23 اپریل 2026
عرب-امیریکن فیملی سپورٹ سینٹر کے CEO، رینڈی علی، شیئر کرتے ہیں کہ NYC کی عرب امریکی کمیونٹیوں میں شہری شمولیت کیسے روزمرہ کی زندگی، کمیونٹی کی معاونت اور وکالت کاری کے دوران سامنے آتی ہے۔
AAFSC کمیونٹی کے لیے شہری شمولیت کیسی نظر آتی ہے؟ یہ ووٹنگ، تنظیم کاری، گفتگوئیں کرنا اور روزمرہ کے چھوٹے طریقوں سے سامنے آنا ہو سکتا ہے - آپ کے لیے کیا چیز ممتاز ہے؟
AAFSC میں، ہم شہری شمولیت کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے یا مسائل کے مخصوص مجموعے کے حوالے سے تنظیم کاری سے بڑھ کر ایک چیز کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم اسے افرادا اور خاندانوں کی اپنی کمیونٹیوں میں شرکت کرنے، تعلقات بنانے، اپنی آوازیں سنوانے اور ان نظاموں کو شکل دینے، جو ان کی روزمرہ کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، کی صلاحیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بامقصد طور پر اپنے کام کی پوری حد میں شہری شمولیت کو شامل کرتے ہیں۔
اپنی بنیاد میں، ہمارا کام خاندانوں کو نسل در نسل ان خدمات اور وسائل سے لیس کرنا ہے، جو انہیں مستحکم، معاونت یافتہ اور آخر کار، خوشحال ہونے کے لیے درکار ہیں۔ اس عمل کے ذریعے، ہم جن لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، انہیں اس چیز کا احساس ہونے لگتا ہے کہ شہری شمولیت روزمرہ کی زندگی سے مختلف نہیں ہے۔ یہ سماجی، شہری اور معاشی بہبود کے ہر پہلو سے جڑی ہے۔ ہم کمیونٹی اراکین کو ایسے مسائل کو سمجھنے اور ان کا ردعمل دینے میں مدد دیتے ہیں، جن کے ان کے خاندانوں کے لیے حقیقی نتائج ہیں، جن میں خوراک فراہم کرنے اور رہائش حاصل کرنے سے لے کر سستی معیاری نگہداشت صحت تک چیزیں شامل ہیں۔ ہمارے پروگراموں کے ذریعے، ہم لوگوں کو وہ ٹولز، اعتماد اور تعلق بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں، جو انہیں شہری زندگی میں مؤثر طور پر شامل کرنے کے لیے درکار ہیں۔ ہم اپنے کردار کو اس دوران لوگوں کی رہنمائی میں مدد دینے کے طور پر دیکھتے ہیں، جب وہ اپنی کمیونٹیوں کو شکل دینے کی ملکیت لے رہے ہوتے ہیں۔
ہم نے پایا ہے کہ سیاق و سباق انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ جب خاندان زدپذیر ہوں اور صدمے سے گزر رہے ہوں، چاہے وہ معاشی، سماجی یا دوسرا کوئی ہو، تو ہماری پہلی ذمہ داری صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔ عوامی زندگی میں اس وقت شرکت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، جب آپ یا آپ کا خاندان بحران، علیحدگی یا غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہوں۔ اس مرحلے میںھ، ہم لوگوں کو عملے، خدمات اور وسائل کے ایک معاون نیٹ ورک کے ساتھ جوڑتے ہیں، جو انہیں فوری مسائل سے گزرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر بھی، لوگ دیکھنا شروع کر دیتے ہیں کہ عوامی نظام، پالیسیاں اور کمیونٹی کی معاونت ان کی زندگیوں کو بہت عملی طریقے سے کیسے شکل دیتے ہیں۔
یہ بنیاد پھر شرکت اور وکالت کاری کی مزید عوامی اقسام میں بڑھ سکتی ہے۔ آفٹر اسکول پروگراموں میں نوجوان کھلے خط لکھتے ہیں۔ انگریزی کے طلباء اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ ان خدمات کے متعلق بات کرتے ہیں، جو وہ اپنے شہر میں دیکھنا چاہیں گے۔ایک ہمسایہ ایک مقامی شراکتی بجٹ پراجیکٹ کے لیے اپنا ووٹ ڈالتا ہے۔ایک ابھرتا ہوا رہنماء ایک کمیونٹی تقریب پر سامعین کو اپنی کہانی سناتا ہے۔ اور والدین AAFSC جیسی تنظیموں کو بتاتے ہیں کہ ہم ان کی کیسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔
یہ صرف افراد نہیں ہیں۔ جب ہم اپنے ڈائریکٹ سروس پروگرام میں شہری شمولیت کے بڑے اور چھوٹے افعال دیکھتے ہیں، تو ہم پر ان کے اثر کو بڑھانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہم منتخب عہدیداران کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہیں کہ کمیونٹیاں کس تجربے سے گزر رہی ہیں اور رائے دہندگان سے براہ راست سننے کے لیے جگہ بناتے ہیں۔ ہم ان وسائل کے لیے لڑتے ہیں، جو کلائنٹس مانگ رہے ہیں۔ ہم بیوروکریٹک ڈھانچوں میں تبدیلیوں کی وکالت کاری کرتے ہیں، تاکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی کمیونٹیاں ڈیٹا میں شمار کی جا سکیں اور ان کی پالیسی فیصلوں میں عکاسی کی جا سکے۔ ہم ایسے قانون سازی کی حمایت کرنے کے لیے بھی سامنے آتے ہیں، جو امیگریشن کی زیادہ انسان دوست پالیسی کو فروغ دیتی ہو۔
کمیونٹی اور شہری زندگی کو اکٹھا کرنے کی ہماری پسندیدہ مثالوں میں سے ایک ہمارے شہریت کے جشن ہیں۔ یہ اجتماعات ایک شخص کے امیگریشن کے سفر میں اہم ترین سنگ میلوں میں سے ایک کو خراجج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ کمیونٹی اراکین، منتخب عہدیداران اور دیگر کے لیے بھی جگہ بناتا ہے، کہ وہ اکٹھے ہوں، جشن منائیں اور ایک بامعنی طریقے سے مربوط ہوں۔ وہ شہری شمولیت کی اس قسم کی عکاسی کرتے ہیں، جس پر ہم یقین رکھتے ہیں: وقار، تعلق اور مشترکہ تجربے پر مبنی۔
آخر کار، ہمارا مقصد ہمارے 21,000 افراد اور خاندانوں کے نیٹ ورک کو نہ صرف ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دینا ہے، بلکہ ان کی کمیونٹیوں اکے مستقبل کے حوالے سے ان کے اپنے نظریات کو تشکیل دینا اور ان نظریات کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دینا بھی ہے۔
پچھلے صدارتی انتخاب کے بعد سے، عرب امریکیوں پر کم ووٹر ٹرن آؤٹ کی وجہ سے تنقید کی گئی تھی اور انہیں اکثر بےحس کہا گیا۔ میرے اپنے تجربے اور دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ گفتگوؤں سے میں کہہ سکتا ہوں کہ غیر موجودگی بےحسی نہیں تھی۔
آپ کے لیے ذاتی طور پر شہری شمولیت کا کیا مطلب ہے، خاص طور پر NYC میں عرب امریکی کمیونٹی کے حصے ہے طور پر؟
جب ہم شہری عمل کی کسی بھی قسم کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہمیں اپنی کمیونٹی کو درپیش سب سے زیادہ فوری اور خطرناک چیلنجز پر توجہ مرکوز کرنا شروع کرنا ہوتا ہے۔ اس میں مسلمان مخالف نفرت کو سرفہرست نہ رکھنا مشکل ہے۔ میں نے حالیہ طور پر نیو یارک اور پورے ملک میں نظر آنے والے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر ایک رائے پر مبنی اوپ-ایڈ لکھا۔ جبکہ عرب امریکی کئی مختلف مذہبی روایات سے آتے ہیں، میرے لیے اور مجھے یقین ہے دیگر کئی لوگوں کے لیے، یہ لمحہ اس گہرے خوف کی یاد دلاتا ہے، جو عرب امریکیوں نے 9/11 کے بعد محسوس کیا۔ اس وقت۵ کے دوران، ہماری کمیونٹیوں کو وسیع پیمانے پر نگرانی، حراسگی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ افسوس کے ساتھ، ہمیں ایک مرتبہ پھر عرب اور مسلمان امریکیوں کی جانب بہت زیادہ مسلمان مخالف نفرت اور تعصب دیکھنے کو مل رہے ہیں اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم آواز اٹھائیں اوراصرار کریں کہ ہمارے ساتھ اسی وقار اور احترام کے ساتھ سلوک کیا جائے، جو دوسری ہر کمیونٹی کو حاصل ہے۔
دوسرا، ہم میں سے کئی کے ایسے علاقوں میں رشتہ دار ہیں، جو جنگ اور تنازعے سے متاثرہ ہیں، جس نے ہمارے معاشرے میں عرب امریکیوں کے کردار اور جگہ کے حوالے سے بےچینی اور مایوسی کے ایک احساس کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ صاف لفظوں میں بولا جائے تو، ایسے مواقع ہوتے ہیں، جب ہم میں نے کئی نے امریکی شہری زندگی میں خود کو ناخوش آمدید محسوس کیا ہے۔
یہ امریکی پالیسیوں، خاص طور پر مشرق وسطٰی میں، کے حوالے سے وسیع تر خدشات کا ایک رد عمل تھا، جس کی وجہ سے کئی عرب امریکی یہ محسوس کرنے لگ گئے کہ وہ ایک سیاسی گھر نہیں رکھتے۔ لہذا، شہری شمولیت کا ایک بڑا حصہ اس چیز کو سمجھنا ہے کہ سیاسی طور پر ایسے کیسے سامنے آنا ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی کے لیے طویل مدتی طاقت بنائیں۔
تیسرا، شہری شمولیت کا تعلق ان دقیانوسی مسائل سے کہیں بڑھ کر ہے، جو لوگ فرض کرتے ہیں کہ امریکہ میں عرب امریکی شناخت کو شکل دیتے ہیں۔ اس کا تعلق ان روزمرہ کے مسائل سے بھی ہے، جو لوگوں کی زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں: بینیفٹس پر انحصار کرنے والے خاندانوں کے لیے تخفیف شدہ بینیفٹس، سستی رہائش کی ضرورت، وفاقی امیگریشن پالیسیوں کے متعلق خدشہ اور چھوٹے کاروباروں کے لیے سرکاری رکاوٹوں کو کم کرنا۔
ایک مسئلہ جس پر ہم AAFSC میں مرکوز رہے ہیں، جو مردم شماری کی درست پہچان ہے۔ بہت لمبے عرصے سے، دستیاب زمرے حقیقت کی عکاسی کرنے میں ناکام رہے ہیں اور انہوں نے اس چیز کو بگاڑ دیا ہے کہ ہماری کمیونٹیوں کو آبادی کے سرکاری تخمینوں میں کیسے شمار کیا جاتا ہے۔ ایک ذاتی درجے پر، "سفید فام" کے نام سے ایک خانے پر نشان لگانا، جیسا کہ وسط ایشیائی پس منظر کے لوگوں کو اکثر کرنا پڑا ہے، مجھے کبھی بھی درست محسوس نہیں ہوا، خاص طور پر امریکہ میں ایک اقلیتی کمیونٹی کو درپیش آنے والے انتہائی حقیقی امتیازی سلوک کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ مردم میں تقسیم ہماری کمیونٹیوں کو زیادہ اختیار، زیادہ وقار فراہم کرتی ہے اور زیادہ درست ہے۔ ہم 2030 کی مردم شماری میں "اور آنے والے سالوں میں ریاست اور شہر کے فارمز میں وسط ایشیائی/شمالی افریقی" کو ایک زمرے کے طور پر دیکھنے کی توقع کرتے ہیں۔ یہ تبدیلی افراد، قائدین اور تنظیموں - بشمول AAFSC کا کافی موجودہ اور سابقہ عملہ - کی جانب سے دہائیوں کی مسلسل تنظیم کاری کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔
ان مسائل کو ہمیشہ اسلاموفوبیا یا جنگ جتنی توجہ نہیں ملتی، لیکن یہ اس ملک میں عرب امریکیوں کی روزمرہ زندگیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
یہ سب کہنے کے بعد، عرب امریکی زیادہ شامل ہو رہے ہیں۔ ہم اپنی آوازوں کو مضبوط کر رہے ہیں اور مقامی اور قومی دونوں سطحوں پر تنظیم کاری کر رہے ہیں۔ جون میں، میں نیشنل نیٹ ورک فار عرب امیریکن کمیونٹیز کے وفد کا حصہ ہوں گا، جو عرب امریکی وکالت کاری کے دنوں کے لیے واشنگٹن، D.C. کو جائے گا۔ اگلے ہفتے، ہم امگیج کے نیو یارک مسلم ایڈووکیسی ڈے میں حصہ لیں گے، جو قانون سازوں سے ملنے، اہم قانون سازی کے لیے وکالت کاری کرنے اور ہماری مجموعی آواز کو طاقتور بنانے کے لیے ایک بہترین موقع ہو گا۔
یہ اس چیز کی صرف کچھ مثالیں ہیں کہ پورے ملک سے عرب امریکی تنظیمیں کیسے مجموعی طاقت بنانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہیں، مگر آنے والے مہینوں اور سالوں میں مزید کئی مثالیں ہوں گی۔ عرب امریکی اس چیز کو پہچان رہے ہیں کہ بس خاموش رہنا قابل قبول نہیں ہے۔
افسوس کے ساتھ، ہمیں ایک مرتبہ پھر عرب اور مسلمان امریکیوں کی جانب بہت زیادہ مسلمان مخالف نفرت اور تعصب دیکھنے کو مل رہے ہیں اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم آواز اٹھائیں اور اصرار کریں کہ ہمارے ساتھ اسی وقار اور احترام کے ساتھ سلوک کیا جائے، جو دوسری ہر کمیونٹی کو حاصل ہے۔
نوجوان اس وقت آپ کی کمیونٹی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ وہ شہری شمولیت، شناخت یا NYC کے مستقبل کے حوالے سے گفتگوؤں کو کیسے شکل دے رہے ہیں؟
میری نظر میں، نوجوان لوگوں کو ان کی کمیونٹیوں میں مثبت کردار ادا کرنے اور حال کے مسائل پر قیادت دکھانے کے حوالے سے متحرک کرنے سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے اور اسی لیے، یہ مستقبل میں بھی AAFSC کی توجہ کا مرکز رہے گا۔ در حقیقت، ہم اس کام کو وسعت دینے والے ہیں۔
یہ میرے لیے بہت ذاتی حیثیت رکھتا ہے۔ اسٹیٹن آئی لینڈ پر بچپن گزارتے ہوئے، نوجوانوں کے پروگرام میرے لیے ایک لائف لائن تھے۔ وہ کھیلوں سے بہت زیادہ چیزوں کے متعلق تھے۔ میں ہر روز باسکٹ بال کے لیے جاتا تھا، مگر میں نے ساتھ ہی قیادت اور دوسروں سے مثبت طریقے سے جڑنے کا طریقہ سیکھا، مشیران سے تربیت حاصل کی اور ایسی جگہوں کے فیلڈ ٹرپس کیے، جن کا مجھے ان پروگراموں کے بغیر کبھی تجربہ حاصل نہ ہوتا۔ یہ عزم اس دوران میرے ساتھ رہا، جب نے عوامی پالیسی اور قانون میں ڈگریاں حاصل کیں، اپ سٹیٹ نیو یارک میں نوجوانوں کے پروگراموں کے ساتھ کام کیا اور واشنگٹن، D.C، میں سماجی انصاف اور پناہ گزینوں کے حقوق کے مسائل میں شامل ہو گیا۔ یہ ایک USAID مشن ڈائریکٹر کے طور پر میرے وقت کے دوران جاری رہا، جب میں نے مراکش سے لے کر بنگلہ دیش اور فلپائن تک دنیا کے کئی ممالک میں نوجوان لوگوں کے ساتھ کام کیا۔
ہمیں ایک ایسی ثقافت تشکیل دینے کی ضرورت ہے، جو طویل مدتی اور قابل استحکام شہری قوت بناتی ہے۔ یہ صرف نوجوان لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر کروانے سے آگے جاتا ہے۔ نوجوانوں کو اپنی کمیونٹیوں میں نظر آنے والے مسائل سے لڑنے کے لیے بااختیار محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ اعتماد چاہیے کہ وہ ان مفادات کو چیلنج کر سکیں، جو ان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اور انہیں ہماری جیسی قابل اعتماد تنظیموں کی ضرورت ہے، تاکہ انہیں اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے ایک ایسے نظریے کی جانب رہنمائی فراہم کی جا سکے، جو امید اور ممکنات پر مبنی ہے، نہ کہ صرف روزمرہ کے بحرانات کا ردعمل دے رہا ہو۔
میرے لیے سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ جب ہم اپنے نوجوان لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ ان کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے، تو وہ مسائل پر اٹکے نہیں رہتے، حالانکہ کہ کئی مسائل موجود ہیں۔ وہ اس حوالے سے سیدھا عملی سوالات پر جاتے ہیں کہ اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے ایک بہتر زندگی کیسے بنانی ہے۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک خاندانی چھوٹا کاروبار کیسے بنانا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں مالی خواندگی درکار ہے۔ وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اپنی بچت کردہ تھوڑی رقم کی سرمایہ کاری کیسے کرنی ہے۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ ان منتخب عہدیداران کے ساتھ انٹرن شپ کیسے کر سکتے ہیں، جن کی اقدار ان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں، تاکہ وہ سمجھنا شروع کر سکیں کہ سیاست اور تبدیلی اندر سے کیسے کام کرتے ہیں۔
یہ نوجوان لوگوں کو شمولیت اختیار کرنے کے قابل بنانے، انہیں اپنی آوازیں استعمال کرنے کی طاقت دینے اور ان کے تعلق کے احساس کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ جانیں کہ انہیں اپنے مستقبلوں کو شکل دینے کا حق اور صلاحیت، دونوں حاصل ہیں۔
ایسا کون سا پیغام ہے، جو آپ عرب امریکی نیو یارکرز کے ساتھ اپنی آواز کو ابھی استعمال کرنے کے حوالے سے شیئر کریں گے؟
یہ وہ لمحہ ہے جو یکجہتی، معاونت اور عمل کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمیں اپنی مشترکہ آواز کی طاقت پر یقین کرنے اور اپنے اردگرد تنظیموں کے ساتھ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ہم نیو یارک کی عرب-امیریکن ایسوسیئیشن سے متاثر ہیں، جو نفرت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اپنی کمیونٹی کو متحرک کر رہے ہیں۔ہم ملیکہ کی حمایت کر رہے ہیں جو MENA ایکویٹی بل کو فروغ دے رہی ہیں تاکہ ریاستی فنڈنگ ایسی تنظیموں کو جا سکے جو ہماری کمیونٹیز کی خدمت کرنے کی ثقافتی اہلیت رکھتی ہوں۔ہم امگیج کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں، جو شہر اور ریاستی افسران کے ساتھ ایماندارانہ گفتگو کے لیے مقامی مسلمان رہنماؤں کو اکٹھا کر رہی ہے۔ہم نیو یارک امیگریشن کولیشن کے پرفخر اراکین ہیں، جو ایسی اولوالعزم اور ضروری قانونی ترجیحات کو فروغ دے رہے ہیں، جو تارک وطن نیو یارکرز کے ذریعہ ہائے معاش کا تحفظ کریں۔ہم نیشنل نیٹ ورک فار عرب امیریکن کمیونٹیز اور MENA NY کولیشن کے مشکور ہیں، جنہوں نے بڑی قانونی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو یقینی بناتی ہیں کہ ہماری کمیونٹیوں کو شہری، ریاستی اور مقامی ڈیٹا میں شمار کیا جائے گا۔
ان اور لاتعداد مزید تنظیموں کے ساتھ مل کر ہی ہم اس مستقبل کو حاصل کر سکتے ہیں، جس کا ہم تصور کرتے ہیں: جہاں ہماری کمیونٹی کے پاس حفاظت، مساوات اور مواقع ہوں۔
ہمارے ساتھ یہ کام کرنے والے عرب امریکی نیو یارکرز کے لیے: آپ کا شکریہ۔ ان لوگوں کے لیے، جو اپنی شمولیات کو بڑھانا چاہتے ہیں، ہمارے ساتھ قدم اٹھانے کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہیں۔ AAFSC یا ہماری کسی بھی شراکت دار تنظیم کے ساتھ مربوط ہوں۔ اپنی آواز سنوائیں۔قدم اٹھائیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
زبان سے متعلق رسائی اس بات کو یقینی بنانتے میں ایک اہم حصہ ہے کہ نیو یارکرز ہماری جمہوریت میں شرکت کر سکیں۔ کیا کوئی ایسا عربی (یا کسی دوسری زبان میں) لفظ، جملہ یا خیال ہے، جو اس وقت ذہن میں آتا ہے، جب آپ شہری شمولیت کے متعلق سوچتے ہیں؟ یہ آپ کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟
مجھے ہمارے بارے میں ایک قابل تعریف اعداد و شمار پر فخر کرنا پسند ہے:ُ ینارا AAFSC عملہ 24 زبانیں بولتا ہے، جن میں سے تقریبًا ایک چوتھائی عربی بولتے ہیں۔ شہری شمولیت ایک وسیع، خیالی اصطلاح محسوس ہو سکتی ہے، مگر اپنی بنیاد میں، اس کا تعلق شرکت اور تعلق سے ہے۔
عربی لفظ جو ذہن میں آتا ہے، وہ مشاركة (musharka) -- شمولیت -- ہے۔ یہ لفظ اپنے انگریزی ترجمے سے زیادہ وزن رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف سیاسی عمل کی بات کرتا ہے، بلکہ معاشرتی عمل کی بات بھی کرتا ہے: اپنے ہمسائیوں، اپنے بلاک، اپنے شہر اور اپنے ملک کے لیے موجود ہونا۔ یہ عرب کمیونٹی میں ایک گہرائی سے موجود ثقافتی قدر کی عکاسی کرتا ہے کہ کمیونٹی کو فروغ دے کر آپ خود کو فروغ دیتے ہیں۔
عرب امریکی نیو یارکرز کے لیے، اس کا مطلب ہمارے ورثے پر فخر کرنا اور اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ NYC کئی ثقافتوں، بشمول ہماری، کے حصے کی کوششوں سے بنا ہے۔اس کا تعلق ہماری اجتماعی آوازیں استعمال کرنے سے ہے، مشارکہ شہر کی سماجی، ثقافتی اور معاشی سطحوں میں ہمارے کردار کی توثیق کرنے کے لیے۔
For Arab American New Yorkers, it means taking pride in our heritage and recognizing that NYC is built on the contributions of myriad cultures, including ours. It’s about using our collective voice, our مشارکہ , to affirm our role in the social, cultural, and economic fabric of the city.