NYC Votes staff members share voting info with Bronx residents at a voter registration table​​ 
انتخابات​​  16 ستمبر 2025​​ 

16 ستمبر 2025​​ 

از Madonna Hernandez (میڈونا ہرنینڈز) ، کانٹینٹ ایڈیٹر​​ 

ہر ستمبر میں، نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت شرکت سے شروع ہوتی ہے۔ 16 ستمبر 2025 کو، نیو یارکرز ووٹرز کو رجسٹر کرنے، اپنی حیثیت چیک کرنے اور نومبر میں آنے والے عام انتخابات کے لیے تیار ہونے میں پورے ملک میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے۔​​ 

8 ملین سے زائد لوگوں کے ایک شہر میں، ہزاروں غیر رجسٹر شدہ ووٹرز موجود ہیں۔ نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) انتخاب کے دن سے پہلے اس خلاء کو پر کرنے اور ہر بورو کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا ہمارے شہر کے لیے موقع ہے۔​​ 

NYC کے 2025 انتخاب کے لیے نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) کیوں اہم ہے​​ 

اس نومبر میں، نیو یارکرز ان رہنماؤں کا انتخاب کرنے کے لیے پولز پر جائیں گے، جو آنے والے سالوں کے لیے شہر کے مستقبل کو شکل دیں گے۔ مقامی انتخابات بہت زیادہ اثر رکھتے ہیں، جو پورے شہر میں گہرائی سے محسوس کیا جاتا ہے۔​​ 

منتخب عہدیداران کی جانب سے کردہ فیصلے رہائش اور استطاعت، عوام کی حفاظت، تعلیم اور ذرائع آمد و رفت پر اثر انداز ہوتے ہیں، جن پر روزانہ لاکھوں لوگ انحصار کرتے ہیں۔​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) یقینی بناتا ہے کہ ہر اہل ووٹر کو رجسٹر ہونے اور اس وقت اپنی آواز سنوانے کا موقع ملے، جب یہ سب سے زیادہ اہم ہے۔​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) 2025 کیا ہے؟​​ 

2012 میں اپنے آغاز کے بعد سے، NVRD امریکہ کی سب سے بڑی غیر جانبدار شہری چھٹی بن چکی ہے۔ ہزاروں تنظیمیں، رضاکار اور کمیونٹی گروپس پورے ملک میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور ووٹرز کو رجسٹر کرنے اور شہری شمولیت کے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔​​ 

NVRD 2025 ٹول کٹ: ڈاؤن لوڈ اور شیئر کریں​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) کے متعلق آگاہی پھیلانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں؟ اپنی کمیونٹی کے ساتھ پہلے سے تیار شدہ گرافکس اور فلائرز شیئر کرنے کے لیے NVRD 2025 ٹول کٹ استعمال کریں۔​​ 

چاہے آپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہوں، کسی تقریب کی میزبانی کر رہے ہوں یا ہمسائیوں کو رجسٹر ہونے کی یاددہانی کروا رہے ہوں، یہ وسائل پیغام پھیلانے کو آسان بناتے ہیں: ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر کروانے کا وقت آ گیا ہے۔​​ 

NYC میں ووٹ کرنے کے لیے کیسے رجسٹر کروائیں​​ 

اچھی خبر: NYC میں ووٹ کرنے کے لیے رجسٹر ہونا تیز اور آسان ہے۔​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) کی تاریخ​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) 2012 میں ووٹر رجسٹریشن میں خلاء کو پر کرنے کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیموں، شہری گروہوں اور رضاکاروں کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، اس نے:​​ 

  • پورے ملک میں 5 ملین سے زائد ووٹرز رجسٹر کروائے۔​​ 

  • ہزاروں مقامی تنظیموں کے ساتھ کام کیا۔​​ 

  • ووٹرز کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی رہنماؤں کو ترغیب دی۔​​ 

ماضی پر نظر: NYC میں ووٹنگ کی تاریخ​​ 

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) اس بارے میں سوچنے کا ایک موقع بھی ہوتا ہے کہ شہر میں ووٹنگ کتنا آگے آ چکی ہے:​​ 

  • 1665ٖ: NYC کا پہلا میونسپل انتخاب منعقد کیا گیا تھا۔​​ 

  • 1970: کانگریس کی جانب سے 1965 کے ووٹنگ رائیٹس ایکٹ کو وسعت دے کر بروکلن، برانکس اور مینہیٹن میں کمیونٹیوں کو رسائی دی گئی۔​​ 

  • 1971: پورے امریکہ میں ووٹنگ کی عمر کو 21 سے کم کر کے 18 کر دیا گیا۔​​ 

  • 1988: سٹی کے انتخابات میں رسائی اور شفافیت کو وسعت دینے کے لیے NYC کیمپین فائنانس بورڈ تخلیق کیا گیا تھا۔​​ 

ہر سنگ میل ہمیں یاددہانی کرواتا ہے کہ ووٹنگ کے حقوق لڑ کر حاصل کیے گئے ہیں اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔​​  

آپ NVRD 2025 میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں​​ 

اس سال، فرق پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں:​​ 

کسی دوست یا ہمسائے کو ایک چھوٹی سی یاددہانی انہیں وہ ترغیب دے سکتی ہے، جو انہیں رجسٹر ہونے اور ووٹ ڈالنے کے لیے درکار ہے۔​​ 

اپنے بلاک کے لیے ووٹ ڈالیں​​ 

2025 عام انتخابات ہمارے شہر کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے (NVRD) 2025 پر، آئیں ہر اہل نیو یارکر کو رجسٹر کروانے اور اس نومبر میں اپنا بیلٹ ڈالنے کے لیے تیار کرنے کا عزم کریں۔​​ 

آپ کی آواز اہم ہے۔ آپ کا بلاک اہم ہے۔ آئیں اسے بامعنی بنائیں۔​​ 

متعلقہ خبریں​​