18 جون 2025
آیا آپ پہلی مرتبہ ووٹ کرنے والے ہیں یا تجربہ کار ماہر، اس جامع A تا Z رہنماء میں وہ ہر چیز ہے، جو آپ کو ابھی ہونے والے پرائمری انتخابات میں اپنا بیلٹ ڈالنے کے لیے جاننے کی ضرورت ہے۔ بیلٹ پر میئر، کمپٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ، سٹی کونسل اور بورو صدر جیسے اہم دفاتر کے ساتھ، آپ کا ووٹ شہر کے مستقبل پر حقیقی اثر ڈال سکتا ہے۔ اور ہم ہر قدم پر آپ کی مدد کرنے کے لیے موجود ہیں۔
A تا E
آپ کے تمام تر سوالوں کے جواب
A – Absentee Voting (غیر حاضر ووٹنگ)
بذریعہ ڈاک بیلٹ کی آن لائن یا بذریعہ ڈاک درخواست کرنے کے لیے آخری تاریخ گزر چکی ہے، البتہ آپ ابھی بھی 23 جون تک اس انتخاب کے لیے اپنے مقامی BOE دفتر سے بالمشافہ طور پر ایک کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مگر یہ جاننا اہم ہے کہ بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کے لیے اب واحد طریقہ صرف غیر حاضر ووٹنگ نہیں ہے۔ تمام نیو یارکرز ایسا کر سکتے ہیں۔ nycvotes.org/mail پر مزید جانیں
B – Ballot (بیلٹ)
آپ کے بیلٹ پر وہ امیدوار موجود ہوتے ہیں، جو آپ کی پارٹی کی پرائمری میں اور آپ کے ضلع کے دیگر دفاتر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہوتے ہیں۔ nycvotes.org/whats-on-the-ballot پر مزید ملاحظہ کریں
C – Candidates (امیدوار)
nycvotes.org/compare پر پرائمری میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے متعلق جانیں، ویڈیوز دیکھیں اور اہم مسائل کے متعلق ان کے نقطہ ہائے نگاہ دیکھیں
D – Debates (مباحثے)
امیدواروں سے براہ راست سننے کے لیے کسی بھی وقت nycvotes.org/debates پر پرائمری انتخابات کے مباحثے آن لائن ملاحظہ کریں
E – Early Voting (قبل از وقت ووٹنگ)
قبل از وقت ووٹنگ ابھی ہو رہی ہے!
قبل از وقت ووٹنگ بروز اتوار، 22 جون تک چلتی ہے
F تا J
اپنی ضرورت کی ہر چیز تلاش کریں
F – Find Your Poll Site (اپنی پول سائٹ تلاش کریں)
پول سائٹ لوکیٹر کے ذریعے تلاش کریں کہ آپ انتخاب کے دن پر یا قبل از وقت ووٹنگ کے دوران کہاں ووٹ کریں گے۔ nycvotes.org/pollsite پر جائیں
G – Get Out the Vote (ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں)
آیا آپ اپنی کمیونٹی کے ساتھ معلومات شیئر کر رہے ہوں یا رضاکارانہ کام کر رہے ہوں، معلومات پھیلانا ہر شخص کو ہماری جمہوریت میں شرکت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ nycvotes.org/resources پر مفید وسائل تلاش کریں
H – Voting Hours (ووٹنگ کے اوقات)
پولز 24 جون کو پرائمری انتخابات کے دن پر صبح 6:00 تا رات 9:00 کھلے ہوں گے۔ مندرجہ بالا شیڈول میں قبل از وقت ووٹنگ کے اوقات ملاحظہ کریں۔
I – ID Requirements (شناخت کے تقاضے)
زیادہ تر NYC ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے شناخت کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، پہلی بار ووٹ کرنے والے ایسے لوگوں، جنہوں نے رجسٹر ہوتے ہوئے شناخت نہیں فراہم کی، سے شناخت مانگی جا سکتی ہے۔
J – Judicial Races (عدالتی مقابلے)
اس انتخاب میں آپ کے بیلٹ پر ججز ہو سکتے ہِں۔ یہ کاؤنٹی کے درجے کے دفاتر ہیں، نہ کہ بلدیاتی۔ اس کی وجہ سے، عدالتی امیدواروں کے متعلق معلومات وسیع طور پر پھیلائی نہیں جاتیں اور تلاش کرنی مشکل ہو سکتی ہیں۔ ووٹرز اپنی مقامی بار ایسوسیئیشن اور وکالت کاری کے دیگر گروہوں کے ذریعے امیدوار تلاش کر سکتے ہیں۔

شیئر کرنے کے دستیاب ہمارے وسائل میں سے ایک
K تا O
جانیں کہ اس انتخاب میں کیا داؤ پر لگا ہے
K – Know Your Rights (جانیں اپنے حقوق)
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ ووٹ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ووٹنگ کے وسائل لا سکتے ہیں؟ اپنے حقوق کے متعلق nycvotes.org/rights پر مزید جانیں
L – Language Access (زبان سے متعلق رسائی)
کئی پول سائٹس پر ترجمانی اور ترجمے کے مواد دستیاب ہیں۔ خدمات ہر بورو میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ nycvotes.org/accessibility پر مزید جانیں
M – Mayor (میئر)
میئر جون کی پرائمری میں بیلٹ واحد دفتر نہیں ہے، مگر یہ سب سے بڑا ضرور ہے۔ ہماری آن لائن ووٹر گائیڈ میں جانیں کہ میئر کا انتخاب کون لڑ رہا ہے: nycvotes.org/voterguide
N – Nonpartisan (غیر جانبدار)
NYC Votes یہاں سب کے لیے غیر جانبدار معلومات کے ساتھ دن رات موجود ہے، تاکہ آپ کو اعتماد کے ساتھ ووٹ ڈالنے میں مدد دی جا سکے!
O – Outreach (رابطہ کاری)
سٹریٹ فیئرز پر میزیں لگانے سے لے کر ووٹر رجسٹریشن ڈرائیوز تک، NYC Votes نیو یارکرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہونے میں مدد دینے کے لیے پورے شہر میں تقریبات کا انعقات کرتی ہے۔ شرکت کرنے کے لیے تقریبات nycvotes.org/events-calendar/ پر تلاش کریں

اس جون میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے وقت گزرتا جا رہا ہے
P تا S
تمام معلومات چٹکیوں میں حاصل کریں
P – Primary Election (پرائمری انتخابات)
NYC میں بند پرائمریز ہوتی ہیں۔ ایک پارٹی کی پرائمری میں ووٹ دینے کے لیے، آپ کو اس سیاسی پارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ انتخابات کی مختلف اقسام کے متعلق nycvotes.org/why-v پر جانیں
Q – Questions (سوالات)
ہمارے لیے ووٹنگ کے متعلق سوالات ہیں؟ ہمیں nycvotes@nyccfb.infoپر ای میل بھیجیں
R – Ranked Choice Voting (ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب)
RCV کو NYC میں شہر بھر کے دفاتر کے لیے پرائمری اور خصوصی انتخابات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ درجہ بندی مزیدار بھی ہو سکتی ہے! خاص طور پر جب آپ nycvotes.org/rcv پر جا کر ہماری پریکٹس بیلٹ پر اپنے پسندیدہ جانوروں کی درجہ بندی کرتے ہیں
S – Sample Ballots (نمونہ بیلٹس)
ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے بیلٹ کا جائزہ لیں اور حیران ہونے سے بچیں۔ nycvotes.org/pollsite پر ایک نمونہ بیلٹ ملاحظہ کریں
ہمارا RCV پریکٹس بیلٹ حقیقی چیز کی طرح ہی ہے…مگر اس سے زیادہ پیارا
T تا W
ایک باخبر ووٹر بننے کے لیے آپ کو درکار ڈیٹا
T – Turnout (ٹرن آؤٹ)
2024 کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں؟ اس سال کی پرائمری پچھلے سال کی جون پرائمری سے کیسے مختلف ہو گی؟ ہماری ووٹرز کے تجزیے کی رپورٹ پڑھیں۔
U – Unaffiliated Voters (غیر منسلک ووٹرز)
ووٹرز کا یہ گروپ NYC میں رجسٹر شدہ ووٹرز کا %1.21 بنتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ پرائمریز، جیسا کہ ابھی ہو رہی ہے، میں سے باہر رہ جاتے ہیں۔ اوپر لنک کردہ ووٹر کے تجزیے کی رپورٹ میں پچھلے سال کے انتخاب پر ان کے اثر کے متعلق مزید پڑھیں۔
V – Vote (ووٹ)
ہمیں ووٹنگ پسند ہے۔ آخر یہ ہمارے نام میں بھی ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ، یہ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ کی ضروریات کو دیکھا اور سنا جائے اور ان کی قدر کی جائے۔ جائیں ووٹ ڈالیں (اگر آپ ایسا پہلے سے نہیں کر چکے)۔
W – Write-In Candidates (رائٹ-اِن امیدوار)
اپریل 2024 کے صدارتی پرائمری انتخابات میں رائٹ-اِنز بیانیے کا ایک بڑا حصہ تھے۔ کیا وہ اس جون کی پرائمری میں بھی کردار ادا کریں گے؟ ٹرن آؤٹ پر ان کے اثر کے متعلق ہماری 2024 رپورٹ میں مزید جانیں!

پچھلے سال سے انتخاب کے متعلق بصیرتیں حاصل کریں
X تا Z
ووٹنگ کے متعلق پورا سال آپ کے ہمارے ساتھ مربوط رہنے کے متعلق پرجوش!
X – Follow NYC Votes on X! (NYC Votes کو X پر فالو کریں!)
پرائمری انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے، X پر مزید پڑھیں: https://x.com/nycvotes
Y – Youth Voters (نوجوان ووٹرز)
کیا آپ نے پری رجسٹریشن کے بارے میں سنا ہے؟ تمام اسٹائلش بچے یہ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو nycvotes.org/pre-register پر مستقبل کے انتخابات کے لیے تیار ہوں
Z – Zero excuses (کوئی بہانے نہیں)
ووٹنگ میں (اور ہمارے ساتھ) شامل ہوں۔ باخبر رہنے کے لے ہمیں @nycvotes پر فالو کریں یا ای میلز اور ٹیکسٹ الرٹس کے ساتھ سائن اپ کریں! nycvotes.org/stayinformed
ایک گلہری کو بھی ہماری انتخابی الڑٹس موصول ہوتے ہیں