آپ کا ووٹ آئین کو بدل سکتا ہے۔

اس انتخاب میں تجاویز ریاستی آئین میں ترمیمات ہیں۔اس خزاں میں بیلٹ پر پورے ریاست پر لاگو ہونے والی دو تجاویز ہیں۔آپ ہر ایک تجویز پر "ہاں" یا "نہیں" کا ووٹ دے سکتے ہیں۔بیلٹ تجاویز کو اگر اکثریتی ووٹ مل جائے، تو وہ منظور ہو جاتی ہیں۔ 

نیو یارک ریاست کی مقننہ پوری ریاست کے لیے بیلٹ پر اقدامات تجویز کرتی ہے، جن پر نیو یارکرز ووٹ ڈالتے ہیں۔

ذیل میں دو تجاویز کے خلاصے ہیں۔

پروپوزل ایک نظر میں

آئین میں قرض پر خصوصی حد میں سے چھوٹے شہروں کے اسکول ضلعے کو نکالا جانا

یہ آئینی ترمیم چھوٹے شہروں کے اسکول ڈسٹرکٹس پر آئینی حد کو ختم کرتی ہے۔ قرضے کی حدود ریاستی قانون میں تمام اسکول ڈسٹرکٹس کے لیے قائم کی جائیں گی۔

میرے بیلٹ پر "ہاں" کا اضافہ کریں "Yes" Added To My Ballot
میرے بیلٹ پر "نہیں" کا اضافہ کریں "No" Added To My Ballot

قرضے کی حد میں سے گندے پانی کے پراجیکٹ کے قرضے کو نکالنے میں توسیع کرنا

آئین کے آرٹیکل 8، سیکشن 5 میں مجوزہ ترمیم کاؤنٹیز، شہروں، قصبوں اور گاؤں کے لیے دس سال کے لیے یہ اختیار بڑھاتی ہے کہ وہ اپنی قرض کی آئینی حدود میں سے گندے پانی کی سہولت گاہوں کی تعمیر کے لیے قرض کو نکال دیں۔

میرے بیلٹ پر "ہاں" کا اضافہ کریں "Yes" Added To My Ballot
میرے بیلٹ پر "نہیں" کا اضافہ کریں "No" Added To My Ballot

تبصروں کے لیے عوام سے گزارش

25 اگست سے لے کر 13 ستمبر تک، کیمپین فائنانس بورڈ ("CFB") نے ہر بیلٹ تجاویز کے منظور ہونے کی حمایت اور مخالفت میں عوام سے بیانات مانگے۔CFB نے بیانات NYC Votes کی ویب سائٹ، کمیونٹی سے رابطے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مانگے۔کوئی جوابات حصول نہیں ہوئے۔

کلیدی تاریخیں

  • قبل از وقت ووٹنگ | ریاستی سینیٹ کا ضلع 22 خصوصی انتخاب

    ہفتہ، 10 مئی 2025 - اتوار، 18 مئی 2025
  • خصوصی انتخاب کا دن | ریاستی سینیٹ ضلع 22

    منگل، 20 مئی، 2025
  • قبل از وقت ووٹنگ | پرائمری انتخابات

    ہفتہ 14 جون 2025 - اتوار 22 جون 2025
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ | پرائمری انتخابات

    ہفتہ، 14 جون 2025