NYC مقابی دفتروں کے لیے ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب استعمال کرتا ہے
سٹی کے عہدیداران کے لیے پرائمری اور اسپیشل الیکشنز میں، اب آپ ایک امیدوار منتخب کرنے کے بجائے ترجیح کی ترتیب میں پانچ تک امیدواران کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔
نیو یارکرز کے لیے شہر کے انتخابات میں اپنی آواز بلند کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ ایک ایسا طریقہ، جو ووٹرز کو زیادہ انتخابات دیتا ہے اور زیادہ متنوع فاتحین کو سامنے لاتا ہے۔
اسے ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب کہتے ہیں۔ نیو یارک 74% ووٹرز نے پرائمری اور سٹی کے دفاتر کے لیے خصوصی انتخابات، مثلًا میئر اور سٹی کونسل، کے لیے اسے استعمال کرنے کا انتخاب کیا۔ آپ کو عام انتخابات یا ریاستی یا قومی دفاتر کے انتخابات میں ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب نظر نہیں آئے گا۔ مگر ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب میں، آپ اب ہر دفتر کے لیے اپنے 5 تک پسندیدہ امیدواروں کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔
ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے کام کا طریقہ یہ ہے:
- آپ کے بیلٹ پر، آپ کو قطاروں میں امیدوار درج نظر آئیں گے اور کالموں میں ہندسوں والی درجہ بندی نظر آئے گی
- اپنا 1 انتخاب منتخب کریں اور پہلے کالم میں ان کے نام کے سامنے بیضوی کو پوری طرح بھر دیں
- ہمیشہ کی طرح، آپ صرف اپنے ایک پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں اور اپنا بیلٹ جمع کروا سکتے ہیں
- لیکن، ہو سکتا ہے آپ کو کئی لوگ پسند ہوں
- اگر آپ کا کوئی 2 انتخاب ہے تو، دوسرے کالم میں ان کے نام کے آگے بیضوی کو پُر کریں
- اگر آپ کے تیسرے، چوتھے اور پانچھویں انتخاب ہوں، تو ان کے لیے بھی ایسا ہی کریں
نہ کرنے کی کچھ چیزیں:
- ایک ہی امیدوار کی ایک سے زیادہ مرتبہ درجہ بندی نہ کریں۔ یہ ان کی مدد نہیں کرے گا اور یہ آپ سے انتخاب لڑنے والے دوسرے لوگوں کی درجہ بندی کرنے کا موقع چھین لیتا ہے۔
- متعدد امیدواروں کو ایک ہی درجہ نہ دیں۔ اس کی وجہ سے آپ کا بیلٹ نا اہل ہو سکتا ہے۔
- فکر نہ کریں! یہ ایک نیا عمل ہے اور آپ کسی بھی وقت ایک پول ورکر سے پوچھ سکتے ہیں یا اگر آپ سے غلطی ہو جائے، تو ایک نیا بیلٹ مانگ سکتے ہیں۔
تو ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے ساتھ بیلٹ کی گنتی کیسے کی جاتی ہے؟
اگر کسی ایک امیدوار تمام لوگوں کے پہلے انتخاب کے ووٹس کا 50 % سے زیادہ حاصل ہو جاتے ہیں، تو وہ فورًا انتخاب جیت جاتا ہے۔ یہی ہے! اگر کوئی بھی امیدوار 50 % سے زیادہ حاصل نہیں کرتا، تو بیلٹ کی ادوار میں گنتی کی جائے گی۔ ہر ایک دور میں، سے کم ووٹس والا امیدوار نکل جائے گا۔ لہذا، اگر آپ کا اولین درجے والا امیدوار نکل جاتا ہے، تو آپ کا ووٹ آپ کے اگلے اعلیٰ ترین انتخاب کو چلا جاتا ہے۔ یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صرف دو امیدوار باقی رہ جائیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والا شخص جیت جاتا ہے!
ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب پہلے سے ہی ملک کے کئی شہروں میں مقبول ہے کیونکہ ووٹرز محسوس کرتے ہیں کہ یہ زیادہ آوازوں کو سنے جانے میں مدد دیتا ہے۔ اب ہماری باری ہے۔
nyccfb.info/rcv پر اپنے سوالات کے جواب حاصل کریں اور مزید جانیں۔
ہم ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب کیوں استعمال کرتے ہیں؟
نیو یارکرز نے 2019 کی بیلٹ رائے دہی میں ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب استعمال کرنے کا انتخاب کیا۔ یہ 73.6% حمایت کے ساتھ منظور ہو گیا۔
کون سے انتخابات ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب استعمال کرتے ہیں؟
NYC صرف پرائمری اور شہر کے دفاتر کے لیے خصوصی انتخابات میں ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب استعمال کرے گا، بشمول:
- میئر
- پبلک ایڈووکیٹ
- کمپٹرولر
- بورو صدر
- سٹی کونسل
ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے کیا فوائد ہیں؟
ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب کئی طریقوں سے نیو یارک سٹی کے ووٹرز کو فائدہ پہنچا سکتا ہے:
- یہ آپ کو اس حوالے سے زیادہ اثر دیتا ہے کہ کون منتخب ہوتا ہے۔ اگرچہ آپ کا اولین پسندیدہ امیدوار نہ جیتے، آپ پھر بھی جیتنے والے کے انتخاب میں مدد دے سکتے ہیں۔
- یہ آپ کو مزید اختیارات دیتا ہے۔ آپ پانچ امیدواروں تک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں، جو آپ کو اس فکر کے بغیر اپنے پسندیدہ امیدوار کی حمایت کا موقع دیتا ہے، کہ آیا ان کے جیتنے کا امکان ہے۔
- زیادہ متنوع امیدوار انتخابات جیتتے ہیں۔ ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کا نفاذ کرنے والے شہروں نے زیادہ خواتین اور زیادہ گہرے رنگ والی خواتین کو منتخب کیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے منتخب شدہ نمائندے ان کی کمیونٹیوں کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔
اپنے درجہ بند انتخاب والے بیلٹ کو کیسے بھریں
ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب کے ساتھ، ترجیح کے اعتبار سے آپ محض ایک کو منتخب کرنے کے بجائے پانچ امیدواروں تک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ اپنا بیلٹ بھرنے کا طریقہ یہ ہے:
- اپنا 1 انتخاب کا امیدوار چنیں اور 1 کالم میں ان کے نام کے سامنے بیضوی کو پوری طرح بھر دیں۔
- اگر آپ کا انتخابی امیدوار 2 ہے تو، کالم 2 کے نیچے ان کے نام کے آگے بیضوی کو بھریں۔
- آپ پانچ امیدواروں تک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ پھر بھی صرف ایک امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ البتہ، دیگر امیدواروں کی درجہ بندی کرنا آپ کے 1 انتخاب کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کیسے کی جاتی ہے
جانیں کہ درجہ بندی والے انتخاب میں ووٹس کی گنتی کیسے کی جاتی ہے۔ پھر فرضی انتخاب کے نتائج دیکھیں!
جانیں کہ ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے بیلٹس کی گنتی کیسے کی جاتی ہے!
درجہ بندی کی مشق کریں

اپنے پسندیدہ جانوروں کی درجہ بندی کریں
ہمارا ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب بیلٹ حقیقی ورژن جیسا ہے، لیکن ہمارے والے میں جانور امیدوار ہیں۔ آپ صرف ایک کو منتخب کرنے کے بجائے ترجیح کے لحاظ سے پانچ تک جانوروں کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو صرف ایک اولین انتخاب کو ووٹ دینا منتخب کر سکتے ہیں۔ دوسرے انتخابات کی درجہ بندی آپ کی نمبر 1 پسند کو نقصان نہیں پہنچائے گی اور آپ کو حتمی نتیجے میں زیادہ رائے کا حق دے گی۔ درجہ بندی کریں!
اپنے پریکٹس بیلٹ کو شروع کرنے کے لیے "شروع کریں" پر کلک کریں۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ آیا آپ نے صحیح طریقے سے بھرا ہے یا آپ نے کوئی غلطی کی ہے۔