سینٹ فرانسس کالج میں ایک آڈیٹوریم میں تصور کے لیے کھڑے لوگوں کا ایک بڑا گروہ۔ وہ ایک پروجیکشن اسکرین کے سامنے کئی قطاروں میں کھڑے اور گھٹنوں کے بل بیٹھے ہیں، جس پر لکھا ہے "Confronting Hate, Bias & Islamophobia: Building Collective Strategies to Protect Communities" (نفرت، تعصب اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا: کمیونٹیوں کے تحفظ کے لیے اجتماعی حکمت عملیوں کی تشکیل)، بتاریخ 13 جنوری 2025۔ امریکہ اور ریاست نیو یارک کے جھنڈے اسٹیج کی اطراف پر موجود ہیں اور دیوار پر SFC کا ایک لوگو نظر آ رہا ہے۔ کئی شرکت کنندگان نام کے ٹییگز اور کاروباری، آرام دہ اور باحجاب لباس پہنے ہوئے ہیں۔​​ 
شراکت داریاں​​  11 فروری، 2026​​ 

11 فروری، 2026​​ 

ایڈیٹوریل عملے کی جانب سے​​ 

ہم نے حالیہ طور پر مسلم کمیونٹی نیٹ ورک (Muslim Community Network, MCN)، جو ایک NYC Votes کمیونٹی شراکت دار ہے، سے اپنی تنظیم کے کام اور نیو یارک سٹی میں ان کی خدمات حاصل کرنے والی کمیونٹیوں کے متعلق مزید معلومات شریک کرنے کا کہا۔ Ruksana Ruhee (رخصانہ روحی)، ایک شہری شمولیت فیلو، نے مسلمان، تارک وطن اور محروم نیو یارکرز کو درپیش روزمرہ کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انصاف، قیادت اور شہری شمولیت کو بڑھانے کے لیے MCN کے کام پر روشنی ڈالی۔ اس سوال و جواب میں ان کے کام کے متعلق مزید جانیں۔​​  

ہمیں MCN، جن لوگوں کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں اور NYC میں ان کی روزمرہ کی زندگیوں کے لیے اہم ترین مسائل کے متعلق کچھ بتائیں۔​​ 

MCN کمیونٹی کی تعلیم، شہری شمولیت، قیادت کی نشوونما اور وکالت کاری کے ذریعے امریکہ میں مسلم تجربے کی تشکیل نو کرنے اور اسے تقویت دینے کے لیے وقف ہے۔ ہمارا کام ایسی کمیونٹیوں، جو اکثر محروم اور وسائل کی کمی کی شکار ہوتی ہیں، کے لیے انصاف، وقار اور تعلق کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔​​  

MCN کے بنیادی پروگراموں میں قیادت کی نشوونما، خواتین کے پروگرام، نفرت انگیز جرائم کی روک تھام، تنوع اور بین المذاہب تعلیم، تارکین وطن کے حقوق کی ورک شاپس اور کمیونٹی کیس منیجمنٹ، جو افراد اور خاندانوں کو اہم سماجی خدمات، جیسا کہ چائلڈ کیئر اور دیگر معاونتیں، کے ساتھ جوڑتی ہو، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم ماہانہ سوپ کچنز کا انعقاد کرتے ہیں، ووٹر رجسٹریشن اور شہری تعلیم کی ورکشاپس کرواتے ہیں اور پورے نیو یارک میں بین المذاہب اور مفاہمت پر مبنی جاری کام میں شامل ہوتے ہیں۔​​ 

ہم ایک وسیع اور متنوع کمیونٹی کی خدمت کرتے ہیں - تمام مذاہب، پس مناظر اور شناختوں کے لوگ - اور مختلف نسلی، قومی اور سماجی و معاشی طبقوں کی متنوع مسلمان کمیونٹی پر مرکوز ہیں۔​​ 

کئی افراد، جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں، ترک وطن کی حیثیت، آمدنی میں عدم مساوات، زبان سے متعلق رسائی اور امتیازی سلوک کے حوالے سے نظام میں موجود رکاوٹوں کے شکار ہیں۔ ان کی روزمرہ کی زندگیوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے مسائل میں رہائش کی استطاعت پذیری، سماجی خدمات تک رسائی، عوام کی حفاظت، تعلیم، معاشی استحکام اور شہری میں بامعنی طور پر شرکت کرنے کی صلاحیت شامل ہیں۔ MCN ایک ایسے مستقبل کا نظریہ رکھتا ہے، جہاں متنوع کمیونٹیوں کو بااختیار بنایا جائے کہ وہ انصاف، امن اور شمولیت کے لیے اجتماعی طور پر وکالت کاری کر سکیں اور جہاں باہمی تفہیم اور جوابدہی معمول ہوں۔​​ 

آپ کی کمیونٹی سٹی کا تجربہ کیسے کرتی ہے اور MCN انہیں ان تجربات سے گزرنے یا انہیں شکل دینے میں کیسے مدد دیتا ہے؟​​  

ایسا کوئی ایک واحد طریقہ نہیں ہے، جس سے ہماری کمیونٹیوں نیو یارک سٹی کا تجربہ کرتی ہیں۔ کئی کے لیے، روزمرہ کی زندگی کا تعین کام کے سخت شیڈولز، نگہداشت فراہم کرنے کی ذمہ داریوں اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو متوازن کرتے ہوئے مضبوط خاندانی اور کمیونٹی تعلقات کو برقرار رکھنے سے ہوتا ہے۔ یہ پریشرز عمومًا نظام میں موجود عدم مساوات، امتیازی سلوک اور پالیسیوں کی وجہ سے کئی گنا ہو جاتے ہیں، جو خوف اور عدم استحکام پیدا کرتے ہیں، خصوصًا تارک وطن، مسلمان اور دیگر محروم کمیونٹیوں کے لیے۔​​ 

MCN حفاظت، شمولیت اور تقویت کے راستے بنا کر کمیونٹی اراکین کو سٹی کے تجربات سے گزرنے اور انہیں شکل دینے میں مدد دیتا ہے۔ ہمارے پروگراموں کے ذریعے، ہم افراد کو عملی ٹولز سے لیس کرتے ہیں، جیسا کہ مالی، ڈیجیٹل اور شہری خواندگی؛ تارکین وطن کے حقوق کی ورکشاپس کے ذریعے اپنے حقوق جاننے کے لیے تعلیم فراہم کرتے ہیں؛ اور حفاظت، تفہیم اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے نفرت انگیز فرائم کی روک تھام اور تنوع کی تعلیم کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں اور خواتین کے پروگرام قیادت کی پائپ لائنز تخلیق کرتے ہیں اور ایسی جگہوں کو تقویت دیتے ہیں، جہاں شرکت کنندگان مہارتیں بنا سکیں، خدشات ظاہر کر سکیں اور فعال طور پر اپنے اسکولوں، علاقوں اور کمیونٹیوں کو شکل دے سکیں۔ کیس منیجنٹ کے ذریعے، ہم سٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر افراد کو رہائش کی معاونت، یوٹیلٹیز میں معاونت، امیگریشن کی خدمات اور عوامی بینیفٹس کے ساتھ مربوط کر کے انہیں سٹی کے نظاموں کو استعمال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔​​  

ہمارے تمام کام میں، MCN اجتماعی خیال، شہری شمولیت اور کمیونٹیوں کے مابین اشتراک کو فروغ دے کر سٹی کے سماجی ریشے کو مضبوط بناتا ہے، جو یقینی بناتا ہے کہ نیو یارک سٹی اسے گھر کہنے والے لوگوں کے لیے زیادہ محفوظ، زیادہ مشمول اور زیادہ ردعمل پذیر ہو۔ ​​ 

آٹھ لوگ ایک سٹیج پر گروپ فوٹو کے لیے موجود ہیں، جن کے پس منظر میں ایک گہرے رنگ کا پردہ اور جھنڈے ہیں، بشمول امریکہ اور ریاست نیو یارک کے جھنڈے۔ کئی خواتیں حجاب میں ملبوس ہیں اور ایک نیلا نقاب اور کیپ پہنے ہوئے ہیں۔ یہ گروپ سرخ کارپٹ پر قریب کھڑا ہے، مسکرا رہا ہے اور کاروباری لباس میں ملبوس ہے۔​​ 

آپ کے کمیونٹی اراکین ووٹنگ، آواز اٹھانے یا باخبر رہنے کے حوالے سے شہر میں کیسے شرکت کرتے ہیں؟​​  

کمیونٹی کے اراکین شہری زندگی میں گہرائی سے شامل ہیں اور اپنے شہر کو شکل دینے کے لیے شرکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ کئی فعال طور پر ووٹ دیتے ہیں، ووٹر رجسٹریشن ڈرائیوز میں شرکت کرتے ہیں اور آنے والے انتخابات، امیدواروں اور بیلٹ اقدامات کے متعلق معلومات تلاش کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں بھی، جو ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں - ترک وطن کی حیثیت یا دیگر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے - باخبر رہنے اور اپنی کمیونٹیوں کی بہبود میں بامعنی طور پر کردار ادا کرنے کے حوالے سے مضبوط خواہش موجود ہے۔​​  

کام کے طویل اوقات، نگہداشت فراہم کرنے کی ذمہ داریاں، زبان سے متعلق رسائی اور محروم علاقوں میں محدود رابطہ کاری جیسی رکاوٹیں اکثر شہری شرکت کو زیادہ مشکل بناتی ہیں، نہ کہ کم اہم۔ ان چیلنجز کے باوجود، کمیونٹی کے اراکین عبادت گاہوں، کمیونٹی اجتماعات، باہمی مدد کی کوششوں اور مقامی تنظیم کاری کے ذریعے باقاعدگی سے اپنے خدشات کو آواز دیتے ہیں۔ MCN نے مسجدوں میں اور ان کے اردگرد ووٹر رجسٹریشن اور شہری تعلیم میں سہولت کاری کی ہے، جہاں کمیونٹی اراکین ووٹنگ ٹائم لائنز، اہلیت اور شہری عمل ہائے درآمد کے متعلق قدرتی طور پر اہم معلومات شیئر کرتے ہیں۔​​ 

کئی لوگ قابل اعتماد کمیونٹی نیٹ ورکس، بشمول واٹس ایپ گروپ چیٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور زبانی باتوں، کے ذریعے بھی باخبر رہتے ہیں۔​​ 

شہری شمولیت ووٹنگ کے علاوہ کئی صورتوں میں آتی ہے، بشمول رضاکارانہ کام، باہمی معاونت اور اجتماعی نگہداشت، جیسا کہ کھانے تیار کرنا، وسائل شریک کرنا اور ہمسائیوں کی مدد کرنا۔​​ 

یہ اقدامات کمیونٹی ذمہ داری اور شہری شرکت کے لیے ایک مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہیں، بےشک جب رسمی طریقہ ہائے کار ناقابل رسائی ہوں۔​​  

لوگ کے پاس ووٹ ڈالنے یا سٹی کے ساتھ تعامل کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ کون سے سوالات یا چیلنجز ہوتے ہیں اور آپ معلومات کے حوالے سے سب سے بڑے خلاء کہاں دیکھتے ہیں؟​​  

کچھ عام ترین سوالات اور مسائل کا تعلق اہلیت سے ہوتا ہے، خصوصًا ایسے افراد کے لیے، جو پہلے سے فوجداری نظام انصاف سے تعلق رکھ چکے ہوں یا جو ابھی امریکی شہری نہیں، بشمول گرین کارڈ کے حامل افراد اور ترک وطن کی دیگر حیثیتوں کے حامل افراد۔ کئی اپنے حقوق کے متعلق غیر یقینی کے شکار ہوتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ وہ مستقل طور پر شہری شمولیت سے قطع کردہ ہیں، بےشک جب حقیقت ایسی نہ ہو۔ معلومات کے متعلق سب سے بڑے خلاء کم آمدنی والی اور محروم کمیونٹیوں میں موجود ہوتے ہیں، خصوصًا BIPOC کمیونٹیوں میں۔ کئی رہائشی انتخابات، امیدواروں اور ووٹنگ کے عمل ہائے درآمد کے تمعلق واضح، ثقافتی طور پر ردعمل پذیر اور کثیر السانی معلومات تک رسائی نہیں رکھتے۔ یہ خلاء ایسے نوجوان لوگوں میں خاص طور پر نمایاں ہیں، جنہیں اکثر بڑی نسلوں کی نسبت کم ہدفی شہری تعلیم موصول ہوتی ہے۔​​  

اس حوالے سے قابل رسائی معلومات کی شدید کمی ہے کہ ووٹنگ کے علاوہ سٹی کے ساتھ تعامل کیسے کرنا ہے، جیسا کہ یہ سمجھنا کہ مقامی منتخب عہدیدار کون ہیں، ان کے مخصوص کرداروں اور ذمہ داریوں کا مطلب کیا ہے اور رائے دہندگان کیسے ان کے ساتھ مؤثر طور پر رابطہ کر سکتے ہیں، اپنی ضروریات کی وکالت کر سکتے ہیں یا انہیں مقامی، ریاستی اور وفاقی سطحوں پر ذمہ دار ٹھرا سکتے ہیں۔ ان خلائوں کو ختم کرنا منصفانہ شہری شمولیت اور ایک زیادہ ردعمل پذیر شہری حکومت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔​​ 

NYC Votes کے ساتھ کام کرنا اب تک MCN کے کام میں کیسے برابر آیا ہے اور کیا چیز ان کی معاونت کو آپ کی کمیونٹی کے لیے مفید یا بامعنی بناتی ہے؟​​ 

NYC Votes کے ساتھ کام کرنے نے MCN کی شہری شمولیت اور ووٹر تعلیم کی کوششوں کو وسعت دی ہے۔ وسائل، ٹولز اور غیر جانبدار معلومات نے ایسی کمیونٹیوں، جو اکثر کم نمائندگی رکھتی ہیں یا روایتی رابطہ کاری سے باہر ہوتی ہیں، کو درست، قابل رسائی اور ثقافتی طور پر ردعمل پذیر شہری تعلیم فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو تقویت دی ہے۔ مثال کے طور پر، ان کے پاس اس حوالے سے وسائل موجود ہیں کہ ووٹرز کو انتخاب کی تاریخوں/اوقات کے متعلق شامل کیا جائے، وہ اپنی پول سائٹس کہاں تلاش کر سکتے ہیں، ووٹ کیسے دینا ہے، بیلٹ پر کیا ہے اور ووٹ کیوں دینا ہے (جو مقامی، ریاستی اور وفاقی عہدیداران کے مختلف فرائض پر روشنی ڈالتا ہے)، جو سب آسانی سے قابل فہم طریقے سے قابل رسائی ہیں۔ اس ویب سائٹ کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے، جیسا کہ بنگالی، اردو، عربی، فرانسیسی اور دیگر کئی زبانیں، جو ہماری خدمات حاصل کرنے والی کمیونٹیوں کے لیے مفید ہیں۔​​ 

NYC Votes ووٹس کی معاونت خاص طور پر بامعنی ہے، کیونکہ یہ شرکت میں رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے ووٹر رجسٹریشن، انتخاب کی ٹائم لائنز اور بیلٹ کی معلومات کے متعلق واضح رہنمائی ایک ایسے طریقے سے فراہم کرتی ہے، جو لوگوں کو وہیں ملتی ہے، جہاں وہ ہوں۔ اس شراکت داری کے ذریعے، MCN کمیونٹی کے اراکین کو ووٹنگ کے لیے ان کی اہلیت سے قطع نظر بااختیار بنانے کے لیے بہتر تیار ہو گیا ہے، تاکہ وہ باخبر، شامل اور جمہوری عمل سے مربوط رہیں، جو پورے نیو یارک سٹی میں ایک مزید مشمول اور جوابدہ شہری ثقافت کو تقویت دیتا ہے۔​​ 

حروف "MCN" کی بائیں جانب ایک نیلا اور سفید جیومیٹرک لوگو اور اس کے نیچے نیلے رنگ میں "Muslim Community Network" (مسلم کمیونٹی نیٹ ورک) لکھا ہو۔​​ 

 

MCN اور ان کے مقصد، پروگراموں اور کمیونٹی اقدامات کے متعلق مزید معلومات کے لیے، ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔​​ 

متعلقہ خبریں​​