9 اکتوبر 2025
سٹیج سج چکا ہے
جب سٹی کے اگلے رہنماؤں کو چننے کی بات آتی ہے، تو کوئی بھی چیز ووٹرز کو مباحثوں سے زیادہ قریبی نظارہ فراہم نہیں کرتی۔ میئر، سٹی کونسل اور مزید کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے، امیدواروں اور مسائل کی ایک مزید گہری سمجھ حاصل کرنے کے لیے یہ آپ کا موقع ہے۔
باضابطہ مباحثوں کے ذریعے، عوام کے پاس امیدواروں کو براہ راست دیکھنے کا ایک منفرد موقع ہوتا ہے، جس میں وہ ماڈریٹرز کی جانب سے اہم مسائل پر سوالات کے جواب دے رہے ہوتے ہیں، جیسا کہ رہائش، ذرائع آمد و رفت اور عوام کی حفاظت۔ ایک اہم انتخاب کے دوران، یہ مباحثے امیدواروں اور ووٹرز کے درمیان کھلی گفتگو کے لیے جگہ بناتے ہیں اور سامعین کو اپنے بلاک کے لیے اہم مسائل کے دل تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔
آپ 16 اور 22 اکتوبر کو NYC کے میئر کے لیے باضابطہ مباحثوں کو سن کر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں!
امیدوار آپ کے خادم ہوتے ہیں
یہ مباحثے امیدواروں کے ان ووٹرز کے سامنے براہ راست لاتے ہیں، جن کی خدمت کرنے کی وہ امید رکھتے ہیں۔ آپ ایک مصروف انتخابی دور کے شور و غل میں سے راستہ تلاش کرنے کے لیے شامل ہو کر ان کے مؤقفات کے متعلق براہ راست سن سکتے ہیں - براہ راست ٹیلیویژن کی چمکتی روشنیوں میں۔ اس بات کو یقینی بنا کر کہ امیدوار ووٹرز کا سامنا کریں، مباحثے امیدواروں کو عام نیو یارکرز کے لیے جوابدہ ٹھراتے ہیں۔
کیا ابھی ہی مباحثے نہیں ہوئے تھے؟
اس سال کی ابتداء میں، ڈیموکریٹک امیدوار اپنی پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے لیے پرائمری مباحثوں میں مقابلہ کرتے نظر آئے۔ اکتوبر کے مباحثوں کے دوران، آپ دیکھ پائیں گے عام انتخاب کے بیلٹ پر مقابلہ کرنے والے امیدوار .
یہ مباحثے ہر امیدوار کو ایک ساتھ دیکھنے کا ایک نایاب موقع ہوتے ہیں، جو ووٹرز کو اپنے تمام اختیارات کا ایک جگہ پر واضح نظارہ فراہم کرتے ہیں۔ پرائمری کے برعکس، عام انتخاب ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب استعمال نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، سب سے زیادہ ووٹس والا امیدوار جیت جاتا ہے۔
آپ ان میں سے کسی بھی امیداور کے لیے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں، مگر یہ بات قابل سمجھ ہے اگر آپ ان کے مؤقفات کے حوالے سے غیر یقینی محسوس کر رہے ہوں۔ مباحثے خود امیدواروں سے سیدھا مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے بہترین جگہ ہیں۔
کون شرکت کرتا ہے؟
سٹی کے مماثل فنڈز پروگرام کے ذریعے عوامی سرمایہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو لازمی طور پر مباحثوں میں شرکت کرنی ہو گی، اگر وہ کچھ تقاضوں پر پورے اترتے ہوں۔ میئر کے لیے پہلے مباحثے کے لیے اہل ہونے کے لیے، ایک امیدوار کو بیلٹ پر ہونا ہو گا اور 3 اکتوبر 2025 تک کم از کم $198,300 جمع کرنے ہوں گے۔ مباحثوں کے ایک دوسرے دور، جسے "سرفہرست امیدوار" (Leading Contenders) مباحثے کہا جاتا ہے، کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ضرورت ہے بذریعہ مماثل فنڈز کے لیے اہل چھوٹے عطیات۔
- NYC کیمپین فائنانس بورڈ، وہ ایجنسی جو NYC Votes کی قیادت کرتی ہے، انصاف اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مماثل فنڈز پروگرام اور مباحثوں، دونوں کی نگرانی کرتی ہے۔
- مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس مباحثوں کی میزبانی کرتی ہیں، جس میں وہ اس کے فارمیٹ کا تعین کرتی ہیں، ماڈریٹرز منتخب کرتی ہیں اور فیصلہ کرتی ہیں کہ آیا اس میں براہ راست سامعین موجود ہوں گے۔
کوئی بھی دیکھ سکتا ہے
یہ مباحثے دیکھنے کے لیے مفت اور وسیع طور پر دستیاب ہیں۔ انہیں یوٹیوب اور ہمارے میڈیا اسپانسرز کی ویب سائٹس پر نشر کیا جائے گا — سبسکرپشن درکار نہیں۔ آپ ہسپانوی میں بیک وقت نشریات کو بھی سن سکتے ہیں اور ہر مباحثے میں اسکرین پر ASL ترجمانی شامل ہو گی۔ مکمل ریکارڈنگز درخواست پر دیکھنے کے لیے دستیاب رہیں گی۔
بحث مباحثوں سے جڑے رہیں
اسے ایک کمیونٹی تقریب بنائیں
آپ دوستوں کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں، ایک مقامی واچ پارٹی میں شرکت کر سکتے ہیں یا ہماری مباحثوں کی بنگو اور رہنمائی والو گفتگوؤں کے ساتھ اسے گروپ کی ایک مزید سرگرمی بھی بنا سکتے ہیں۔ پورے شہر میں مقامی تنظیمیں NYC Votes کے ساتھ شراکت میں واچ پارٹیز منعقد کریں گی اور گروپس کو گفتگوؤں کی قیادت کرنے میں مدد دینے کے لیے ٹول کٹس دستیاب ہیں۔
مباحثوں کی واچ پارٹی
گفتگو کو شکل دیں
آپ کا ووٹ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ نیو یارک سٹی کی قیادت کون کرتا ہے۔ مباحثے اس چیز کو دیکھنے کہ امیدوار موقع پر مشکل سوالات سے کیسے نمٹتے ہیں اور ان کے جوابات کا آپس میں موازنہ کرنے کے لیے آپ کے لیے بہترین موقع ہیں۔
مباحثے جمہوریت میں ایک بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کو اس وقت باخبر فیصلے کرنے کا اعتماد دیتے ہیں، جب یہ سب سے اہم ہو۔ دیکھ کر، سیکھ کر اور مشغول ہو کر، آپ اپنے شہر کے مستقبل کو شکل دینے میں ایک فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔