عمومی میڈیائی رابطہ
اگر آپ میڈیا کے رکن ہیں اور آپ کے پاس کوئی انکوائری یا درخواست ہے، تو براہ کرم دفتری اوقات میں کال یا ای میل کریں: press@nyccfb.info | 212-409-1800
Jadel Munguia (جیدل مونگوئیا)، نیو یارک سٹی کمپین فائنانس بورڈ کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری، نے Youth Unplugged پوڈکاسٹ کی میزبان Stella Vrapi (اسٹیلہ وراپی) کے ساتھ گفتگو کی، جس میں کیریئر سے متعلق مشورے اور نوجوانوں کے لیے شہری شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ Stella (اسٹیلہ)، جو NYC Votes Youth Ambassador (یوتھ ایمبیسیڈر) پروگرام کی سابقہ رکن ہیں، اس بات کا جائزہ لیتی ہیں کہ شہری شمولیت کیسے پورے ملک کے نوجوانوں کو قیادت سنبھالنے اور خود پر اعتماد کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔
Munguia (مونگوئیا) نے کہا کہ "ووٹ ڈالنا شہری شمولیت کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے،"۔ "نوجوانوں کے شامل ہونے کے بے شمار طریقے ہیں، چاہے وہ ووٹ دینے کے اہل ہوں یا نہ ہوں – آپ کسی انتخابی مہم یا غیر جانبدار GOTV مہم میں رضاکارانہ کام کر سکتے ہیں، اپنے مقامی منتخب نمائندوں کے ساتھ کسی اہم مسئلے پر وکالت کر سکتے ہیں، یا خود دفتر میں حصہ لے سکتے ہیں۔"
یوتھ ایمبیسڈر پروگرام نیویارک سٹی کے ہائی اسکول طلبا کے لیے ایک منصوبہ ہے جو مقامی انتخاب میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو ووٹنگ، جمہوریت، اور مثبت تبدیلی کے لیے مختلف طریقوں کے بارے میں سکھاتا ہے۔
وراپی نے Youth Ambassadors (یوتھ امبیسیڈرز) پروگرام کے تحت کی گئی ووٹر آؤٹ ریچ کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جب میں ووٹر آؤٹ ریچ کر رہی تھی، تو لوگوں کو ووٹر رجسٹریشن میں مدد دینا ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ میں نے NYC Votes کے ساتھ ایک نیچرلائزیشن (شہریت حاصل کرنے کی) تقریب میں شرکت کی، اور وہ لمحہ میرے لیے یادگار بن گیا کیونکہ نئے شہریوں کو پہلی بار ووٹر کے طور پر رجسٹر ہوتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ یہ ایک جذباتی تجربہ تھا"۔
آپ یہاں اس سال کے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ پوڈ کاسٹ سنیں: Youth Unplugged پر Spotify۔