جانوروں کے میسکوٹس، جو شہر کی مشہور آئیکونوگرافی کے سامنے تصویر کھنچوا رہے ہوں، بشمول ایک پیلی ٹیکسی، پیزا اور اپارٹمنٹ کی عمارت​​ 
انتخابات​​  22 دسمبر 2025​​ 

22 دسمبر 2025​​ 

از Madonna Hernandez (میڈونا ہرنینڈز) ، کانٹینٹ ایڈیٹر​​ 

اس سال شہر میں ووٹر ٹرن آؤٹ اور شمولیت میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سالوں کی نسبت NYC کی تمام متنوع کمیونٹیوں میں مقامی انتخابات میں شرکت بڑھی۔​​  

ٹرن آؤٹ ڈیٹا، ووٹنگ کے رجحانات اور 2025 کی جھلکیاں دیکھیں اور خود دیکھیں کہ نیو یارک کے باشندوں نے کیسے ووٹ دیا اور ان اعداد و شمار کا اصل مطلب کیا ہے۔​​ 

ٹرن آؤٹ اس سال نئی اونچائیوں کو پہنچا​​ 

شمولیت کیسے بڑھی؟ ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔ عمر کے مختلف گروپوں کی جانب سے شرکت میں اضافہ ہوا، نئے رجسٹرڈ ووٹرز بڑی تعداد میں آئے اور نیو یارک کے زیادہ نوجوان افراد ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔​​ 

ایک کارٹون اوپوسم اور ایک گلہری کے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے شانہ بشانہ خاکے۔ اوپوسم ایک NYC Votes کوڑے دان میں نظر آتا ہے، جبکہ گلہری نے NYC Votes ہیٹ پہنا ہوتا ہے اور ایک برانڈ والا ٹوٹ بیگ پکڑ کر کھڑی ہوتی ہے، جو شہری شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔​​ 

2025 میں پرائمری انتخابات کا ٹرن آؤٹ​​ 

سٹی کے پرائمری انتخابات نے مکمل طور پر اضافہ ظاہر کیا:​​ 

  • %9.29 ووٹر ٹرن آؤٹ -- ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ پرائمری ٹرن آؤٹ۔​​ 
  • نئے رجسٹر شدہ ووٹرز نے پولنگ اسٹیشنوں میں نئی توانائی لائی، جن میں ان کی حاضری %6.59 رہی۔​​  
  • ووٹرز جن کی عمریں 29-18 سال تھیں، کی جانب سے شرکت 2021 کے مقابلے میں دوگنا ہو گئی، جن کا ٹرن آؤٹ %2.35 تک پہنچ گیا۔ نوجوان ووٹرز نے اس پیغام پر توجہ دی کہ ان کا جوش و جذبہ ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ کرتا ہے۔​​  
  • روزانہ 000,17 نئے ووٹرز نے رجسٹریشن کروائی، جو 2021 میں دیکھے گئے عروج سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔​​ 

2025 میں عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ ان​​ 

2025 عام انتخابات میں پورے شہر میں سے بے مثال شرکت نظر آئی۔ 2 ملین سے زائد ووٹرز تشریف لائے -- ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں میئر کے عام انتخابات کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ۔​​ 

کسی بھی سابقہ غیر صدارتی انتخاب کے سال کی نسبت انتخاب کے دن سے پہلے زیادہ بیلٹس ڈالے گئے!​​ 

NYC میں ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب مضبوطی سے چل رہا ہے​​  

ووٹنگ کا درجہ بند انتخاب اس حوالے سے معیار قائم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے کہ جب لوگ اپنے بیلٹ پر اختیارات کی درجہ بندی کرتے ہیں، تو کیا ممکن ہے۔ یہ 2025 میں NYC انتخابات کی ایک معروف خاصیت رہا، جہاں امیدواروں نے ووٹرز کو حقیقی اثر والے انتخابات کرنے میں مدد دینے کے لیے اسے حکمت عملی کے تحت استعمال کیا۔ %2.79 ووٹرز نے کم از کم ایک دفتر کے لیے امیدواروں کی درجہ بندی کی۔​​ 

ایک گلہری کا خاکہ، جس نے NYC Votes کی ٹوپی پہنی ہو اور ووٹنگ کے درجہ بند انتخاب کے بیلٹ پر نشان لگا رہی ہو، جس پر ایک پینسل کے ساتھ 1 سے 5 تک لیبلز ہوں۔​​ 

چندوں کی چھوٹی رقوم پہلے سے کہیں زیادہ بڑی تھیں​​  

مماثل فنڈ پروگرام بدستور آگے بڑھتا رہا اور متنوع امیدواروں کو آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوا۔ شہر بھر سے نیو یارک کے باشندوں کی جانب سے دیئے جانے والے چندوں کے ساتھ، پروگرام نے اہم سنگ میل حاصل کیے۔​​  

  • سٹی کے امیدواروں کو 40$ ملین سے زائد عطیات دیے گئے۔​​  
  • نیویارک کے 364,252 شہریوں کی جانب سے مہمات کے لیے انفرادی حیثیت میں تقریباً 000,200 چندے دیے گئے۔​​  
  • %2.91 چندہ کی رقوم 250$ یا اس سے کم تھیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے عطیات بھی بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔​​  
  • عطیات کی اوسط مقدار 160$ تھی، جو ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی رقم امیدواروں کو دفتر کا انتخاب لڑنے میں مدد دیتی ہے۔​​  

نیا سال، نئی شمولیت​​  

2025 آپ کی وجہ سے سٹی کے لیے ایک بڑا سال تھا۔ 2026 میں اس سے زیادہ کچھ داؤ پر لگا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل کو شکل دینے میں بڑا کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے۔​​  

متعلقہ خبریں​​