ایک کمرہ جس میں لوگ بیٹھے ہوئے ایک پریزنٹیشن دیکھ رہے ہیں اور سامنے ایک اُٹھا ہوا ہاتھ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے​​ 
انتخابات​​  25 نومبر، 2025​​ 

25 نومبر، 2025​​ 

از Madonna Hernandez (میڈونا ہرنینڈز) ، کانٹینٹ ایڈیٹر​​ 

تھینکس گِونگ وہ وقت ہے جب آپ رک کر غور و فکر کرتے ہیں اور کمیونٹی کی طاقت کی قدر کرتے ہیں۔ جب ہم ایک اور انتخابی سیزن کے اختتام پر پہنچ رہے ہیں، NYC Votes نیویارک کے ہر اس باشندے کا شکر گزار ہے جس نے رجسٹر کیا، تحقیق کی، ووٹنگ اسٹیشن پر پہنچا، اپنے پڑوسیوں کی معاونت کی یا اس پیغام کو پھیلانے میں مدد دی۔ اس سال کے انتخابات ایسے لمحات سے بھرپور تھے جنہوں نے ثابت کیا کہ شہری شمولیت کمیونٹی کی ایک کاوش ہے۔​​ 

کنکریٹ پر چاک سے لکھا ہوا ووٹ​​ 

2025 انتخاب کے سیزن کی جھلکیاں​​ 

  • نیو یارک کے دو ملین باشندوں نے ووٹ ڈالا — جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ تھا!​​ 
  • 2025 میں کُل مماثل فنڈ پروگرام چندہ = 176,393,40$​​ 

  • 2025 میں مماثل فنڈ پروگرام میں چندہ دہندگان کی تعداد: 364,252​​ 

  • مماثل فنڈ پروگرام میں دیا جانے والا اوسط چندہ: 160$​​ 

نیویارک سٹی میں عام انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ اور مہمات کے لیے چندہ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، اس سال ووٹر شمولیت میں اضافہ ہوا اور ہر بورو میں جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔ قبل از وقت ووٹنگ سے لے کر انتخابات کے دن تک، نیو یارک کے باشندوں نے اپنے شہر کا مستقبل تشکیل دینے کے لیے نئی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔​​ 

ایک کمرہ جس میں مختلف طرح کے لوگ موجود ہیں​​ 

کمیونٹی شراکت داریاں جنہوں نے فرق ڈالا ہے​​ 

  • 116 شراکت دار تنظیمیں NYC Votes کے ساتھ مشغول رہیں​​ 
  • 325 ووٹر ایجوکیشن اور آؤٹ ریچ ایونٹس منعقد کیے گئے​​ 
  • تعلیم کے 620 گھنٹے​​ 
  • 000,10 افراد نے ووٹر ایجوکیشن ایونٹ میں شرکت کی​​ 

انتخاب کے اس سیزن کے دوران، ہمارے کمیونٹی پارٹنرز نے ووٹر ڈرائیوز منعقد کرنے، نئے ووٹرز کو تعلیم دینے اور محلوں کی سطح پر شہری شمولیت کو فروغ دینے کے لیے NYC Votes کے ساتھ شراکت کی ہے۔​​ 

NYC Votes کے عملے کا ایک رکن ایک رنگین کمرے میں مباحثہ کی قیادت کر رہا ہے​​ 

ڈیجیٹل رسائی: جو ہم نے مل کر حاصل کی​​ 

  • ڈیجیٹل اشتہارات سے 35 ملین امپریشنز حاصل ہوئے — یعنی وہ تعداد جتنی بار ہمارے اشتہارات صارفین کو دکھائے گئے۔​​ 
  • سب وے کے مسافروں نے 9 زبانوں میں ہمارے اشتہاراتدیکھے اور 000,1سے زائد ایم ٹی اے پلیسمنٹس کو14 ملین امپریشنز ملے۔​​​ 
  • نیو یارک کے باشندوں نے 355 زبان میں ریڈیو اشتہارات سنے جو انتخاب کے بارے میں آگاہی پیدا کرتے تھے۔​​ 
  • سوشل میڈیا صارفین نے ہمارا مواد آن لائن طور پر25 ملین سے زیادہ بار دیکھا اور 000,35 بار سے زیادہ مرتبہ اس میں حصہ لیا۔​​  

ہمارا ڈیجیٹل مواد شہر بھر کے لاکھوں رہائشیوں تک پہنچا، جو واضح، قابل رسائی اور غیر جانبدار معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ نیو یارک کے لوگ ووٹنگ کے بارے میں باخبر فیصلے کر سکیں۔​​ 

ہماری اشتہاری مہم کے لیے ایک سب وے اشتہار جو nycvotes ڈیجیٹل گرافک کا ہے۔​​ 

اس سیزن کو طاقت فراہم کرنے والے رضاکاروں کا جشن منانا​​ 

  • رضاکاروں نے 877 رضاکارانہ شفٹوں میں کام کیا اور شہر بھر کے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کے بارے میں 000,30 مرتبہ بات چیتکی۔​​  

  • انتخاب کے دن سے پہلے ووٹرز کو 5.1 ملین ٹیکسٹ میسج یاد دہانیاں بھیجی گئیں۔​​ 
  • 14،640 نیو یارک کے باشندوں نے ووٹ دینے کا عزم کیا۔​​ 

گلیوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں میزیں لگانے سے لے کر بلاک پارٹیوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن تک، رضاکاروں نے خدمت کے کئی گھنٹے دیے جنہوں نے ووٹرز کو بااعتماد اور تیار محسوس کرنے میں مدد دی۔​​ 

رضاکاروں کا ایک گروپ ہالووین ملبوسات میں پوسٹ کرتے ہوئے​​ 

آپ کا شکریہ، نیویارک سٹی​​ 

ہم ہر ووٹر، رضاکار، شراکت دار اور کمیونٹی ممبر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شہری شمولیت کو ممکن بنایا ہے۔ اس شہر میں سال بھر کے دوران جمہوریت کو مضبوط بنانے کے مزید مواقع کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔ ہم مل کرنیویارک کے تمام باشندوں کے لیے ایک مضبوط اور زیادہ نمائندہ حکومتی تشکیل کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔​​ 

NYC Votes عملے کا ایک رکن کمیونٹی ممبران سے بات کر رہا ہے​​ 

متعلقہ خبریں​​