ہم اپنے وزیٹرز کی رازداری کو NYC تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ میں بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے کبھی بھی اس بات کا تقاضا نہیں کیا کہ افراد جب ہمارے دفاتر آئیں یا فون پر ہم سے رابطہ کریں تو اپنی شناخت ظاہر کریں۔ آپ کی رازداری کے بارے میں ہماری تشویش اس ویب سائٹ کے استعمال کے حوالے بھی ہے۔ درج ذیل نظریہ ہماری پالیسی کی بنیاد ہے:

  • آپ کو ہماری سائٹ پر جانے کے لیے ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • ہم آپ کے بارے میں تفصیلی معلومات (جو کہ آپ کے انٹرنیٹ ایڈیس کے علاوہ ہوں، مثلاً آپ کا نام، ای میل، سیاسی کمیٹی کے ساتھ وابستگی وغیرہ) صرف اسی صورت میں جمع کرتے ہیں جب آپ انہیں دانستہ اور بطور خاص ہمیں فراہم کریں۔
  • ہم کوئی بھی ذاتی معلومات تیسرے فریق کو نہیں دیتے، نہ فروخت کرتے ہیں اور نہ منتقل کرتے ہیں۔
  • معلومات کو شماریاتی مقاصد کے لیے جمع کیا جاتا ہے اور ہم صارفین کی دلچسپی کو جانچنے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے مختلف شعبوں میں صارف کے رویے کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ہم یہ معلومات تیسرے فریق کے سامنے صرف مجموعی شکل میں ظاہر کرتے ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ کی ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے Google Analytics کا استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ اپنے وزٹ کے دوران ویب سائٹ کو براؤز کرتے ہیں، دستاویزات پڑھتے ہیں یا معلومات ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو ہم خودکار طور پر آپ کے وزٹ کے بارے میں کچھ معلومات جمع کر کے انہیں ذخیرہ کریں گے۔ لازمی نہیں ہے کہ یہ ڈیٹا آپ کی ذاتی طور پر شناخت کرتا ہو۔ ہم آپ کے وزٹ کے بارے میں صرف مندرجہ ذیل معلومات جمع کرتے اور انہیں ذخیرہ کرتے ہیں:

  • انٹرنیٹ ڈومین (جیسے "nyccfb.info" یا "school.edu"، یا "business.com") اور IP ایڈریس (ایک IP ایڈریس وہ نمبر ہوتا ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو ویب سرفنگ کرتے وقت خود بخود تفویض ہو جاتا ہے) جس سے آپ ہماری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں؛
  • آپ کے وزٹ کا وقت اور تاریخ؛
  • آپ جو صفحات دیکھتے ہیں؛ اور
  • چاہے آپ کو درخواست کردہ دستاویز کامیابی سے موصول ہوئی ہو۔

ہم ان معلومات کا استعمال اس لیے کرتے ہیں کہ ہماری سائٹ کو مزید صارف دوست بنایا جا سکے — تاکہ ہم وزیٹرز کی تعداد، ان کی تلاش اور ان کی استعمال کردہ ٹیکنالوجی کے بارے میں جان سکیں۔ ہم افراد، تنظیموں یا ان کے وزٹس کے بارے میں معلومات کو ٹریک یا ریکارڈ نہیں کرتے۔