اس سال بیلٹ پر چھ تجاویز ہیں۔ بیلٹ تجاویز ریاست اور سٹی کی حکومتی دستاویزات، ریاست کے آئین اور سٹی کا منشور میں مجوزہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ ووٹرز ان تبدیلیوں پر فیصلہ کر پاتے ہیں، جنہیں وہ منظور ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
بیلٹ پر بیلٹ تجویز 1 کیوں موجود ہے؟
یہ تجویز ریاست نیو یارک کے آئین کو تبدیل کرے گی۔ آئین میں تبدیلیوں کے لیے پوری ریاست میں مںظوری درکار ہوتی ہے۔
بیلٹ پر بیلٹ تجاویز 2 تا 6 کیوں ہیں؟
2025 کے چارٹر ریویژن کمیشن نے نیو یارک سٹی کے منشور پر نظرثانی کی، عوامی سماعتیں منعقد کیں، عوامی رائے پر غور کیا اور منشور میں پانچ تبدیلیوں کی تجویز دی۔
بیانات کے خلاصے
بیلٹ تجویز کے بارے میں اب بھی الجھن میں ہیں؟ ہمارے پاس آپ کے جوابات موجود ہیں!
ہم نے نیو یارک کے باشندوں کو دعوت دی کہ وہ بیلٹ تجاویز کے بارے میں اپنے بیانات پیش کریں، چاہے آپ ان کی حمایت کرتے ہوں یا مخالفت۔ ہم نے موصول ہونے والی گذارشات کا خلاصہ کیا ہے اور ذیل میں ان خلاصوں کو شائع کیا ہے، لہٰذا اپنا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ ان میں سے ہر تجویز کے حق میں اور اس کے خلاف اہم دلائل دیکھ سکتے ہیں۔
ہم نے ان گذارشات کوعام لوگوں سے نجی رکھا ہے، لیکن آپ ان میں دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے بارے میں کن تنظیموں اور منتخب عہدیداران نے اپنی رائے دی ہے۔ کچھ جگہوں پر، ہم نے ان کے بیانات کے اقتباسات بھی شامل کیے ہیں۔
1. ایسیکس کاؤنٹی میں ریاستی جنگل کی حفاظتی جگہ پر اولمپک سپورٹس کمپلیکس کی اجازت دینے کے لیے ترمیم
یہ تجویز ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک، میں اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں نئی سکی ٹریلز کی توسیع کی اجازت دے گی۔ اولمپک سپورٹس کمپلیکس ایک ریاستی جنگل کی حفاظت جگہ پر ہے۔ یہ تجویز ریاست نیو یارک سے Adirondack Park میں جنگلات کے تحفظ یافتہ علاقے میں 500,2 ایکڑ کا اضافہ کرنے کا تقاضہ بھی کرتی ہے۔
2. پورے شہر میں زیادہ سستی رہائش تعمیر کرنے کے لیے سستی رہائشوں کی تخلیق کے عمل کو تیز کریں
یہ تجویز سستی رہائش کے مخصوص پراجیکٹس کو تیز کرنے کے لیے دو نئے طریقہ کار کو سامنے لائے گی۔ پہلا طریقہ کار سستی رہائش کے عوامی فنڈ یافتہ پراجیکٹس کے لیے ہے۔ دوسرا طریقہ کار سستی رہائش کی سب سے کم شرح والے 12 کمیونٹی ضلعوں میں سستی رہائش کے پراجیکٹس کے لیے ہے۔
3. درمیانے رہائشی اور انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی نظرثانی کو سادہ بنائیں
یہ تجویز زمین کے استعمال کے مخصوص پراجیکٹس، جیسا کہ زمین کے استعمال کے طریقے کو بدلنے کے لیے چھوٹے پراجیکٹس اور سٹی کو شدید موسم یا مستقبل کے دیگر چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے نظر ثانی کا ایک تیز تر عمل بنا دے گی۔ ان میں سے زیادہ تر پراجیکٹس کے لیے، مجوزہ عمل سٹی کونسل کی جانب سے حتمی نظرثانی کو ختم کر دے گا۔
4. کونسل، بورو اور پورے شہر کی نمائندگی کے ساتھ افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم کریں
یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے سستی رہائش کے کسی پراجیکٹ کو رد یا تبدیل کیا جانے کی صورت میں زمین کے استعمال کی نظرثانی کے موجودہ عمل کو تبدیل کر دے گی۔ یہ تجویز ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ (Affordable Housing Appeals Board) بنا دے گی، جو مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کے اسپیکر اور میئر پر مشتمل ہو گا۔ یہ تجویز اپیلز بورڈ کو دو بمقابلہ ایک ووٹ کے ساتھ سٹی کونسل کے فیصلے کو الٹانے کی اجازت دے گی۔
5. سٹی کے افعال کو پرجدت بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل سٹی میپ بنائیں
یہ تجویز ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ (Department of City Planning, DCP) کو شہر کا ایک واحد نقشہ (City Map) بنانے، برقرار رکھنے اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ذمہ دار بنا دے گی۔
6. ووٹر شمولیت کو بڑھانے کے لیے مقامی انتخابات کو صدارتی انتخابات کے سالوں پر منتقل کر دیں
یہ تجویز سٹی کے دفاتر کے لیے انتخاب کی تاریخوں کو وفاقی صدارتی انتخابات کے سال میں ہی منتقل کر دے گی۔
ووٹر گائیڈ میں بیانات کی اشاعت کی ضمانت نہیں ہے۔ کمپین فنانس بورڈ/NYC Votes ووٹر گائیڈ پر ادارتی کنٹرول برقرار رکھتا ہے اور کسی بھی عوامی بیان میں ترمیم، خلاصہ یا اسے شائع کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔