ایک ڈیسک پر گول میز کے گرد بیٹھے ہوئے 3 لود​​ 
پریس ریلیز​​  12 فروری، 2026​​ 
عمومی میڈیائی رابطہ​​ 

اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800​​ 

Demiana Rizkalla (ڈیمیانا رزکالا)، پالیسی اینالسٹ برائے NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) اور Patrick Hart (پیٹرک ہارٹ)، پروگرام ڈائریکٹر برائے CUNY انسٹیچیوٹ فار سٹیٹ اینڈ لوکل گورننس (CUNY Institute for State & Local Governance) نے BronxTalk، جو برانکس کے اہم مسائل پر مرکوز BronxNet کا طویل ترین عرصے سے چلنے والا خبروں کا پروگرام ہے، میں شرکت کی۔ انہوں نے برانکس ووٹر شرکت کے رجحانات پر بات کی اور یہ کہ یہ فیلوشپ بورو میں ووٹر شرکت کو کیسے بڑھائے گی۔​​  

جیڈل مینگوئیا (Jadel Munguia)، NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board) کے لیے اسسٹنٹ پریس سیکٹری اور میڈلین مینڈوزا (Madeline Mendoza)، میڈیسن سکوئیر بوائز اینڈ گرلز کلب میں ایک پروگرام فیلو اور CUNY باروچ کالج میں ایک موجودہ سینیئر، نے "Diálogo Abierto"، جو BronxNet ٹی وی کی جانب سے پیش کردہ ہسپانوی زبان کا خبروں اور بحث کا پروگرام ہے، میں شرکت کی، تاکہ برانکس میں ووٹر شمولیت کے رجحانات اور آنے والے 2026 ریاستی انتخابات پر بات کی جا سکے اور فیلو شپ کا ایک عمومی جائزہ فراہم کیا جا سکے۔​​ 

NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board) نے CUNY انسٹیچیوٹ فار سٹیٹ اینڈ لوکل گورننس (CUNY Institute for State & Local Governance) کے ساتھ شراکت داری میں ایک افتتاحی شہری شمولیت فیلو شپ کا آغاز کیا ہے، جو CUNY کے طلباء کو کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (community-based organizations, CBOs)ِ میں شامل کر کے برانکس میں ووٹر تعلیم اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ ایک پرجدت پروگرام ہے۔ یہ شراکت داری درست ووٹر تعلیم فراہم کر کے اور نیو یارک سٹی کے جمہوری عمل میں کمیونٹی کی شراکت داری کو بڑھا کر ووٹر شمولیت کو فروغ دینے کا مقصد رکھتی ہے۔​​  

فیلوز CUNY اسکولوں میں ابھرتے ہوئے سینیئرز ہوتے ہیں، جو اگلے دو سالوں کے دوران ان کمیونٹیوں کے متعلق جانیں گے، جن کی وہ خدمت کرتے ہیں اور مشترکہ طور پر شہری شمولیت کی ایسی حکمت عملیاں تیار کریں گے، جو کمیونٹی اراکین کی آوازوں کو بامعنی طور پر سیاسی گفتگو میں لائیں گی۔ فیلوز کی قیادت میں چلنے والے اقدامات میں ووٹر رجسٹریشن ڈرائیوز سے لے کر پالیسی پر تعلیم کی مہمات اور کمیونٹی میٹنگز کے انعقاد تک چیزیں شامل ہوں گی۔​​ 

پروگرام کے متعلق  یہاں مزید جانیں۔​​ 

آپ دونوں انٹرویوز کو ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:​​ 

انگریزی:BronxTalk | Bronx Voter Participation​​ 

ہسپانوی: Diálogo Abierto | Programa de Participación Cívica​​ 

متعلقہ خبریں​​