مجوزہ قوانین کی لاگت کے اضافی تخمینے اور بجٹ کی آخری تاریخوں میں اپ ڈیٹس
یہ تجویز بیلٹ پر کیوں ہے؟
2024 منشور پر نظر ثانی کے کمیشن (Charter Revision Commission) نے نیو یارک شہر کے منشور کا جائزہ لیا تاکہ اس کی کارکردگی اور نیویارک کے تمام لوگوں کے لیے ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے، عوامی سماعتیں منعقد کیں اور عوامی رائے جمع کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائیں، اور درج ذیل تبدیلیاں تجویز کیں۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے:
یہ تجویز سٹی کا منشور میں ترمیم کر کے یہ تقاضا شامل کرے گی کہ قوانین پر سماعتوں اور ووٹس سے پہلے کونسل کی جانب سے مالی تجزیہ کیا جائے، مالی تجزیے کو میئر کی جانب سے منظور کروایا جائے اور بجٹ کی آخری تاریخوں کی تجدید کی جائے۔
"ہاں" کا ووٹ دینے سے سٹی کے منشور میں ترمیم ہو گی تاکہ مقامی قوانین پر سماعتوں اور ووٹوں سے پہلے اضافی مالیاتی تجزیہ کی ضرورت ہو اور بجٹ کی آخری تاریخ کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ "نہیں" کو ووٹ دینے سے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے:
سٹی کونسل مجوزہ قوانین پر ووٹ دینے سے پہلے ان کی لاگت کا تخمینہ فراہم کرے گی۔ یہ تجویز میئر کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (Mayor’s Office of Management and Budget) کو مجوزہ قوانین کے لیے اپنی لاگت کے تخمینے فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور کسی بھی قسم کے مجوزہ قوانین پر منعقد کی جانے والی عوامی سماعتوں سے پہلے، کونسل کو اپنی لاگت کے تخمینے شائع کرنے ہوں گے۔ اس تجویز کے تحت کونسل کو مجوزہ قوانین پر عوامی سماعتوں کے انعقاد یا ووٹنگ کروانے سے پہلے، باضابطہ طور پر میئر کے دفتر کو مطلع کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔ آخر میں، یہ تجویز نئی میئر انتظامیہ کے پہلے سال کے دوران بعض بجٹ رپورٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کر دے گی اور میئر کے لیے اپنے سالانہ سٹی بجٹ کو شائع کرنے کی آخری تاریخ میں مستقل طور پر توسیع کر دے گی۔
اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو:
یہ قوانین کی منظوری سے پہلے ان کی لاگت کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے میئر کے لیے ایک نئے کردار کا تعین کرے گی اور اس کا تقاضا ہو گا کہ مجوزہ قوانین کو عوامی سماعتوں کے دوران غور کرنے سے پہلے، کونسل اور میئر سے لاگت کے تخمینے دستیاب ہوں۔ اس کی وجہ سے میئر کو شہر کا سالانہ بجٹ سٹی کونسل میں پیش کیے جانے سے پہلے، بجٹ تیار کرنے کے لیے کچھ مزید وقت بھی مل جائے گا۔
بیلٹ تجویز 3 کی حمایت میں بیانات کا خلاصہ:
CFB کو تجویز 3 کی حمایت میں 2 عوامی تبصرے موصول ہوئے ہیں۔ تبصرے میں مقامی قوانین پر سماعتوں اور ووٹوں سے قبل اضافی مالیاتی تجزیے کی ضرورت کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ CFB کو کسی بھی تنظیم کی طرف سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔
بیلٹ تجویز 3 کے خلاف بیانات کا خلاصہ:
CFB کو تجویز 3 کی مخالفت میں 13 عوامی تبصرے موصول ہوئے ہیں۔ تبصروں میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا کہ یہ تجویز سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی اور یہ جلد بازی میں تیار کیے گئے چارٹر ریویژن کمیشن کا نتیجہ ہے، تجویز 3 کے پاس ہونے سے نیویارک والوں کی ضروریات کے حوالے سے شہر کی حکومت کی جوابدہی کم ہو جائے گی، یہ مقامی قوانین کے لیے غیر ضروری جائزہ عمل لاگو کر سکتی ہے جو عام طور پر قانون سازی میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔ CFB کو درج ذیل تنظیموں سے تبصرے موصول ہوئے ہیں:
- سٹی کونسل اسپیکر Adrienne Adams (ایڈریئن ایڈمز)
- لیگل ایڈ سوسائٹی
- نیو یارک والوں کے لیے دفاعی جمہوریت
- سرویلنس ٹیکنالوجی پر احتیاط نگرانی پروجیکٹ
- جیلز ایکشن کولیشن اور HALT سولٹری مہم (JAC/HALT)