عمومی میڈیائی رابطہ
اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800
ستمبر 2024 - میئر Eric Adams (ایرک ایڈمز) کے خلاف فرد جرم کے جواب میں، NYC کی تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ کے چیئر Frederick Schaffer (فریڈرک شیفر) نے درج ذیل بیان جاری کیا:
’’نیو یارک سٹی کمپین فائنانس بورڈ نیو یارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کی طرف سے آج صبح کھلنے والے فرد جرم کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ فرد جرم میں درج الزامات نیو یارک والوں اور ان لوگوں کے لیے بہت سنجیدہ ہیں جو ہمارے انتخابات کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور ہمارے شہر کے لیے قابل اعتبار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
"اگرچہ میئر کو مجرم ثابت ہونے تک بے گناہ سمجھا جاتا ہے اور وہ قانونی کارروائی کے مستحق ہیں، بورڈ پھر بھی فرد جرم سمیت تمام متعلقہ معلومات کا جائزہ لے گا تاکہ ہمارے شہر کی تشہیری مہم سے متعلق مالی امور کے قوانین کی پاسداری کی جا سکے اور ٹیکس دہندگان کے پیسوں کی حفاظت کی جا سکے۔"