NYC کے ووٹرز کو عام انتخابات میں 5 نومبر کو بیلٹ پر چھ تجاویز نظر آئیں گی۔ آپ ذیل میں ہر تجویز کے لیے بیلٹ پر ظاہر ہونے والا متن تلاش کر سکتے ہیں۔

پول پر جانے سے پہلے NYC ووٹر کو تعلیم دینے میں مدد کرنے کے لیے، ہم آن لائن ووٹر گائیڈ میں موجود ہر تجویز کی حمایت اور مخالفت میں عوامی تبصرے شامل کریں گے، جس کی مدد سے ووٹر کو ہر مسئلے کے دونوں اطراف کے دلائل دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ براہ کرم جلد ہی دوبارہ چیک کریں!

بیلٹ تجویز 1: ریاستی حقوق کے بل میں بعض تحفظات شامل کرنا

یہ تجویز ریاستی آئین کے حقوق کے بل میں تحفظات کا اضافہ کرتی ہے تاکہ کسی بھی نسلی پس منظر، آبائی وطن کی حیثیت، عمر، معذوری اور جنس کی بنیاد پر ہر قسم کے امتیازی سلوک کو ممنوع قرار دیا جا سکے — بشمول جنسی رجحان، صنفی شناخت، حمل اور حمل کے نتائج۔ یہ نیویارک کے ایسے باشندوں کا بھی اس بنیاد پر امتیازی سلوک سے تحفظ کرے گی، جو تولیدی نگہداشت صحت تک رسائی چاہتے ہیں۔

بیلٹ تجویز 2: عوامی جائیداد کی صفائی

ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن (New York City Department of Sanitation, DSNY) کے پاس پارکس اور ہائی وے کے درمیان سرسبز پکڈنڈیوں سمیت شہر کی تمام املاک کو صاف ستھرا رکھنے اور ان مقامات پر اسٹریٹ وینڈرز کو ان قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔ یہ DSNY کو یہ ریگولیٹ کرنے کے قابل بنا دے گا کہ نیو یارک کے لوگ کس طرح اپنا کچرا جمع کرنے کے لیے باہر چھوڑتے ہیں۔

بیلٹ تجویز 3: مجوزہ قوانین کی لاگت کے اضافی تخمینے اور بجٹ کی آخری تاریخوں کی اپ ڈیٹس

سٹی کونسل مجوزہ قوانین پر ووٹ دینے سے پہلے ان کی لاگت کا تخمینہ فراہم کرے گی۔ یہ تجویز میئر کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (Mayor’s Office of Management and Budget) کو مجوزہ قوانین کے لیے اپنی لاگت کے تخمینے فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور کسی بھی قسم کے مجوزہ قوانین پر منعقد کی جانے والی عوامی سماعتوں سے پہلے، کونسل کو اپنی لاگت کے تخمینے شائع کرنے ہوں گے۔ اس تجویز کے تحت کونسل کو مجوزہ قوانین پر عوامی سماعتوں کے انعقاد یا ووٹنگ کروانے سے پہلے، باضابطہ طور پر میئر کے دفتر کو مطلع کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔ آخر میں، یہ تجویز نئی میئر انتظامیہ کے پہلے سال کے دوران بعض بجٹ رپورٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کر دے گی اور میئر کے لیے اپنے سالانہ سٹی بجٹ کو شائع کرنے کی آخری تاریخ میں مستقل طور پر توسیع کر دے گی۔

بیلٹ تجویز 4: عوام کی حفاظت کے قوانین پر ووٹنگ سے پہلے مزید نوٹس اور وقت

کونسل کو پولیس ڈیپارٹمنٹ (Police Department)، محکمہ اصلاحات (Department of Correction) یا فائر ڈیپارٹمنٹ (Fire Department) پر اثر انداز ہونے والے عوام کی حفاظت کے قوانین پر ووٹنگ سے پہلے 30 دن کا نوٹس دینا ضروری ہے۔ اس دوران، میئر اور متاثرہ سٹی ایجنسی بھی اضافی عوامی آراء سننے کے لیے عوامی سماعتیں منعقد کر سکتی ہیں۔

بیلٹ تجویز 5: سرمایہ منصوبہ بندی

سٹی کو شہر کی سہولیات، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کی لاگت کا تخمینہ لگانا ہو گا اور ان جائزوں کو کیپیٹل پلاننگ رپورٹس میں بھی شائع کرنا ہو گا۔

بیلٹ تجویز 6: اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والی کاروباری ادارے (MWBES)، فلم کے اجازت نامے اور آرکائیوو ریویو بورڈز

یہ تجویز MWBEs کی مدد کے لیے ایک نیا کردار تشکیل دے گی، میئر کو یہ نامزد کرنے کی اجازت دے گی کہ کون سی ایجنسی فلم پرمٹ جاری کریں اور شہر کا انتظام کرنے والے دو بورڈز کو ضم کر دے گی۔

کلیدی تاریخیں

  • Early Voting begins

    ہفتہ 14 جون 2025 - اتوار 22 جون 2025
  • پرائمری انتخاب کا دن

    بروز منگل، 24 جون 2025
  • Early Voting begins

    ہفتہ، 25 اکتوبر 2025 - اتوار، 2 نومبر 2025
  • الیکشن کا دن

    منگل، 4 نومبر 2025