ایک پیش کار ایک پرہجوم کمیونٹی کمرے کے سامنے ایک مائیکروفون میں بات کرتے ہوئے قطاروں میں بیٹھے زیادہ تر بڑی عمر کے بالغان سے مخاطب ہے۔ ان کے پیچھے ایک بڑی اسکرین چینی زبان میں NYC Votes اور 2025 انتخابات کے بارے میں رنگین گرافکس کے ساتھ ایک پریزینٹیشن ظاہر کرتی ہے۔ ایک جانب ایک امریکی پرچم موجود ہے اور ایک اور معاون اسکرین کے قریب کھڑے ہیں۔​​ 
شراکت داریاں، انتخابات​​  22 اپریل 2026​​ 

22 اپریل 2026​​ 

منجانب سڈنی ایلس، پبلک ریلیشنز انٹرن​​ 

نیو یارکرز کے پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں آنے سے پہلے، بروکلن کے چینی رہائشیوں کے ایک گروپ نے ایک بینسن ہرسٹ کمیونٹی سینٹر میں ووٹنگ کے حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار کو بغور سنا۔ سامعین کے ارکین نے شہری شمولیات کے حوالے سے سوالات کے کینٹونیز میں جواب دیے۔ کینوس ٹوٹ بیگز پر آنکھوں اور ترجمہ شدہ ووٹر گائیڈز پر ہاتھوں کے ساتھ، مقامی لوگوں نے اپنے شہری علم کا انعام حاصل کرنے NYC Votes کے برانڈ والے انعامات کے لیے مقابلہ کیا۔ اگرچہ کئی لوگ پہلے سے ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر شدہ تھے، کمیونٹی اراکین دستیاب لسانی واسئل اور پولز میں رسائی پذیری کے متعلق مزید جاننے کے لیے جمع ہوئے۔​​ 

NYC Votes اور اس کمیونٹی تنظیم کے درمیان اشتراک ایک ایسے شہر کی جھلک فراہم کرتا ہے، جو لسانی تنوع سے مالامال ہے اور 8 ملین میں سے 3.8 نیو یارکرز کا گھر ہے، جو گھر پر انگریزی کے علاوہ کوئی دوسری زبان بولتے ہیں، جہاں ہر روز 700 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اور ہر ایک شخص اپنی زبان میں ووٹ ڈالنے اور قابل بھروسہ ووٹنگ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا حقدار ہے۔​​  

NYC Votes اور اس کمیونٹی تنظیم کے درمیان اشتراک ایک ایسے شہر کی جھلک فراہم کرتا ہے، جو لسانی تنوع سے مالامال ہے​​  8 ملین میں سے 3.8 نیو یارکرز گھر پر انگریزی کے علاوہ دوسری کوئی زبان بولتے ہیں، جہاں ہر دن 700 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔​​  اور ہر ایک شخص اپنی زبان میں ووٹ ڈالنے اور قابل بھروسہ ووٹنگ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا حقدار ہے۔​​  

امریکہ میں اس وقت ووٹ ڈالنے کے لیے زبان کی کوئی شرط نہیں اور آپ کی بولی جانے والی زبان امریکی شہریوں میں ووٹر اہلیت کو متاثر نہیں کرتی۔ NYC Votesتمام نیو یارکرز کے لیے کثیر السانی اقداماتکے ساتھ قیادت کر کے اس ضرورت کو حل کر رہا ہے۔ جب زبان سے متعلق رسائی زیادہ لوگوں کے لیے ووٹنگ کے دروازے کھولتی ہے، تو ان کے ووٹس ان کی کمیونٹیوں کی درست طریقے سے عکاسی کرتے ہیں۔​​ 

جب زبان سے متعلق رسائی زیادہ لوگوں کے لیے ووٹنگ کے دروازے کھولتی ہے، تو ان کے ووٹس ان کی کمیونٹیوں کی درست طریقے سے عکاسی کرتے ہیں۔​​ 

اس سال، پوری ریاست میں گورنر کے لیے انتخاب ہو گا، جو وہی دفتر ہے، جس نے ریاست نیو یارک دفتر برائے لسانی رسائی بنایا تھا۔ 2022 سے، ریاست نیو یارک نے ریاست کی فنڈ یافتہ ایجنسیوں میں زبانی مترجمین کو لازمی بنا دیا ہے اور معلوماتی ووٹر دستاویزات کے ترجمے تقسیم کیے ہیں۔ مزید نیو یارکرز کو ووٹ دینے کا طریقہ سمجھنے میں مدد دینے کے لیے، شہری حکومتی ایجنسیوں کو ریاستی اور شہری ضابطوں کی پابندی کرنی ہو گی۔​​ 

ووٹر معلومات اور انتخابی تفصیلات کے ساتھ 2024 کا NYC Votes کا صدارتی پرائمری کے لیے کورین میں ترجمہ شدہ ایک تقریب کا فلائیر۔​​ 2024 کا NYC Votes کا صدارتی پرائمری کے لیے کورین میں ترجمہ شدہ ایک تقریب کا فلائیر، جو ووٹر معلومات اور انتخابی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔​​ 

اس تعمیل کے حصے کے طور پر، کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB، وہ ایجنسی جو NYC Votes قدم کی قیادت کرتی ہے) اہم قانون سازی کے مینڈیٹ کی پابندی کرتی ہے۔ ووٹنگ رائیٹس ایکٹ اور لوکل لاء 48 زبان سے متعلق رسائی کے وہ قوانین ہیں، جو براہ راست NYC Votes کی ووٹرز کو تعلیم دینے کی کوششوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ لوکل لاء 30 NYC کی حکومتی ایجنسیوں سے تقاضہ کرتا ہے کہ وہ زبان سے متعلق رسائی کا ایک رابطہ کار مقرر کریں، ایک لینگوئج ایکسیس امپلیمینٹیشن پلان (LAIP) تیار کریں، لسانی خدمات فراہم کریں (ترجمہ اور ترجمانی)، متعین کردہ زبانوں میں عوام کو ترجمانی کی مفت خدمات فراہم کریں، عملے کو زبان سے متعلق رسائی کے پروٹوکولز سے متعلق تربیت فراہم کریں، ڈیٹا رپورٹ کریں اور شکایات کریں۔​​ 

سینٹیاگو ٹوریز، ایجنسی کے پہلی ڈائریکٹر آف لینگوئج ایکسیس، ہمیشہ سے لسانی مساوات کے متعلق پرجوش رہے ہیں، ایک جوش جو کم عمری میں اپنی والدہ کے لیے ترجمانی کرنے کے ساتھ شروع ہوا۔ کئی نیو یارکرز کی طرح، اپنے پیاروں کے لیے اہم معلومات کی ترجمانی کرنا ان کی نوکری نہیں تھا، بلکہ ان کی روزمرہ کی زندگی اور دنیا سے گزرنے کے طریقے کا حصہ تھا۔ اس تجربے کو ذہن میں رکھ کر اور ان تمام نیو یارکرز کو مد نظر رکھ کر، جو زبان سے تعلق میں شریک ہیں، ٹوریز نے CFB کے لیے 2024 میں لینگوئج ایکسیس امپلیمینٹیشن پلان تیار کیا، جو تمام ووٹرز، مہمات اور عطیہ کاروں کے لیے رسائی کو بڑھانے کے لیے ایجنسی کے اہداف کو وضع کرتا ہے۔ تارکین وطن ووٹرز، جیسا کہ نیو امیریکنز اور وہ جو انگریزی کی محدود مہارت رکھتے ہیں، 2024 میں NYC کے ووٹرز کا 16.4% بنے۔ عوامی منصوبے میں، ٹوریز وضاحت کرتے ہیں کہ سب سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ والے کچھ علاقوں میں عمومی طور پر ایسے نیو یارکرز ہوتے ہیں، جو انگریزی کے علاوہ کوئی زبان بولتے ہیں۔​​ 

NYC Votes کا عربی میں گرافک، جو ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کی وضاحت کرتا ہے۔​​ عربی میں ترجمہ ہونے والے ایک NYC Votes گرافک کی ایک مثال​​  ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کی وضاحت کرنے کے لیے CFB لینگوئج ایکسیس ٹیم کی جانب سے۔​​ 

نظام میں موجود اس عدم مساوات کو حل کرنے کے لیے، NYC Votes تمام نیو یارکرز کو پولز میں لانے کے لیے کثیر السانی کمیونٹی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری کرتا ہے۔ تمام کمیونٹیوں تک پہنچنے کے لیے، NYC Votes ہوم کریسٹ کمیونٹی سروسز جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے، جو اوپر مذکورہ بینسن ہرسٹ شراکت دار تنظیم ہے، جو جنوبی بروکلن میں کینٹونیز بولنے والی کمیونٹیوں کی خدمت کرتی ہے۔ امپلیمینٹیشن پلان ووٹرز کی ضروریات کے مطابق رابطہ کاری کی کوششوں اور مستقبل کے اقدامات کو ڈھال کر ان اہداف کو حقیقت میں بدلتا ہے۔​​ 

جبکہ ٹوریز ایجنسی میں حکمت عملی کے تحت تبدیلیوں کی قیادت کرتے ہیں، ٹینزن یینگکی کا تفصیلی کام ان کے نظریات کی تعبیر کرتا ہے۔ تین زبانوں میں رواں، دو کو سیکھتی ہوئی اور ایک کثیر اللسان بننے کی خواہشمند، ٹینزن زبانوں کے لیے اپنی محبت کا سہرا ایک نوجوان کے طور پر کثیر السانی ماحولوں میں سے ایک دوسرے میں ہجرت کرنے کو دیتی ہیں۔وہ ایسے ترجمہ شدہ مواد تخلیق کرنے میں مدد دینے کا عزم رکھتی ہیں، جو اعلیٰ معیاری، اچھی طرح تخلیق کردہ اور ان کمیونٹیوں کے لیے خاص طور پر ڈھالے گئے ہیں، جن کے لیے وہ مقصود ہیں۔  وہ سمجھتی ہیں کہ "ایک کثیر السانی شہر میں رہنا کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بلکہ رابطے بنانے کا ایک ذریعہ اور دنیا کے مختلف نقطہ ہائے نظر اور زاویوں کی جانب ایک راستہ ہے۔"​​  

ایک کثیر السانی شہر میں رہنا کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بلکہ رابطے بنانے کا ایک ذریعہ اور دنیا کے مختلف نقطہ ہائے نظر اور زاویوں کی جانب ایک راستہ ہے۔​​ 

ٹینزن یانگکئی، CFB میں لینگوئج سروسز منیجر​​ 

لینگوئج سروسز منیجر کے طور پر، یینگکی ووٹر وسائل کا ترجمہ کرنے اور معیاری ووٹر معلومات اور شہری شمولیت کا ایسا مواد، جو کمیونٹی کو متعلقہ لگے اور ان کے ساتھ اعتماد پیدا کرے، شیئر کرنے کے لیے لسانی خدمات کو وسعت دینے پر مرکوز ہیں۔ کارلا ماٹوٹ پارینی، ادارے کی اپنی ہسپانوی لنگوئسٹ، کی معاونت کے ساتھ، ٹیم مواد کو ترجمہ کرنے کے ایک بامقصد طریقے پر عمل کرتی ہے۔ وہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور تسلسل  کو یقینی بنانے کے لیے سابقہ انسانی ترجموں کا ایک ڈیٹا بیس، صنعتی ٹولز اور بہترین طریقہ ہائے کار استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ یہ اپنی زبان میں پڑھ رہے ہیں، تو اس آرٹیکل کو انسانوں کی ایک ٹیم کی جانب سے ترجمہ کیا گیا ہے، نہ AI سے۔​​  

زبان سے متعلق رسائی ٹیم کے کام کی بدولت، NYC Votes کی ووٹر گائیڈ 13 زبانوں میں دستیاب ہے، بشمول عربی، بنگالی، چینی (سادہ اور روایتی)، فرانسیسی، ہیٹیئن کریول، ہندی، کورین، پولش، ہسپانوی، روسی، اردو اور پنجابی۔ اگر آپ NYC میں دفتر کا انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board) کی کینڈیڈیٹ سروسز گائیڈنس کو ملاحظہ کر سکتے ہیں، جو 11 زبانوں میں دستیاب مہم سے متعلق ایک وسیلہ ہے، جو یقینی بناتا ہے کہ امیدواروں اور ووٹرز، دونوں کو ہماری جمہوریت میں شرکت کرنے کا ایک جائز موقع حاصل ہو۔​​ 

ٹوریس اس حوالے سے شہر کے ایک اثر انداز ہونے والا عنصر ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی زبانیں کیسے بولتے ہیں۔ ان پیچیدگیوں کو توجہ دینے کے حوالے سے، وہ کہتے ہیں "زبان صرف ابلاغ کا ذریعہ نہیں ہے، یہ ثقافتی تبادلہ ہے۔ زبان میں باریکیاں موجود ہیں اور تجربات ان سے ہی آتے ہیں۔"​​  

زبان صرف ابلاغ کا ذریعہ نہیں ہے، یہ ثقافتی تبادلہ ہے۔ زبان میں باریکیاں موجود ہیں اور تجربات ان سے ہی آتے ہیں۔​​ 

سینٹیاگو ٹوریز، CFB میں ڈائریکٹر آف لینگوئج ایکسیس​​ 

یینگکی مقامی کمیونٹیوں کی جانب سے ایک ہی زبان کو مختلف طریقوں سے بولے جانے کا ذکر کرتے ہوئے مشاہدہ کرتی ہیں کہ "ہم یہ خاص طور پر NYC کے اندر بولی جانے والی ہسپانوی، چینی بولیوں یا ایک ممتاز روسی مخصوص آبادی میں دیکھ سکتے ہیں۔"​​  

ووٹر معلومات اور شہری شمولیت کو فروغ دینے والا 2022 میں چینی زبان میں ایک NYC Votes سب وے اشتہار۔​​ ووٹر معلومات اور شہری شمولیت کو فروغ دینے کے لیے 2022 میں چینی زبان میں ایک NYC Votes سب وے اشتہار۔​​ 

بڑھوتری کے حوالے سے ٹیم کی تحریک کو جاری رکھتے ہوئے، ٹورز ٹیم کے موجودہ سائز کو دوہرا کرنے اور نئے ملازمین کے لیے زبان کی روانی کے جائزے شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ لسانی تنوع کو فروغ دے کر، ہم میں سے زیادہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کر سکتے ہیں۔ اور یہ رابطے بڑھ رہے ہیں: ایجنسی اپنی تحریری ترجمے کی خدمات میں 33 نئی زبانیں شامل کر رہی ہے اور ہر کیس سے کیس کی بنیاد پر 46 زبانوں تک رسائی کھول رہی ہے۔ ووٹرز 100 سے زائد زبانوں، بشمول امریکی اشاراتی زبان، میں زبانی اور فون پر ترجمانی کی خدمات تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ NYC حکومتی ایجنسیوں میں زبان کی مفت خدمات کے حوالے سے مزید وسائل کے لیے، NYC میئرز آفس آف امیگرینٹ افیئرز سے رجوع کریں۔​​ 

زبان سے متعلق رسائی کی ٹیم اپنے ہر کام میں، ہر پراجیکٹ کے آغاز سے لے کر اختتام تک، عوام کے سامنے اور پس پردہ ہر چیز میں لسانی آگاہی کو شامل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ آگے دیکھتے ہوئے، ٹوریز نے بتایا، "مثالی ہدف وہ ہے جب مواد عربی مواد یا بنگالی مواد یا ہسپانوی مواد ہونا بند ہو جائے، یہ بس مواد ہو۔"​​  

ہم ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانا چاہتے ہیں۔ مگر ہم اس کے ساتھ ہی چاہتے ہیں کہ [نیو یارکرز] سمجھیں کہ ان کے لیے ایک جگہ موجود ہے۔​​ 

ٹینزن یانگکئی، CFB میں لینگوئج سروسز منیجر​​ 

اس جذبے سے جڑی ایک اہم یاددہانی: کسی بھی انتخاب میں، آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ پولز پر اپنی ترجیحی زبان میں ووٹر گائیڈز لائیں۔ آپ درست طریقے سے ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک مترجم بھی لا سکتے ہیں، بےشک آپ کسی دوست، خاندان کے رکن یا پول ورکر کا انتخاب کریں۔ ایک اہل ووٹر کے طور پر، آپ کو حفاظت کا حق بھی حاصل ہے: کوئی بھی شخص ایک وارنٹ کے بغیر آپ کو ڈرا نہیں سکتا۔​​ 

جب تمام نیو یارکرز رکاوٹوں کے بغیر ووٹ ڈال سکیں، تو ہم ایک ایسی حکومت منتخب کر سکتے ہیں، جو ہماری نمائندگی کرتی ہو اور ہماری کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرتی ہو۔ ہمارے کینوسز کے طور پر ہمارے بیلٹس کے ساتھ، ہماری کثیر السانی آوازیں اس متنوع شہر میں رنگ بھر سکتی ہیں، جسے ہم سب گھر کہتے ہیں۔​​ 

متعلقہ خبریں​​