انتخابات 16 اکتوبر 2024

16 اکتوبر 2024

از: Nahal Amouzadeh (نہال اموزادے)، جونیئر مواد نویس

آپ نیو یارک کے ایک مصروف شہری ہیں، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں۔ اگر آپ انتخاب کے دن پولنگ اسٹیشن پر نہیں جا سکتے، مگر جاننا چاہتے ہیں کہ کیا آپ ڈاک کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا نہیں، تو ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ 

ہم غیر حاضر، قبل از وقت ڈاک اور قابل رسائی بیلٹس کے فرق کو واضح کرنے کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی تاریخ شیئر کر رہے ہیں، اور آپ کو ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا طریقہ بتا رہے ہیں! 

NYC میں بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کے طریقے

ماضی میں، ووٹرز کو صرف اس صورت میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی تھی جب وہ نیو یارک سٹی انتخابات بورڈ (BOE) سے غیر حاضری بیلٹ کی درخواست کرتے تھے۔ غیر حاضر بیلٹ کے لیے ووٹر کو درست وجہ فراہم کرنا ضروری ہوتا تھا، کہ ووٹر انتخاب کے دن پول میں شامل کیوں نہیں ہو سکا۔ مثلاً کوئی بیماری، چوٹ یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے پولنگ کے مرکز پر نہ پہنچ پانا۔ 

2020 میں، کوویڈ-19 کی وبا کے دوران ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں توسیع کی گئی، جس کے تحت نیو یارک کے فرد کو ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔ 20 ستمبر 2023 کو نیو یارک ریاست کی گورنر Kathy Hochul (کیتھی ہوکل) نے نیو یارک قبل از وقت میل ووٹر ایکٹ پر دستخط کیے۔ اس قانون میں سازی جس کے تحت نیو یارک کے کسی بھی فرد کو بغیر کسی خاص وجہ کے قبل از وقت ڈاک بیلٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

قبل از وقت ڈاک بیلٹ بھی غیر حاضر بیلٹ کی طرح ہی ہوتا ہے۔

قبل از وقت ڈاک بیلٹ بھی غیر حاضر بیلٹ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ جب آپ قبل از وقت ڈاک بیلٹ کی بجائے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست دیتے ہیں تو آپ سے ووٹ غیر حاضر ووٹ دینے کی وجہ پوچھی جائے گی، جبکہ قبل از وقت ڈاک کے ذریعے ووٹ دیتے وقت ایسی کوئی وجہ نہیں پوچھی جاتی۔

ڈاک کے ذریعے بیلٹ کی ایک اور شکل جو معذوری والے ووٹرز کی مدد کرتی ہے وہ قابلِ رسائی بیلٹ ہے، جو ان افراد کے لیے ہوتا ہے جنہیں پڑھنے، لکھنے یا چھپے ہوئے مواد کے استعمال میں دشواری ہو۔ قابلِ رسائی بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نیو یارک شہر میں ایک ایسے رجسٹرڈ ووٹر ہوں جسے متن پڑھنے سے وابستہ کوئی معذوری لاحق ہو، جیسے نابیناپن، کم نظری، ڈسلیکسیا، ڈس گرافیا، سیکھنے کی معذوری یا ایسی معذوریاں جو لکھنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔ 

NY اور اس سے آگے کے علاقے میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی مختصر تاریخ

بیلٹ باکسز بھی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی تاریخ کے پڑھنے کی طرح ہی ہیں!

کیا آپ جانتے ہیں؟ماضی میں، صرف جنگی حالات میں ہی گھر سے ووٹ دینے کی سہولت دستیاب ہوتی تھی اور ٹائم میگزین کے مطابق 17ویں صدی کی بات ہے۔ لیکن یہ امریکی خانہ جنگی تھی جس نے ان فوجیوں کے لیے غیر حاضر ووٹ کو اہم بنایا گیا جو گھر سے دور جنگ کر رہے ہوتے تھے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران پہلی مرتبہ، کام کی وجہ سے غیر فوجی غیر حاضر ووٹرز سامنے آئے۔

دلچسپ حقیقت: 1978 میں، کیلیفورنیا وہ پہلی ریاست بنی تھی جس نے ووٹروں کو بغیر کسی وجہ کے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے کی اجازت دی۔

نیو یارک میں 2020 — وہ پہلا سال تھا جب کوویڈ-19 کی وجہ سے نیو یارک کے تمام لوگوں کے لیے ڈاک بیلٹ دستیاب ہوئے — بنیادی اور عام انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ مقبول ہوئی اور بنیادی اور عام انتخابات میں سے بنیادی انتخابات کے 4.21% ووٹرز اور پرائمری انتخابات کے 4.37% ووٹرز نے غیر حاضر بیلٹ واپس کیے، جبکہ 2019 کے غیر انتخابی سال کے انتخابات میں6.2% ووٹرز نے غیر حاضر بیلٹ واپس کیے۔

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے اختیارات کی مقبولیت کے باوجود، مخالفین نے دلیل دی کہ یہ قوانین ریاستی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ 

لیکن نیو یارک کا قبل از وقت ڈاک ووٹر ایکٹ محفوظ ہو گیا۔ نیو یارک اپیلوں کے لیے مختص عدالت کے جج نے فیصلہ دیا کہ آئین قانون سازوں کو ووٹروں کے لیے "متبادل ووٹنگ طریقے" فراہم کرنے سے نہیں روکتا۔ 

دلچسپ حقیقت: اس قانون سازی نے سرکاری طور پر نیو یارک کو 36 ریاستوں میں سے ایک ایسی ریاست بنا دیا ہے جو ووٹروں کو ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت دیتی ہیں۔

NYC میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کے بارے میں کچھ مختصر حقائق: 

  • اگر آپ غیر حاضری یا قبل از وقل ڈاک بیلٹ کی درخواست دینے کے بعد ڈاک کے ذریعے ووٹ نہیں دیتے، تو آپ کو اپنے پولنگ کے مرکز پر ایک حلف نامہ والے بیلٹ کے ساتھ ووٹ ڈالنا ہو گا۔

  • آپ اپنے مکمل شدہ ڈاک بیلٹ کو NYC کے کسی بھی پولنگ کے مرکز پر جمع کروا سکتے ہیں۔ بیلٹ باکسز پولنگ ڈیسک کے سامنے دستیاب ہوں گے۔ 

  • آپ اپنے بیلٹ کی درخواست کے وقت اور اسے واپس بھیجتے وقت اس کا اسٹیٹس شہر کے انتخابات بورڈ کے بیلٹ ٹریکر کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔  

  • BOE انتخاب کے دن کے بعد سات دن تک بیلٹس وصول کر سکتا ہے۔ اگر بیلٹ کو انتخاب کے دن سے پہلے یا اسی دن ڈاک میں ڈال دیا گیا، تو وہ گنتی میں شامل ہو جائے گا!

آئندہ عام انتخابات سے پہلے کسی بھی قسم کے ڈاک بیلٹ کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ ہفتہ، 26 اکتوبر، 2024 ہے۔ اور تمام ڈاک بیلٹس کو منگل، 5 نومبر، 2024 تک ڈاک کی مہر لگانا ضروری ہے۔

 NYC میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کے طریقہ پر مرحلہ وار گائیڈ

غیر حاضر بیلٹ کی درخواست

1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ووٹ دینے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

آپ اپنی رجسٹریشن کی کیفیت کو BOE پر رجسٹرڈ ووٹر سرچ کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں

2. بیلٹ کی درخواست کریں۔

آن لائن بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے، پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ غیر حاضر، قابل رسائی یا قبل از وقت بذریعہ ڈاک بیلٹ کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔ 

فون کے ذریعے اپنے بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے، آپ 1-866-VOTE-NYC (1-866-868-3692) پر کال کر سکتے ہیں۔

ڈاک کے ذریعے بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے، غیر حاضر یا قبل از وقت ووٹنگ کے درخواست فارم، 10 زبانوں میں، BOE کی ویب سائٹ سے حاصل کریں۔

فارم کو پر کریں اور اپنے مقامی NYC BOE دفتر میں ڈاک کے ذریعے بھیج دیں۔

3. جب آپ اپنے بیلٹ کو وصول کر لیں تو اسے مکمل کریں۔

واپسی والے لفافے پر دستخط کریں اور اسے سیل کر دیں، پھر اسے کسی میل باکس یا قریبی پولنگ کے مرکز میں پہنچا دیں۔ ٹکٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے!

اپنا بیلٹ 26 اکتوبر، 2024 سے پہلے ضرور درخواست دیں۔

 

چاہے آپ انتخاب کے دن نیو یارک شہر میں موجود ہوں یا نہ ہوں، ڈاک کے ذریعے ووٹ دینا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ نیو یارک شہر کی کارکردگی کا حصہ بنے رہیں، چاہے وہ کچھ بھی ہو۔

 

خوش آمدید (ڈاک کے ذریعے) ووٹنگ!

متعلقہ خبریں