23 اکتوبر 2024
NYC کے 2024 عام انتخابات میں ووٹ صرف صدر کے انتخاب کے لیے نہیں ہے — یہ نیویارک کے مختلف محلوں کو متاثر کرنے والے اہم فیصلے کرنے کا موقع ہے۔
ہمارے نمائندے عوامی نقل وحمل کو زیادہ قابل رسائی بنا سکتے ہیں، نسلی امتیاز پر پابندی لگا سکتے ہیں یا تولیدی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
مقامی اور ریاستی سطح پر منتخب قائدین ایسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ شہر اور ریاستی حکومتیں ہمارے سرکاری اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، عوام کی حفاظت، رہائش، اور مزید چیزوں کے لیے فنڈنگ کرتی ہیں۔ ہمارے نمائندے عوامی نقل وحمل کو زیادہ قابل رسائی بنا سکتے ہیں، نسلی امتیاز پر پابندی لگا سکتے ہیں یا تولیدی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
NYC کے 2024 کے بیلٹ پر موجود دفاتر
ہر ایک کا بیلٹ ایک جیسا نہیں ہوگا — یہ آپ کے ضلع میں کانگریس اور ریاستی مقننہ کے امیدواروں پر منحصر ہے۔
امریکی کانگریس یو ایس سینیٹ اور یو ایس ہاؤس آف ریپرزینٹیٹیو پر مشتمل ہے۔ 5 نومبر کو، ووٹرز نیویارک کے 26 امریکی ہاؤس اضلاع سے ریاست بھر کے نمائندوں اور یو ایس سینیٹ کے لیے ایک سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔
ایک بار جب آپ کو اپنے بیلٹ پر موجود امیدواروں کے بارے میں معلوم ہو جائے، تو یہاں ایک یاد دیہانی ہے کہ منتخب ہونے کے بعد امیدوار دفتر میں کیا کریں گے۔
NYC کے کانگریشنل ڈسٹرکٹس
U.S. سینٹ
امریکی سینیٹرز قوانین تیار کرتے ہیں، ان پر بحث کرتے ہیں اور ووٹ دیتے ہیں؛ کابینہ کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز اور وفاقی ججز کی تقرریوں کی تصدیق کرتے ہیں؛ اور حکومت کی تمام شاخوں کی احتیاط سے نگرانی کرتے ہیں۔
U.S. ہاؤس اینڈ رپریزینٹیٹوز
U.S. کے نمائندے قوانین کے مسودے تیار کرتے ہیں، ان پر بحث کرتے ہیں اور ووٹ ڈالتے ہیں اور حکومت کی تمام شاخوں کی پر احتیاط نگرانی کرتے ہیں۔
Fun Fact: One of New York's longest serving U.S. Senators was Jacob Javits (1957-1981), who the Javits Center in Manhattan is named after.
NYC کے ریاستی سینیٹ کے اضلاع
NYS سینیٹ
نیو یارک کے ریاستی سینیٹرز قوانین لکھتے ہیں اور ووٹ دیتے ہیں؛ ریاستی اخراجات کی سطح کی منظوری دیتے ہیں؛ گورنر کے ویٹو کو برقرار رکھتے یا مسترد کرتے ہیں اور ریاستی عہدیداروں اور عدالتی ججز کی تقرریوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: سن 1776 سے اب تک نیویارک کے 238 ریاستی سینیٹ سیشنز ہو چکے ہیں۔
NYC کے ریاستی اسمبلی کے اضلاع
NYS اسمبلی
نیو یارک ریاستی اسمبلی کے اراکین قوانین لکھتے ہیں اور ووٹ دیتے ہیں؛ ریاستی اخراجات کی سطح کی منظوری دیتے ہیں؛ اور گورنر کے ویٹو کو برقرار رکھتے ہیں یا مسترد کرتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: Theodore (Teddy) Roosevelt (تھیوڈور (ٹیڈی) روزویلٹ) نے 1882-1884 تک نیو یارک ریاستی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد میں وہ نیو یارک کے گورنر اور پھر ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے۔
NYC کے 2024 کی بیلٹ تجاویز
عام انتخابات کے لیے ایک نمونہ بیلٹ
NYC ووٹرز کو 5 نومبر کو عام انتخابات میں بیلٹ پر چھ بیلٹ تجاویز نظر آئیں گی۔
- مساوی حقوق کی ترمیم - ریاستی آئین میں امتیازی سلوک کے خلاف اضافی دفعات شامل کرتی ہے۔ نسل، قومی اصل، عمر، معذوری اور جنس کا احاطہ کرتی ہے، بشمول جنسی رجحان، صنفی شناخت اور حمل۔ تولیدی نگہداشت صحت اور خود مختاری کا بھی احاطہ کرتی ہے۔
- عوامی املاک کی صفائی - یہ تجویز سٹی کے منشور میں ترمیم کرے گی تاکہ صفائی کے محکمے کو سڑکوں اور دیگر شہر کی املاک کو صاف کرنے کا اختیار دیا جا سکے اور کچرے کو کوڑا دانوں میں جمع کرنے کو لازمی قرار دیا جا سکے۔
- تخمینے اور بجٹ کی آخری تاریخیں - یہ تجویز سٹی کے منشور میں ترمیم کرے گی تاکہ قوانین پر بحث اور ووٹنگ سے پہلے کونسل سے مالیاتی تجزیہ حاصل کیا جا سکے، میئر کو مالیاتی تجزیہ کی اجازت دی جا سکے اور بجٹ کی آخری تاریخیں اپ ڈیٹ کی جا سکیں۔
- عوامی تحفظ کے قوانین پر ووٹنگ سے پہلے اضافی نوٹس اور وقت - یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے قانون پر ووٹ دینے سے پہلے عوام کو اضافی نوٹس اور وقت فراہم کرنے کا تقاضا کرتی ہے جو پولیس، اصلاحات یا فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی حفاظت کے کاموں سے متعلق ہو۔
- سرمایہ کی منصوبہ بندی - یہ تجویز سٹی کے منشور میں ترمیم کر کے سٹی کی سہولت گاہوں کے سالانہ جائزے میں زیادہ تفصیل کا تقاضا کرے گی، مینڈیٹ دے گی کہ سرمایہ کی منصوبہ بندی کے لیے سہولت گاہ کی ضروریات کو دیکھا جائے اور یہ سرمایہ کی منصوبہ بندی کی آخری تاریخوں کی تجدید کرے گی۔
- اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروبار (MWBEs)، فلم پرمٹس، اور آرکائیو بورڈز - یہ تجویز شہر کے چارٹر میں تین مختلف مسائل پر ترمیم کرے گی۔ اس میں چیف بزنس ڈائیورسٹی افسر (CBDO) کی تقرری، فلم پرمٹ جاری کرنے والے میئر کے دفتر کی تعیناتی کی اجازت اور متعدد آرکائیو بورڈز کو ایک میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بیلٹ تجویز عمومی سوالات
یہ تجاویز بیلٹ پر کیوں ہیں؟
نیو یارک کی مقننہ نے ریاست بھر میں بیلٹ تجویز پر (1) مساوی حقوق کی ترمیم (Equal Rights Amendment) کو 2 دو مسلسل اجلاسوں میں منظور کیا ہے، جس سے نیو یارک کے باشندے اس سال کے عام انتخاب میں ووٹ دے سکتے ہیں۔
دیگر 5 تجاویز (2 - 6) کو شہر کے 2024 چارٹر ریویژن کمیشن نے بیلٹ میں شامل کیا ہے۔ کمیشن نے نیو یارک سٹی کے منشور کا جائزہ لیا ہے تاکہ اس کی کارکردگی اور نیویارک کے تمام لوگوں کے لیے ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے، عوامی سماعتیں منعقد کیں اور عوامی رائے جمع کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلائیں اور تبدیلیاں تجویز کیں۔
کیا مجھے ہر تجویز پر ووٹ دینا ہے؟
یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ کسی یا تمام تجاویز پر ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ سے ووٹ دیں۔ لیکن ہم ووٹرز کو ترغیب دیتے ہیں کہ بیلٹ میں موجود ہر تجویز پر اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔
اگر تجاویز منظور ہو جائیں تو اس کا مطلب کیا ہو گا؟
’ہاں‘ والا ووٹ تجویز کو منظور کرے گا۔ تجویز 1 (مساوی حقوق ترمیم) کے لئے، اس کا مطلب ہے کہ اضافی شق ریاستی آئین میں شامل کی جائے گی۔ شہر بھر کی تجاویز (2 - 6) کے لئے، اس کا مطلب ہے کہ تبدیلیاں سٹی کے منشور میں شامل کی جائیں گی، جو کہ شہر کا آئینی ورژن ہے۔
کیا یہ صرف NY کو متاثر کرے گا؟
ہاں، یہ مخصوص بیلٹ تجاویز صرف نیویارک کے بیلٹ میں ہیں۔
میں ان تجاویز کی مکمل تحریر کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
پروپوزلز 1 کی مساوی حقوق ترمیم کی مکمل تحریر کے لئے NYS انتخابات بورڈ پر جائیں۔
شہر بھر کی تجاویز (2-6) کے مکمل متن کے لئے NYC چارٹر ریویژن کمیشن پر جائیں۔
NYC بیلٹ پر موجود ججز
اس انتخاب میں آپ کے بیلٹ پر سپریم کورٹ، سول عدالت اور سراغ رساں عدالت کے ججز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ان دفاتر کے امیدواروں کے بارے میں عوامی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بہت سے رسورسز ہیں جن کے ذریعے اس طرح کی تنظیموں کو استعمال کرتے ہوئے عدالتی شفافیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔
نیو یارک کی عدالتی اضلاع کا نقشہ
NYC میں ووٹ ڈالنے کا منصوبہ بنائیں
انتخاب کا دن منگل، 5 نومبر ہے، لیکن نیویارکر والے قبل از وقت 26 اکتوبر، ہفتہ سے لے کر 3 نومبر، اتوار تک ووٹ کر سکتے ہیں۔
ہماری آن لائن ووٹر گائیڈ 14 زبانوں میں دستیاب ہے، جس میں امیدواروں کے بارے میں معلومات، ووٹ ڈالنے کا طریقہ اور مقام اور NYC میں ووٹ ڈالنے سے متعلق عمومی سوالات شامل ہیں۔
پولنگ سائٹ تلاش کرنے اور اپنے بیلٹ پر موجود تمام مقابلے، بشمول امیدواروں کی فہرست کے لئے، آپ اپنے پولنگ کے مرکز پر انتخابات بورڈ لوکیٹر پر جا کر اپنا پتہ درج کریں۔ اپنا پتہ درج کرنے کے بعد صفحے کے بالائی حصے میں "View Sample Ballot" (نمونہ بیلٹ دیکھیں) پر کلک کریں۔
ووٹ ڈال کر، آپ اپنی کمیونٹی کی ضروریات اور اپنے جیسے نیویارک کے دوسرے باشندوں کے لیے اپنے لیے اہم چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟ نیویارک شہر لسانی طور پر دنیا کے متنوع ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ پورے شہر میں 800 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں!