عمومی میڈیائی رابطہ
اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800
NYC تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال S ریان Paul S. Ryan نے پیر کے دن "انسائیڈ سٹی ہال" پروگرام میں NY1 اینکر ایرول لوئس (Errol Louis) کے ساتھ گفتگو کی اور شہر کے عوامی مماثل فنڈ پروگرام پر روشنی ڈالی۔
ریان (Ryan) نے کہا کہ "میں نے یہ پروگرام 20 سال پہلے پڑھنا شروع کیا تھا۔ میں قانون کی تعلیم مکمل کر کے نکلا تھا، جمہوریت میں دلچسپی رکھتا تھا، اور اسی وقت میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ملک میں چھوٹے چندہ دہندگان کی جمہوریت کے لیے بہترین پروگرام ہے۔ آج بھی میرا یہی ماننا ہے، اور میرا خیال ہے کہ شواہد بھی اسی کی تائید کرتے ہیں،"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ٹیکس دہندگان کے پیسے کی حفاظت اور اسے صرف ان امیدواروں کو دینے کی ذمہ داری کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جو تمام شرائط پر پورا اترتے ہوں،"۔
NYC تشہیری مہم سے متعلق مالی امور بورڈ کے مماثل فنڈ پروگرام نیویارک کے عوام کے لیے مہم میں حصہ لینا اور ووٹرز کے لیے مقامی امیدواروں کی حمایت کو آسان بناتا ہے۔ یہ اہل چھوٹے مالی چندوں کو عوامی سرمائے کے ساتھ 8-سے-1 کے تناسب میں ملاتا ہے، جس سے شہریوں کو مقامی انتخابات میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہوتا ہے۔
مکمل انٹرویو یہاں سے دیکھیں: سٹی پبلک میچنگ پروگرام میں