نتائج دکھائے جا رہے ہیں برائے
آپ کے ووٹنگ کے اضلاع درج ذیل ہیں:
- ریاستی اسمبلی کا ضلع
- سٹیٹ سینٹ ڈسٹرکٹ
- U.S. ہاؤس کا ضلع
کانگریس ڈسٹرکٹ
ہاؤس آف رپریزینٹیٹوز U.S. کانگریس کا زیریں چیمبر ہے۔ نمائندے قوانین کے مسودے تیار کرتے ہیں، ان پر بحث کرتے ہیں اور ووٹ ڈالتے ہیں اور حکومت کی تمام شاخوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
U.S. سینٹ
U.S. سینٹ U.S. کانگریس کا بالائی خانہ ہے۔ نمائندے قوانین کے مسودے تیار کرتے ہیں، ان پر بحث کرتے ہیں اور ووٹ ڈالتے ہیں اور صدارتی تقرریوں، مثلًا سپریم کورٹ کے ججز، کی تصدیق کرتے ہیں اور حکومت کی تمام شاخوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
اسمبلی ممبر
ریاستی سینٹ ریاستی مقننہ کا زیریں چیمبر ہے۔ اراکین اسمبلی قوانین لکھتے اور ان پر ووٹ ڈالتے ہیں، ریاست کے خرچ کے درجات کی منظوری دیتے ہیں اور گورنر کے ویٹوز کو برقرار رکھتے ہیں یا رد کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
ریاستی سینٹر
ریاستی سینیٹ ریاستی مقننہ کا ایوان بالا ہے۔ ریاستی سینٹرز قوانین لکھتے اور ان پر ووٹ ڈالتے ہیں، ریاست کے اخراجات کے درجات کی منظوری دیتے ہیں اور گورنر کی جانب سے ریاستی افسران اور عدالتوں کے ججز کی تقرریوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
امیدواروں سے ملیں
آپ کے ووٹنگ ضلع میں امریکی کانگریس یا ریاستی مقننہ کے لیے کوئی بھی پرائمری انتخابات نہیں ہیں۔ کچھ اضلاع میں پرائمری کے لیے اپنے بیلٹ پر کوئی ریاستی یا وفاقی دفتر نہیں ہے، کیونکہ ان اضلاع میں امیدوار اپنی سیاسی پارٹی میں بلا مقابلہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تاہم، آپ کے بیلٹ پر اب بھی عدالتی مقابلے اور پارٹی کے عہدے ہو سکتے ہیں۔
آپ کے بیلٹ پر دوسرے مقابلے
اپنے بیلٹ پر انتخابی مقابلوں کی پوری فہرست، بشمول امیدوار، حاصل کرنے کے لیے، آپ انتخابات بورڈ (Board of Elections) کے پول سائٹ لوکیٹر پر جا کر اپنا پتہ درج کر سکتے ہیں۔ اپنا پتہ درج کرنے کے بعد صفحے کے بالائی حصے پر "نمونہ بیلٹ دیکھیں" (View Sample Ballot) پر کلک کریں۔
انتخابات بورڈ (Board of Elections) کا پول سائٹ لوکیٹر ملاحظہ کریں
ووٹر گائیڈ کے بارے میں
یہ NYC کی جون 2024 کی پرائمری انتخابات کی باضابطہ ووٹر گائیڈ ہے۔ اس گائیڈ میں پروفائلز اور تصاویر کو امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم سے متعلق مالی امور کے بورڈ (Campaign Finance Board) کو فراہم کیا گیا ہے، جن سب نے یہ تصدیق کی ہے کہ فراہم کردہ معلومات ان کے بہترین علم کے مطابق سچ ہیں۔ کسی بھی امیدوار کے بیانات میں اظہار کردہ خیالات تشہیری مہم سے متعلق مالی امور کے بورڈ کے نقطہ نظر کی نمائندگی نہیں کرتے۔ یہ گائیڈ ان تمام امیدواروں کو ظاہر کرتی ہے، جو اشاعت کے وقت پر بیلٹ پر نظر آنے کے لیے متوقع ہیں۔