20 فروری، 2026
جب زارہ امتیاز نے فروری 2023 میں ایک سوکس ویک تربیت میں شرکت کی، تو وہ NYC Votes Youth Ambassadors (یوتھ امبیسیڈر) پروگرام میں شرکت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔ وہ کوئینز میں ہائی اسکول کی ایک طالبہ تھیں، جو اس حوالے سے پرتجسس مگر غیر یقینی کی شکار تھیں کہ شہری شمولیت ان کی زندگی کا حصہ کیسے بنے گی۔
پھر انہیں بجٹ کے اعداد و شمار نظر آئے۔
امتیاز کا کہنا تھا، "مجھے یہ جان کر انتہائی حیرت ہوئی کہ نیو یارک سٹی کا بجٹ $100 بلین سے زیادہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "اس کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ مقامی درجے پر کتنی طاقت موجود ہے — اور نوجوان لوگ اس کے متعلق کتنا کم سوچتے ہیں۔"
اس احساس کے نتیجے میں انہوں نے پروگرام کے لیے درخواست دی۔
آج امتیاز سٹی کالج آف نیو یارک میں ایک سوفومور ہیں، سول انجنیئرنگ پڑھ رہی ہیں اور NYC Votes کے ساتھ کمیونٹی شمولیت اور تعلیم کی انٹرن کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں۔ مگر ان کا سفر 2023 میں ایک یوتھ امبیسیڈر کے طور پر شروع ہوا، جب انہوں نے بہار سے خزاں کا پورا پروگرام مکمل کیا۔
2025 یوتھ امبیسیڈرز اور NYC Votes عملہ بروکلن پبلک لائبریری کے باہر آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، "ہائی اسکول میں، میں بہت شرمیلی تھی۔" انہوں نے مزید کہا، "میں نے کبھی بھی اجنبی لوگوں کے پاس جانے اور ووٹنگ کے متعلق بات کرنے کا تصور نہیں کیا تھا۔ مگر اس تربیت کے بعد، مجھے اس کام سے کچھ محبت ہو گئی۔"
وہ اس جذبے میں اکیلی نہیں ہیں ۔
مریمہ ٹورے، 2023 کی ایک یوتھ امبیسیڈر اور موجودہ ایلمنائے کمیٹی ممبر، نے کہا کہ انہوں نے اپنے استاد کے گوگل کلاس روم صفحے پر اس موقعے کو دیکھ کر اچانک درخواست دی۔
انہوں نے بےتکلفانہ طور پر بولا، "مجھے شہریات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگا تھا کہ میں ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ میں بس کچھ نیا آزمانا چاہتی تھی۔"
یہ "کچھ نیا" ان کے مستقبلوں کو بدلنے کا سبب بن گیا۔
گلشن آچول، ایسٹوریا، کوئینز سے تعلق رکھنے والی بروکلن ہائی اسکول کی ایک طالبہ، نے ایسٹوریا ٹیننٹس یونین میں ایک نوجوان تنظیم کار سے اس کے بارے میں سننے کے بعد 2025 کے گرمیوں کے دور کے دوران پروگرام میں شرکت کی۔
آچول نے کہا، "میں بس ایک عام نوکری کر کے پیسے نہیں کمانا چاہتی تھی۔" انہوں نے مزید کہا، "میں گرمیوں کے دوران حقیقی طور پر کچھ سیکھنا چاہتی تھی — خاص طور پر کوئی ایسی چیز، جس کا تعلق حکومت سے ہو۔"
ٹورے کی طرح، وہ کسی مخصوص توجہ کے بغیر پروگرام میں شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا، "مجھے ہمیشہ سے ہاؤسنگ جسٹس میں دلچسپی تھی۔" انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کے دوران، مجھے دیگر کئی شہری مسائل کے متعلق سیکھا۔ اس نے میری آنکھیں کھول دیں۔"
شہری قیادت کو بنیاد سے بنانا
2020 میں آغاز کردہ، NYC Votes Youth Ambassador پروگرام نوجوان نیو یارکرز کو عملی تربیت، باادائیگی شہری کام اور قیادت کی ترقی کے ذریعے جمہوری عمل میں شامل کرتا ہے۔ اپنی ابتداء کے بعد سے، اس پروگرام نے پانچ بوروز میں تقریبًا 115 طلباء کو خدمات فراہم کی ہیں۔
2025 میں، NYC Votes نے پورے شہر سے یوتھ امبیسیڈرز کو منتخب کیا، جس میں ایسے نوجوان لوگوں کو ترجیح دی گئی، جو سب سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ والے علاقوں میں رہتے تھے یا اسکول میں پڑھتے تھے۔ اسی سال میں، نیو یارک سٹی انتخابات بورڈ (Board of Elections) کے مطابق مینہیٹن کے اہل ووٹرز میں سے تقریبًا 54% نے ووٹ ڈالے، جس کے مقابلے میں برانکس میں 33% نے ووٹ ڈالے۔ یہ فرق اس اثر کو ظاہر کرتا، جو ان امبیسیڈرز کا ان کمیونٹیوں پر ہو سکتا ہے، جو عمومًا کم رہائشی ووٹ ڈالتے ہیں۔
شرکت کنندگان باادائیگی شہری پراجیکٹس مکمل کرتے ہیں، بشمول فون اور ٹیکسٹ والی بینکاری، ووٹر رجسٹریشن ڈرائیوز اور بالمشافہ رابطہ کاری کی تقریبات۔ صرف 2025 میں، یوتھ امبیسیڈرز اور ایلمنائی کمیٹی ممبرز نے:
- پورے نیو یارک سٹی میں 136 ایونٹس میں شرکت کی
- نوجوانوں کی قیادت میں 58 ایونٹس کی منصوبہ بندی اور میزبانی کی
- 218,000 سے زائد ووٹرز سے رابطے کیے
- انہوں نے 219,000 سے زائد پیغامات بھیجے
- 477 نئے ووٹرز کو رجسٹر کیا
- آٹھ زبانوں میں رابطہ کاری کی، جو ان کمیونٹیوں کے تنوع کی عکاسی کرتا ہے، جن کی وہ خدمت کرتے ہیں
عمل کے ذریعے تعلیم
امتیاز کے لیے، ان کے رابطہ کاری کے سب سے پہلے ایونٹس میں سے ایک بروکلن کے گرینڈ آرمی پلازہ میں تھا۔
انہوں نے کہا، "ہم نے اس میں بس سیدھی چھلانگ لگا دی۔" انہوں نے مزید کہا، کچھ لوگوں نے ہمیں نظرانداز کیا۔ کچھ لوگ بات کرنے پر تیار تھے۔ شروع میں یہ خوفناک تھا — مگر بااختیار بنانے والا تھا۔”
ٹورے یونین سکوئیر میں اپنے رابطہ کاری کے ابتدائی ایونٹس کے دوران اسی طرح کی گھبراہٹ کو یاد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا، "شروع میں، میں بہت شرمیلی تھی۔ مجھے لوگوں کے پاس جانے اور ان سے یہ پوچھنے کہ 'کیا آپ ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر شدہ ہیں؟' کے لیے بہت ہمت کرنی پڑی۔"
آچول کا رابطہ کاری کا پہلا ایونٹ واٹرفرنٹ کے پاس پرائیڈ کا ایک جشن تھا۔
انہوں نے کہا، "شروع میں اجنبی لوگوں کے پاس جانا کچھ اعصاب شکن تھا۔" انہوں نے مزید کہا، "مگر جیسے جیسے دن گزرا، میں زیادہ آرامدہ ہو گئی۔ مجھے محسوس ہونے لگا، 'واہ، میں اس وقت کچھ اہم کر رہی ہوں۔'"
رد کیے جانے کے لمحات — اور یہاں تک کہ غیر آرامدہ گفتگوئیں — سیکھنے کے عمل کا حصہ تھیں۔ مگر تینوں امبیسیڈرز کہتی ہیں کہ ان تجربات نے لچک اور اعتماد پیدا کیے۔
ٹورے کا کہنا تھا، "اتنی جلدی ایک امبیسیڈر بننا ایک اہم قدم تھا، جو مجھے زندگی میں درکار تھا۔" انہوں نے مزید کہا، "اس نے مجھے میرے کمفرٹ زون سے حقیقی طور پر باہر دھکیل کر کھلا اور باآواز بنایا۔
وقت کے ساتھ، مباحثے گہرے اور زیادہ بامعنی ہوتے چلے گئے۔
2025 پرائمری انتخاب کے دور کے دوران چیلسی پیئرز پر ایک پرائیڈ ایونٹ کے دوران، ٹورے کی ملاقات ایک بزرگ تارک وطن نیو یارکر کے ساتھ ہوئی، جس نے کبھی زندگی میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔
ٹورے نے کہا، "اس نے مجھے بتایا کہ اس نے زندگی میں کبھی بھی ووٹ نہیں دیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا، "مگر اس کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب اہم محسوس ہوا، کیونہ نیو یارک اس کا گھر ہے۔"
دونوں نے اس حوالے سے طویل گفتگو کی کہ مقامی انتخابات کیوں اہم ہیں اور کیسے صرف ایک ووٹ بھی اس شہر کے مستقبل سے جڑتا ہے، جس سے کوئی شخص محبت رکھتا ہے۔ اس گفتگو نے ٹورے کے لیے اس خیال کو تقویت دی کہ شہری شمولیت ذاتی نوعیت رکھتی ہے — جسے زندگی کے تجربات، عقیدہ، شناخت اور تعلق کا احساس شکل دیتا ہے۔
آچول کے لیے، پروگرام کے متعلق پوچھنے کے لیے رکنے والے ایک ووٹر کے ساتھ ایک ابتدائی گفتگو نے اثر چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کر رہے تھے، وہ اثر انگیز تھا، خصوصًا نوجوانوں کے لیے...(اور یہ کہ) ان دنوں بہت سے لوگوں نے امید چھوڑ دی ہے، لہذا یہ دیکھنا حوصلہ افزاء تھا کہ نوجوان لوگ ابھی بھی سسٹم پر انحصار کر رہے ہیں کہ یہ ہماری مدد کرے گا۔
میٹروپولیٹن ایشیئن ڈیف ایسوسیئیشن میں رابطہ کاری کے ایک اور ایونٹ پر، ٹورے نے سماعت سے محروم ایشیائی کمیونٹی کے اراکین کو ووٹر معلومات فراہم کرنے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا، "اس سے پہلے، مجھے یہ علم بھی نہیں تھا کہ ایک سماعت سے محروم ایشیائی کمیونٹِ موجود ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم لوگوں کو باقی لوگوں کی طرح ہی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے رہے تھی۔ کسی بھی شخص کو معذوری کی وجہ سے علیحدہ نہیں کیا جانا چاہیے۔"
2025 یوتھ امبیسیڈرز اور NYC Votes کا عملہ یوتھ پرائیڈ پر ووٹ مانگتے ہوئے۔
نوجوان زیر عمل
روایتی انٹرنشپس کے برعکس، یوتھ امبیسیڈر کی درخواست گریڈز یا سابقہ اہلیتوں کی بجائے سوچ اور زندگی کے تجربات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
درخواست میں کمیونٹی میں شمولیت کے حوالے سے مضمون کا ایک سوال امتیاز کو ممتاز لگا۔
انہوں نے کہا، "اس وقت پر، میں ایک جنوبی ایشیائی نوجوان تنظیمی پروگرام کا حصہ تھی۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ پہلی مرتبہ تھی، جب میں نے اپنے پس منظر اور اقدار والے لوگوں کے ساتھ حقیقی طور پر مربوط محسوس کیا۔ اس کے متعلق لکھنے نے مجھے اس بارے میں سوچنے پر مجبور کیا کہ کمیونٹی کتنی طاقتور ہو سکتی ہے۔"
آچول کے لیے، پروگرام نے شہری شمولیت کی ان کی تعریف میں وسعت ڈال دی۔
میں نے شہری شمولیت کو احتجاج اور ریلیوں پر جانے کی طرح دیکھا۔ ایک نوجوان امبیسیڈر ہونے نے مجھے سکھایا کہ اس کا تعلق تعلیم سے بھی ہے — ایسے مسائل کے متعلق سیکھنا جنہوں نے ہمیں پہلے متاثر کیا ہے اور دوسروں کو ان کے متعلق تعلیم دینا۔
وہ کہتی ہیں کہ ان اہم ترین اسباق، جو انہوں نے سیکھے، میں سے ایک یہ تھا کہ فرق ہونے کے باوجود گفتگو کیسے کرنی ہے۔
انہوں نے کہا، "میں نے سیکھا کہ اتفاق نہ کرنے میں برائی نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "آپ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ بامعنی گفتگو کرنے کے لیے کسی شخص کے اندرونی نظریات سے مطابقت رکھتے ہوں۔ ایک غیر جانبدارانہ نقطہ نگاہ سے بات کرنے نے مجھے لوگوں کو بہتر سمجھنے میں مدد دی ہے۔"
ٹورے کے لیے، اپنے علاقے، برانکس میں ماؤںٹ ہوپ، میں مقامی مسائل کے متعلق جاننا انقلابی تھا۔
انہوں نے کہا، "جب میں پہلے شامل ہوئی، تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے علاقے میں پورے شہر کی ووٹر ٹرن آؤٹ کی سب سے کم شرح میں سے ایک تھی۔" ان کا مزید کہنا تھا، "بہت سارے عوامل ہیں — زبان سے متعلق رسائی، امیگریشن کی حیثیت، تاریخ۔"
مقامی تاریخ کو پڑھنا — بشمول شہری منصوبہ بندی کے فیصلوں کے طویل مدتی اثرات — انہیں اپنی شہری شمولیت کو اپنی روزمرہ کی زندگی سے جوڑںے میں مدد دی۔
میں یہاں رہتی ہوں۔ میں جاگتی ہوں اور اس جگہ کو دیکھتی ہوں۔ میں اپنی کمیونٹی کے لیے بہتر چاہتی ہوں۔ اور یہ ووٹنگ کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ یہ وکالت کاری کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔
پروگرام کے ذریعے، انہوں نے سیکھا کہ وہ 16 سال کی عمر میں ووٹ کرنے کے لیے پیشگی رجسٹر کروا سکتی ہیں اور ایک ٹین ایجر کے طور پر اپنے کمیونٹی بورڈ کا حصہ بھی بن سکتی ہیں — ایک چیز جو انہوں نے بعد میں کی تھی۔
انہوں نے کہا، "ہم اصل میں تبدیلی دیکھنا شروع کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "اس سے مجھے احساس ہوا کہ جب تک میں آنا اور اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھوں، یہ کافی ہے۔"
اگلی نسل میں سرمایہ کاری کرنا
ایک یوتھ امبیسیڈر کے طور پر شروع کرنے کے بعد، امتیاز اب نیو یارک سٹی کمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board) کے ساتھ کمیونٹی انگیجمنٹ اینڈ ایجوکیشن ٹیم میں انٹرن شپ کرتی ہیں، جو وہی دفتر ہے، جو پروگرام کی نگرانی کرتا ہے — ایک پورا گول چکر والا لمحہ۔
انہوں نے کہا، "درخواستوں کو گریڈ کرنا بہت زبردست ہے۔ میں بہت کم وقت پہلے ان کی جگہ پر تھی۔"
آچول اب ایک ایلمنائے کمیٹی ممبر کے طور پر کام کرتی ہیں اور دوسرے نوجوان لوگوں کی درخواست دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
خود کو اس وقت تک کسی چیز کے لیے ناقابل نہ سمجھیں، جب تک آپ اسے حقیقی طور پر آزما نہ لیں۔ یہ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔ اس نے مجھے دکھایا کہ عوامی خادم ہونے میں میرا بھی ایک کردار ہے۔
ٹورے ایک نئے راستے پر بھی چل رہی ہیں۔ میڈیسن میں جانے کی بجائے، وہ پولیٹیکل سائنس یا پبلک پالیسی میں میجر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا، "اگر میں نے پروگرام میں کبھی شرکت نہ کی ہوتی، تو میں شاید ابھی بھی میڈیسن پڑھنے کے خیال کے پیچھے دوڑتی ہوئی ناخوش ہوتی۔ [اس نے] میری زندگی بدل دی۔"
تینوں امبیسیڈرز اس چیز پر زور دیتی ہیں کہ پروگرام ووٹر رجسٹریشن کے اعداد سے بڑھ کر ہے — اس کا تعلق تعلقات، اعتماد اور بڑھوتری سے ہے۔
ٹورے نے کہا، "مجھے اپنے کچھ قریبی ترین دوست اس پروگرام کے ذریعے ملے۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ صرف کام نہیں ہے۔ یہ لوگ ہیں۔"
درخواست دینے پر غور کرنے والے نوجوان لوگوں کو ان کا مشورہ؟
انہوں نے کہا، "یہ فورًا کریں۔" انہوں نے بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا، "آپ ایک نئی چیز کو آزما کر کچھ بھی نہیں کھوئیں گے۔ یہ شاید وہ بہترین چیز ہے، جو میرے ساتھ کبھی ہوئی ہے۔
نوجوان قیادت میں سرمایہ کاری کر کے، NYC Votes ایک ایسی نسل کو نشوونما دے رہا ہے، جو جمہوریت کو صرف سمجھتی نہیں ہے — بلکہ اسے شکل دینے میں فعال طور پر شرکت کرتی ہے۔