قرضے کی حد میں سے گندے پانی کے پراجیکٹ کے قرضے کو نکالنے میں توسیع کرنا

آپ بیلٹ پر کیا دیکھیں گے:

آئین کے آرٹیکل 8، سیکشن 5 میں مجوزہ ترمیم کاؤنٹیز، شہروں، قصبوں اور گاؤں کے لیے دس سال کے لیے یہ اختیار بڑھاتی ہے کہ وہ اپنی قرض کی آئینی حدود میں سے گندے پانی کی سہولت گاہوں کی تعمیر کے لیے قرض کو نکال دیں۔ 

تجویز کا خلاصہ:

آئین اس قرضے پر حد لگاتا ہے، جو کاؤنٹیز، شہر، قصبے اور گاؤں لے سکتے ہیں۔قرضے کی حد میں گندے پانی کی صفائی اور تلفی کے لیے تعمیری پراجیکٹس کے لیے قرضہ شامل نہیں ہے۔گندے پانی کے لیے قرضے کا استثناء 1 جنوری 2024 کو ختم ہو رہا ہے۔یہ تجویز گندے پانی کے لیے قرضے کے استثناء کو مزید دس سال بڑھا کر 1 جنوری 2034 تک توسیع دے دیتی ہے۔

مجوزہ ترمیم ایسا آئین کے آرٹیکل 5 کے سیکشن 8 کو تبدیل کر کے کرتی ہے۔

اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو:

کاؤنٹیز، شہروں، قصبوں اور گاؤں کو گندے پانی کی صفائی اور تلفی کے اخراجات کے لیے آئین کے تحت اجازت شدہ قرضے کی رقم سے استثناء مزید 10 سال کے لیے جاری رہے گا۔

تبصروں کے لیے عوام سے گزارش

25 اگست سے لے کر 13 ستمبر تک، کیمپین فائنانس بورڈ ("CFB") نے ہر بیلٹ تجاویز کے منظور ہونے کی حمایت اور مخالفت میں عوام سے بیانات مانگے۔CFB نے بیانات NYC Votes کی ویب سائٹ، کمیونٹی سے رابطے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مانگے۔کوئی جوابات حصول نہیں ہوئے۔