Campaign Finance 20 مارچ، 2025

20 مارچ، 2025

منجانب سارہ شریب ، ایونٹس کوآرڈینیٹر

جیسے ہی 2025 کے انتخاب کا دور شروع ہو گا، NYC کا مماثل فنڈز کا پروگرام نیو یارک کے باشندوں کو ہماری جمہوریت میں اپنی آواز بلند کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پچھلی چند دہائیوں کے دوران اپنی شروعات کے بعد سے، اس پروگرام نے چھوٹی رقوم کے چندے دینے والوں کی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور ان لوگوں کے لیے نئے مواقع کھولے ہیں جو بصورتِ دیگر شاید سٹی کے دفتر کے لیے انتخاب لڑنے کے قابل نہ ہوتے؛ ان میں خواتین، غیر سفید فام افراد اور نوجوان شامل ہیں۔

مماثل فنڈز پروگرام کام کیسے کرتا ہے

NYC مماثل فنڈز پروگرام $250 تک دیے جانے والے ہر چندے کو $1 سے $8 کے ساتھ مماثل کرتا ہے۔ جب نیو یارک کے باشندے اس پروگرام کے تحت کسی مہم کو چندہ دیتے ہیں، تو دفتر کے لیے مقابلہ کرنے والے شخص کو ابتدائی رقم سے 8 گنا زیادہ چندہ ملتا ہے۔ لہٰذا ایک چھوٹا سا چندہ بھی بہت بڑا اثر ڈالتا ہے۔

اگر آپ سٹی کونسل کی کسی نشست کے لیے انتخاب لڑنے والے مقامی امیدوار کو $10 دیتے ہیں، تو وہ اپنی مہم کے مالی تعاون کی مد میں $90 وصول کرتا ہے – جس سے انہیں اپنے عملے کو ادائیگی کرنے، مہم کے لٹریچر کو پرنٹنگ کرنے اور ویب سائٹ ڈیزائن کرانے جیسے اخراجات کی لاگت کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں: 2013 میں شہر بھر میں منعقد ہونے والے انتخابات میں، اکٹھے کیے گئے فنڈز کا % 90 سے زیادہ انفرادی چندہ دہندگان کی جانب سے آیا تھا، سیاسی کمیٹیوں یا یونینوں سے نہیں۔ 3/2 سے زیادہ چندہ دہندگان نے $175 یا اس سے کم چندہ دیا تھا۔

زیادہ تر امیدوار پروگرام کا استعمال کرتے ہیں: 2021 کے پرائمری انتخابات میں، 94 فیصد امیدواروں نے پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔ ان امیدواروں میں سے 6.84 فیصد کے پرائمری انتخابات کے لیے حاصل ہوئے چندے "چھوٹے چندے" تھے۔

Female candidate at podium. Your donation gives more candidates a chance to win!

آپ کا چندہ زیادہ امیدواروں کو جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

نیو یارک سٹی میں مماثل فنڈز پروگرام کیسے شروع ہوا

سابق میئر Ed Koch نے اس پروگرام کو ملک کے سب سے بڑے عوامی مماثل فنڈز پروگرام کے طور پر 1980 کی دہائی میں نافذ کیا تھا، تاکہ ہماری مقامی جمہوریت میں دولت کے بل بوتے پر مالدار افراد کے منفی اثرات کو روکا جا سکے اور اسے مزید مساوی بنایا جا سکے۔ 

کیا آپ جانتے ہیں: اصل NYC مماثل فنڈز پروگرام جو کہ 1988 میں بنایا گیا تھا، امیدوار کو صرف $1 سے $1 کے مماثل فراہم کرتا تھا۔

جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں اسی طرح کے پروگرام دوسرے شہروں اور ریاستوں میں بھی بنائے گئے ہیں: Denver, Colorado میں میں ایک بڑا پروگرام ان امیدواروں کے لیے 50$ یا اس سے کم مالی امداد کی اجازت دیتا ہے جو چھوٹی رقوم اکٹھا کرنے پر رضامند ہوتے ہیں اور صرف افراد اور چھوٹی معاون کمیٹیوں سے ہی چندہ قبول کرتے ہیں۔  

بیرونی لنک

مماثل فنڈز کا سروے

ہمیں آپ کی رائے جاننا پسند ہے!

مماثل فنڈز NYC کی جمہوریت کو کیسے تشکیل دیتے ہیں

NYC مماثل فنڈز پروگرام ہمارے انتخابات میں نہ صرف نیو یارک کے مزید باشندوں کو شامل کرتا ہے، بلکہ یہ اس بات کو یقینی بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے کہ امیدوار اپنی مہم کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے لیے ووٹر پر – نہ کہ خصوصی دلچسپیوں پر – انحصار کریں۔ 

چندہ کی چھوٹی رقوم میں اضافہ کرنا امیدواروں کو بڑی ترغیب دیتا ہے کہ وہ خصوصی مفادات سے بڑے مالی تعاون کی تلاش کرنے کی بجائے نیو یارک کے اوسط درجے کے باشندوں کے ساتھ وابستہ ہو کر اپنی مہمات کے لیے مالی معاونت حاصل کریں۔ 

NYC مماثل فنڈز پروگرام امیدواروں کو ان لوگوں کے سامنے جوابدہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔ زیادہ امیدواروں کو مسابقتی مہمات چلانے کی صلاحیت فراہم کر کے، یہ پروگرام یقینی بناتا ہے کہ ووٹرز کم عہدیداروں کو "مفت پاس" دیں۔

کیا آپ جانتے ہیں: CUNY گریجوئیٹ سینٹر میں سنٹر فار اربن ریسرچ کی طرف سے 2013 کے انتخابات کے ایک مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ شہر کے جن ووٹرز نے سیاسی مہم میں چندہ دیا تھا، ان کے انتخابات میں ووٹ دینے کے امکانات تین گنا زیادہ تھے۔ 

The impact of public matching funds on NY. Voters holding signs.

مماثل فنڈز نیو یارک کے تمام باشندوں کو اثر انداز ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

پسماندہ کمیونٹیز کے لیے نئے مواقع

نیو یارک کے تمام پس منظروں سے تعلق رکھنے والے باشندے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر کے لیے انتخاب لڑنے کا اور منتخب ہونے کا حقیقی موقع ملنا چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ دفتر کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے بہت سارے وسائل – وقت، پیسہ، علم – کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاریخی طور پر، یہ پسماندہ کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کے راستے کی ایک بہت بڑی رکاوٹ رہا ہے جو انتخاب لڑنا چاہتے ہیں اور ایسا کرنے میں کامیاب بھی رہے ہوں، اور اسی وجہ سے اکثر ہمارے منتخب عہدیداران نیو یارک کے ایک عام باشندے کی طرح نظر نہیں آتے تھے۔

NYC مماثل فنڈز پروگرام نیویارک کے ہر قسم کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اس قابل بنتا ہے کہ انہیں دفتر کے لیے انتخاب لڑنے کا اور منتخب ہونے کا حقیقی موقع ملنا چاہیے۔ 

اس کی وجہ سے ان لوگوں کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں جو بصورتِ دیگر شاید دفتر کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کے قابل نہ ہوتے – خاص طور پر خواتین، غیر سفید فام افراد اور نوجوان۔ درحقیقت، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین اور غیر سفید فام افراد اپنے مرد یا سفید فام ہم منصبوں کی نسبت زیادہ کثرت سے چھوٹے چندہ دہندگان پر انحصار کرتے ہیں۔ 

نیو یارک سٹی کے مماثل فنڈز پروگرام کی حمایت سے ہی، 2021 میں منتخب ہونے والی سٹی کونسل، شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ متنوع تھی، جو پہلی بار خواتین کی ایک بڑی اکثریت پر مشتمل تھی۔  

کیا آپ جانتے ہیں: غیر سفید فام افراد نے NYC مماثل مماثل فنڈز پروگرام کے تعاون سے کونسل میں اپنی نمائندگی کو 51 فیصد سے بڑھا کر 67 فیصد کر لیا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ جب ہر کوئی حصہ لے سکتا ہو، تو ہماری جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ یہ اس طرح کے ایک متنوع شہر میں خاص طور پر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

A group of diverse New Yorkers

نیو یارک کا ہر باشندہ اپنی آواز بلند کرنے کا حق رکھتا ہے۔

پروگرام کے بارے میں مزید جانیں

میچنگ‎ ‎فنڈز‎ ‎پروگرام

متعلقہ خبریں