جنگلات کی حفاظتی جگہ پر نئی ٹریلز کی تعمیر کی اجازت دے گا۔​​ 

ایک "نہیں" کا ووٹ ریاست نیو یارک کے آئین کو غیر تبدیل شدہ چھوڑ دے گا۔​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر ہاں میں ووٹ 1​​ 

جنہوں نے تجویز 1 کے حق میں بیانات جمع کرائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محدود ترقی کی اجازت دے کر اور ریاست کو پابند بنا کر کہ وہ عوام کو 2,500 ایکڑ نئے محفوظ کردہ جنگلاتی رقبے کا معاوضہ دے، یہ اقدام ایڈیرونڈیک جنگلات کو فطری حالت میں برقرار رکھنے کا مناسب طور پر تحفظ کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاستی جنگلات کے تحفظ میں کسی بھی تبدیلی کے لیے ووٹرز اور مقننہ دونوں کی منظوری لازمی قرار دی جانی چاہیے۔ ایڈیرونڈیک کونسل، جو ایک تنظیم ہے جس کا مقصد ایڈیرونڈیک پارک کے ماحولیاتی توازن کا تحفظ ہے، کا کہنا ہے کہ "یہ ترمیم شدہ انکشافی بیان نیویارک کے آئین کے مطابق ریاست کی اولمپک ریجنل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی زمین کے استعمال سے متعلق متعدد خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے گا،" کیونکہ یہ ریاست کو اجازت دے گا کہ وہ پہلے سے تعمیر شدہ اولمپک سہولیات کو برقرار رکھے، اس کے بعد کھیلوں کی نئی سہولت گاہیں تعمیر کرے اور تحفظ یافتہ جنگلاتی ذخیرے میں کھیلوں کے کمپلیکس کے تحت موجود زمین کو اپنے پاس رکھے۔ مزید برآں، ایڈیرونڈیک کونسل لکھتی ہے کہ“جب تربیتی سہولت گاہیں پرانی یا غیر مؤثر ہو جائیں گی، تو ریاستی قانون ان کے ہٹائے جانے کا تقاضا کرے گا تاکہ ایسی جگہوں کو دوبارہ قدرتی جنگلات کی حالت میں واپس لایا جا سکے۔ یہ ترمیم خاص طور پر ماؤنٹ وین ہووین برگ پر سیاحتی تفریحی سرگرمیوں (جیسے زپ لائنز، ہوٹل، کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹس، آف روڈ گاڑیوں کے کرایے وغیرہ) کو ممنوع قرار دیتی ہے اور 200,2 فٹ سے بلند تجارتی عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرتی ہے تاکہ حساس ذیلی الپائن جنگلات کا تحفظ کیا جا سکے۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • معذوروں کی آزادی کا مرکز ، نیویارک (CIDNY)​​ 
  • ماحولیاتی تبدیلی کے لیے متحرک افراد​​ 
  • The Adirondack Council​​ 

بیانات کی تعداد: 5​​ 

بیانات کے خلاصے - تجویز پر نہیں میں ووٹ 1​​ 

جواب دہندگان نے نیویارک کے "ہمیشہ کے لیے جنگل (forever wild)" کی حیثیت کے حامل جنگلاتی ذخائر کے آئینی تحفظ کو کمزور کرنے یا اس میں کوئی بھی ترمیم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یا تو اس وجہ سے کہ ایسا کرنا مستقبل میں محفوظ زمینوں پر تجاوزات کے لیے ایک مثال قائم کر سکتا ہے یا اس بناء پر کہ ان کا خیال ہے کہ ریاستی جنگلات کو اِسکیی ٹریلز سے پاک رہنا چاہیے۔ ایک جواب دہندہ نے بتایا کہ وہ اس تجویز پر نہیں کا ووٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ انہیں اس کے پس منظر اور اس کی حمایت کے بارے میں معلومات میسر نہیں ہیں۔ کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن لکھتے ہیں:"نیویارک کے ‘ہمیشہ کے لیے جنگل’ کے تحت زیر تحفظ مقامات کوئی تجویز نہیں بلکہ ایک اصول ہے۔ میں محفوظ زمینوں پر نئی تعمیرات کے لیے آئین میں استثناء شامل کرنے کی مخالفت کرتا ہوں۔ ایک بار جب ہم ان حفاظتی اقدامات کو کمزور کر دیں گے، تو اسے دوبارہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔"​​ 

ادارہ جاتی اور منتخب جواب دہندگان:​​ 

  • کونسل ممبر رابرٹ ہولڈن​​ 

بیانات کی تعداد: 3​​ 

کلیدی تاریخیں​​ 

  • پتے کی تبدیلی کی آخری تاریخ​​ 

    پیر، 20 اکتوبر 2025​​ 
  • قبل از وقت ووٹنگ | عام انتخابات​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025 - اتوار، 2 نومبر 2025​​ 
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​ 
  • بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست کرنے کی آخری تاریخ (آن لائن اور ڈاک)​​ 

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025​​