16 اکتوبر 2025
عام انتخابات سے پہلے، یہ لمحہ اہم ہے کہ ہم پرائمری انتخاب میں غیر معمولی ووٹر ٹرن آؤٹ کی اس کہانی پر غور کریں جو عوامی شمولیت کی ایک متاثر کن مثال پیش کرتی ہے۔ تقریباً 1.1 ملین افراد کے ووٹ ڈالنے کے ساتھ، نیویارک کے شہریوں نے 2025 کے پرائمری انتخابات میں ایک شاندار تاریخ رقم کی۔ شہر بھر کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے %9.29 نے حصہ لیا۔
آئیے اس تاریخی لمحے کی ایک واضح تصویر حاصل کرنے کے لیے اعداد و شمار کا بغور مطالعہ کرتے ہیں۔
ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب عملی شکل میں
2025 کے پرائمری میں نیویارک کے باشندوں کے پاس ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب (Ranked Choice Voting, RCV) استعمال کرنے کا ایک اور موقع موجود تھا۔ شہر کے انتخابات میں RCV نیویارک کے باشندوں کو انتخاب کے مزید مواقع دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور ووٹرز نے بڑے پیمانے پر اس موقع کو استعمال کیا۔
-
%2.79 فیصد ووٹرز نے بیلٹ پر کم از کم ایک دفتر کے لیے اپنی پسند کی درجہ بندی کی
-
RCV بیلٹس میں سے %1 سے بھی کم میں ایک سنگین اوور ووٹ کی غلطی پائی گئی (یعنی درجہ بندی میں کوئی ایسی غلطی جس کی وجہ سے متعلقہ مقابلہ کے لیے ووٹ شمار نہیں کیا جاتا)، جو کہ 2021 کے مقابلے میں بہتر ہے!
بوروز میں ٹرن آؤٹ
پانچوں بوروز میں ٹرن آؤٹ مختلف نظر آیا۔ ہے۔ 2021 پرائمری انتخابات کے مقابلے میں، اسٹیٹن آئی لینڈ کے علاوہ دیگر تمام بوروز میں ٹرن آؤٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
مینہیٹن نے ٹرن آؤٹ کی %5.40 شرح کے ساتھ شہر بھر میں سبقت حاصل کی، جو 2021 کے مقابلے میں سات پوائنٹس زیادہ تھی۔
-
اسٹیٹن آئی لینڈ میں سب سے کم ٹرن آؤٹ رہا جو کہ %2.16 تھا۔
نئے ووٹروں نے سبقت حاصل کی
پرائمری الیکشن کی سب سے بڑی خبروں میں سے ایک نئی رجسٹریشن والے ووٹروں کا اثر تھا۔ نئے ووٹرز نے پرائمری پر بہت زیادہ اثر ڈالا۔
-
تقریباً %60 نئے رجسٹر شدہ ووٹروں نے حصہ لیا، جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے رجسٹرڈ ووٹروں کی شرح کا دوگنا ہے۔
نوجوان ووٹرز نے شرکت کی
اس انتخاب میں نیو یارک کے نوجوان باشندوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان ووٹر شہری انتخابات میں اپنی آواز سنانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔
-
18 تا 29 سال کے ووٹرز نے تمام عمر کے گروپوں کےمقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھایا، جو %2.35 رہا اور یہ 2021 میں ان کے ٹرن آؤٹ یعنی %9.17 سے تقریباً دو گنا ہے۔
-
اس کے مقابلے میں، 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کا ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے کم رہا، یعنی %9.20، جو گزشتہ برسوں کی شرح کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔
پرائمری میں ووٹنگ کے طریقے
نیو یارک کے باشندوں نے 2025میں ووٹنگ کے مختلف طریقوں کا استعمال کیا۔ 18 تا 39 سال کے درمیان نوجوان ووٹروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ڈاک، دونوں طریقوں سے ووٹ ڈال کر سب سے بڑا حصہ ڈالا۔ بڑے عمر کے ووٹرز، یعنی 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد نے سب سے زیادہ غیر حاضری والے ووٹ ڈالے۔ تفصیل درج ذیل ہے:
-
%9.56 نے انتخابات کے دن پر ذاتی طور پر ووٹ دیا
-
%5.34 نے ذاتی طور پر قبل از وقت ووٹ دیا
-
%6.3 نے بذریعہ ڈاک قبل از وقت ووٹ دیا
-
%4.3 فیصد نے غیر حاضر بیلٹ کے ذریعے ووٹ دیا
-
%7.1 نے دوسرے طریقے اختیار کیے، مثلاً بذریعہ حلف نامہ یا ملٹری بیلٹ
ووٹر رجسٹریشن نے نئی بلندیاں چُھو لیں
2025 کی پرائمری رجسٹریشن کی آخری تاریخ تک ووٹروں کی رجسٹریشن بھی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی۔
-
اس سال جنوری تا جون کے دوران، رجسٹریشنز کی یومیہ تعداد تقریباً 000,17 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جبکہ 2021ان کی تعداد صرف 000,3 تھی۔
-
اسی مدت کے دوران، 18 تا 29 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز کا نئی رجسٹریشنز میں حصہ %3.67 رہا، جو 2021 میں %2.56 کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔
2025 میں 2025 کے پرائمری انتخاب کے دوران 18 تا29 سال تک عمر کے افراد کا ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔
عام انتخابات کا انتظار ہے
2025 کے پرائمری انتخابات نے زیادہ متحرک ووٹرز کو نمایاں کیا، خاص طور پر نئے اور نوجوان ووٹروں کو۔ زیادہ ٹرن آؤٹ اور ریکارڈ توڑنے والی رجسٹریشنز کے ساتھ، نیو یارک کے باشندے اپنا مستقبل اپنے ہاتھوں میں لے رہے ہیں۔ جب ہم عام انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں، تو یہ رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شہر بھر کے لوگ بھرپور شرکت کے لیے تیار ہیں۔