ایک بیرونی تقریب کے دوران ووٹرز کو رجسٹر کرواتے ہوئے میز پر نوجوان​​ 
نوجوان​​  27 اگست، 2025​​ 
عمومی میڈیائی رابطہ​​ 

اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800​​ 

اس موسم گرما میں، 2025 NYC Votes یوتھ امبیسیڈر پروگرام میں نیو یارک سٹی ہائی اسکول کے 17 طلباء نے سیکھا کہ شہری شمولیت کو کیسے مضبوط بنانا ہے اور ایک اہم انتخابی سال میں اپنے ساتھیوں کو کیسے متحرک کرنا ہے۔ اب اپنے چھٹے سال میں، یہ پروگرام شہری رہنماؤں کی اگلی نسل کو تیار کر کے نوجوانوں کے کم ووٹر ٹرن آؤٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وقف ہے۔​​ 

 یوتھ پروگرام مینیجر، اولیویا بریڈی نے کہا کہ "یہ حقیقی طور پر نیو یارک سٹی کے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے ایک قدم ہے، جو کمیونٹی تنظیم کاری میں زیادہ شامل ہونا چاہتے ہیں، خاص طور پر نوجوان ووٹرز کے ٹرن آؤٹ کے نقطہ نگاہ سے۔"​​ 

عیسیٰ ہرنینڈز اور گلشن اچول جیسے امبیسیڈرز کہتے ہیں کہ اس تجربے نے انہیں سیکھنے، اپنی کمیونٹیوں کے ساتھ جڑنے اور ووٹنگ کی طاقت کو سمجھنے کے مواقع دیے ہیں۔ جیسا کہ اچول نے کہا، "ہم اگلی نسل ہیں... ہم جس طرح اپنی دنیا کو شکل دیتے ہیں، وہ بہت اہم ہے۔"​​ 

پوری کہانی کوئینز لیجر میں پڑھیں​​  

میرے نزدیک یہ اہم ہے، کیونکہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہم لوگ جو 29 سال سے کم عمر ہیں — 18 تا 29 — ووٹر ٹرن آؤٹ کا سب سے کم حصہ ہیں اور اگر ہم ان اعداد کو بڑھا سکیں، تو اس سے واقعی میں فرق پیدا ہو سکتا ہے...ہم اگلی نسل ہیں اور جلد یا بدیر، ہمیں پالیسی کے متعلق فکر کرنی ہو گی، بےشک اگر ہمیں لگتا ہو کہ ہمیں اس کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔​​ 

متعلقہ خبریں​​