آئین میں قرض پر خصوصی حد میں سے چھوٹے شہروں کے اسکول ضلعے کو نکالا جانا

آپ بیلٹ پر کیا دیکھیں گے:

آئین کے آرٹیکل 8، سیکشن 4 میں مجوزہ ترمیم قرضے پر اس خصوصی آئینی حد کو ختم کرتی ہے، جو اس وقت چھوٹے شہروں کے اسکول ضلعوں پر لاگو ہوتی ہے، تاکہ ان کے ساتھ دیگر تمام اسکول ضلعوں کے برابر سلوک ہو سکے۔ 

تجویز کا خلاصہ:

یہ آئینی ترمیم چھوٹے شہروں کے اسکول ڈسٹرکٹس پر آئینی حد کو ختم کرتی ہے۔ قرضے کی حدود ریاستی قانون میں تمام اسکول ڈسٹرکٹس کے لیے قائم کی جائیں گی۔

چھوٹے شہر کا ایک اسکول ڈسٹرکٹ ایسا ہوتا ہے، جس میں ایک چھوٹے شہر کا کم از کم ایک حصہ شامل ہو۔ ایک چھوٹا شہر ایک ایسا شہر ہے، جس میں ایک لاکھ پچیس ہزار سے کم لوگ ہوں۔

ریاستی آئین اس چیز پر حد لگاتا ہے کہ ایک چھوٹے شہر کا اسکول ڈسٹرکٹ کتنا قرضہ لے سکتا ہے۔ ان کا قرضہ ڈسٹرکٹ میں قابل محصول ریئل اسٹیٹ کی قدر کے پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ مخصوص اخراجات کے لیے کوئی استثناء نہیں ہیں۔ دیگر اسکول ڈسٹرکٹس پر قرض کی آئینی حد کا اطلاق نہیں ہوتا، مگر ان پر ریاستی قانون کے تحت قرضے کی دیگر حد لاگو ہوتی ہے۔ ریاستی قانون کہتا ہے کہ ان کا قرضہ قابل محصول ریئل پراپرٹی کی قدر کے دس فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ اگر یہ آئینی ترمیم شدہ انکشافی بیان منظور ہو جاتی ہے، تو چھوٹے شہروں کے اسکول ڈسٹرکٹس بھی قانونی عمل کے ذریعے دیگر اسکول ڈسٹرکٹس پر لاگو قرضے کی حد کے اہل ہو جائیں گے۔

اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو:

چھوٹے شہروں کے اسکول ڈسٹرکٹس بھی قانون کے تحت دوسرے ریاستی اسکول ڈسٹرکٹس پر لاگو قرضے کی حد کے لیے اہل ہو جائیں گے۔

تبصروں کے لیے عوام سے گزارش

25 اگست سے لے کر 13 ستمبر تک، کیمپین فائنانس بورڈ ("CFB") نے ہر بیلٹ تجاویز کے منظور ہونے کی حمایت اور مخالفت میں عوام سے بیانات مانگے۔CFB نے بیانات NYC Votes کی ویب سائٹ، کمیونٹی سے رابطے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مانگے۔کوئی جوابات حصول نہیں ہوئے۔