18 نومبر، 2024
نیویارک ملک کی سب سے بڑی مہاجر کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے، ہر ایک کے پاس اپنی منفرد تاریخ، ثقافت اور سفر کی کہانی موجود ہے۔ شہر بھر میں 3 ملین سے زیادہ مہاجر رہائش پذیر، ہماری مقامی جمہوریت کو ان منفرد تجربات، امنگوں، اجتماعیت اور لچک پر مبنی نقطہ نظر سے تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہے۔
بہت سے مہاجرین کو ووٹر معلومات اور تعلیم تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ زبان کے مسائل، سماجی واقتصادی حالات اور انتخابی مقامات، جو ان کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے یا انہیں تحفظ کا احساس فراہم نہیں کرتے۔
NYC Votes کمیونٹی پر مرکوز ایسے تعلیمی مواقع کی تخلیق کے لیے پرعزم ہے، جس میں کمیونٹی ممبران اور ان کی فیملیز محسوس کریں کہ انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے، سمجھا جا رہا ہے اور سیکھنے اور عملی اقدامات اٹھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
تعلقات قائم کرنا
کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ انہی کے نقطہ نظر سے ہمیں کمیونٹیز کی ترجیحات اور ضروریات کا علم ہوتا ہے۔ ان ضروریات میں نصاب کے وہ موضوعات شامل ہیں جو شرکاء سے زیادہ متعلقہ ہوں گے، جہاں سیشن منعقد ہونا چاہیے، یہاں تک کہ ایونٹس کے دوران پیش کیے جانے والے مقامی کھانے بھی۔
ہماری کمیونٹی کے پارٹنرز شہر کی حکومت اور شہر بھر کی کمیونٹیز کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پارٹنرز شہر کی حکومت کو ان کمیونٹیز کے ساتھ اعتماد قائم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جن کی وہ خدمت کرتے ہیں اور اہم معلومات اور وسائل نیویارک کے تمام رہائشیوں تک پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔
NYC Votes نے Sapna NYC کے ساتھ شراکت کی، جو کمیونٹی کی ایک تنظیم ہے جو جنوبی ایشیائی مہاجر خواتین اور خاندانوں کی خدمت کرتی ہے۔
زبان کی مساوات کو اہمیت دینا
NYC Votes کے تعلیمی پروگراموں میں زبان سے متعلق رسائی ترجمانی اور غیر اکثریتی زبانوں میں ترجمہ کی خدمات کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ زبان کی مساوات کے حصول کے لیے، ہماری ٹیم کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، انہیں ہماری ورکشاپ کے مواد کے حوالے سے اور سہولت کاری پر تربیت فراہم کی جاتی ہے، اس کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کے افراد کو براہ راست تعلیم دے سکیں۔
زبان کی مساوات کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ شرکاء – نہ صرف ترجمہ شدہ مواد میں بلکہ اساتذہ اور پیش کنندگان میں بھی خود کو دیکھ سکیں جو مکالمہ کی قیادت کرتے ہیں۔ چونکہ NYC Votes کی شراکت داری اور آؤٹ ریچ ٹیم تعلیم کو زبان کی مساوات کا ایک اہم جزو سمجھتی ہے، اس لیے ہم لسانی طور پر متنوع کمیونٹی ممبروں کے لیے اور ان کے ساتھ مکمل زبان میں ایونٹس تخلیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جنہیں انہی کی کمیونٹیز کے فعال ارکان پیش کرتے ہیں۔
NYC Votes کے عملے کا ایک رکن ایک کمیونٹی ممبر کو ترجمانی کی ایک ڈیوائس لگانے میں مدد کر رہا ہے۔
تعلیم میں تحفظ کو مدنظر رکھنا
کمیونٹی کے افراد کو توجہ مرکوز رکھنے اور سیکھنے کے لیے حاضر رہنے میں مدد دینے کے لیے جسمانی اور نفسیاتی تحفظ زیر غور لانا اہم ہے۔
NYC Votes کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایوینٹس کے لیے ایسی جگہوں کی شناخت کرتا ہے جہاں شرکاء خود کو محفوظ محسوس کریں، اپنے روایتی اور ثقافتی پہلوؤں کو برقرار رکھتے ہوئے شامل ہوں (جیسے جوتے اتارنا، خاندان کے افراد اور بچوں کو ساتھ لانا یا گرم چائے کے ساتھ خوش آمدید کہنا) اور اپنے آپ کو اپنے گھر میں محسوس کریں۔
صحیح جگہ کا انتخاب، چاہے وہ مقامی لائبریری ہو، چرچ، مسجد، کمیونٹی سینٹر یا کوئی گھر ہو اور شرکاء کو سیشنز میں شرکت کے لیے آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنا، جگہ کو محفوظ بنانے کے بنیادی عوامل میں شامل ہیں۔
تعلیمی مواقع کے شرکت کنندگان اور NYC Votes ٹوٹس بیگ انعام جیتنے والوں کی تصویر کے لیے باہر جمع ہیں۔
کمیونٹی کو ترجیح دینے والی ورکشاپس
تعلیمی ورکشاپ ایک ایسا حل نہیں ہے جو ہر کمیونٹی کے لیے یکساں ہو، خاص طور پر جب یہ ثقافتی طور پر متنوع آبادی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہو۔ کمیونٹی پر مرکوز تعلیم کا مطلب یہ ہے کہ مختلف فارمیٹس اور شمولیت کے ذرائع فراہم کیے جائیں۔
ہر سیشن شرکاء کی رہنمائی اور ترجیحات پر مبنی ہوتا ہے۔ کچھ میں ہم فرش پر دائرے کی شکل میں بیٹھتے ہیں اور کچھ میں کلاس روم کی ترتیب ہوتی ہے۔ کبھی ہم ذہنی سکون کی مشق سے آغاز کرتے ہیں، تو کبھی سیشن کو ایک دلچسپ کوئز سے شروع کرتے ہیں۔ کچھ سیشن شام کے وقت ہوتے ہیں تاکہ کام کے اوقات میں رکاوٹ نہ آئے، جبکہ دوسرے کمیونٹی ہوم کے دوپہر کے کھانے کے دوران منعقد ہوتے ہیں۔
NYC Votes ہر گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ہم کس طرح قدر، اطمینان اور رویے کی تبدیلی (مثلاً ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنا) کی پیمائش کر سکتے ہیں۔
چاہے یہ سیشن کے آغاز اور اختتام پر شرکاء کے خیالات اور جذبات کو سمجھنے کے لیے ایک مکالمے کی درخواست ہو یا ان کی زبان میں فون سروے کرنا، ہمیں ہمیشہ کمیونٹی پر مرکوز تعلیم میں صبر وتحمل کے ساتھ سیکھنے اور بہتری کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔
بروکلین میں ایونجلیکل کروسیڈ کرسچین چرچ (Evangelical Crusade Christian Church in Brooklyn) میں ہیٹیئن امریکن کاکس (Haitian American Caucus) کے ساتھ تعلیمی پروگرام۔
مہاجر کمیونٹیز تک رسائی
یہ کوئی راز نہیں کہ بہت سی مہاجر کمیونٹیز کو جان بوجھ کر ووٹنگ کے عمل سے باہر رکھا گیا ہے۔ یہ نہ صرف NYC Votes کا مینڈیٹ ہے بلکہ ہمارا مشن بھی ہے کہ معلومات کو قابل رسائی بنایا جائے تاکہ شہری شمولیت اور ووٹر ٹرن آؤٹ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، خاص طور پر ان کمیونٹیز میں جنہیں وسائل تک برابر رسائی نہیں ملتی۔
ووٹر کے لیے ہمارے تعلیم کے اقدامات میں ان متنوع کمیونٹیز کو مرکز بنانا مختلف شکلیں اختیار کرتا ہے اور مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے، کیونکہ یہ کمیونٹیز خود بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں۔
حاضر رہنا، ایک ایسی ٹیم بنانا جو نیویارک شہر کی تنوع کی نمائندگی کرے اور اپنے آپ کو شفا یابی اور صدمے سے آگاہ ذرائع سے آراستہ کرنا، وہ تمام طریقے ہیں جن کے ذریعے ہم ان لوگوں کی عزت افزائی جاری رکھ سکتے ہیں جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔
گولڈن ڈے کے لیے چینی زبان میں ووٹر مواد: وہ واحد دن جب NYC کے ووٹر ایک ہی وقت میں رجسٹر کر سکتے ہیں اور ووٹ ڈال سکتے ہیں۔