نیویارک میں ہر رجسٹرڈ ووٹر اب بذریعہ ڈاک ووٹ دے سکتا ہے۔
کوئی خاص شرائط نہیں ہیں، آپ کو عذر پیش کرنے یا وجہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف رجسٹر شدہ ہونے اور ووٹ دینے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے!
ڈاگ کے ذریعے قبل از وقت ووٹ دینا ایک محفوظ اور آسان طریقہ ہے۔
بذریعہ ڈاک ووٹ کیسے ڈالیں
کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات
قبل از وقت ڈاک والے بیلٹ اور غیر حاضر بیلٹ میں کیا فرق ہے؟
2024 سے کوئی بھی رجسٹرڈ ووٹر قبل از وقت ڈاک والے بیلٹ کو استعمال کرتے ہوئے ووٹ دے سکتا ہے۔
اگر آپ الجھن میں ہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں – یہ فرق ریاستِ نیو یارک کے قانون سے پیدا ہوا ہے۔ اس سے پہلے، ووٹر کے لیے قبل از وقت ووٹ کرنے کا واحد راستہ غیر حاضر بیلٹ کی درخواست دینا تھا، جس کے لیے خود جا کر ووٹ نہ دے پانے کی مناسب وجہ درکار ہوتی تھی، جیسے شہر سے باہر ہونا، بیماری یا چوٹ، پری ٹرائیل قید یا معمولی جرم کے لیے قید ہونا۔
غیر حاضر بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا طریقہ اب بھی دستیاب ہے، لیکن اب کوئی بھی ووٹر قبل از وقت ڈاک والے بیلٹ کی درخواست کر سکتا ہے۔ ووٹروں کے لیے اہم ترین بات یہ ہے کہ نیو یارک میں کوئی عذر بیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
چاہے آپ قبل از وقت ڈاک والے یا غیر حاضربیلٹ کی درخواست کریں، آپ کا ووٹ ایک ہی طرح شمار کیا جائے گا – جب تک کہ اس پر 5 نومبر تک کی ڈاک کی مہر لگی ہوئی ہو۔
اگر میں ڈاک والے بیلٹ کی درخواست کروں یا اسے جمع کرا دوں، تو کیا پھر بھی میں حاضر ہو کر ووٹ ڈال سکتا/سکتی ہوں؟
اگر آپ نے ایک بذریعہ ڈاک بیلٹ کی درخواست کی ہے، تو آپ کو اس کے ساتھ ووٹ دینے کا ارادہ رکھنا چاہیے۔ پول کھلنے کے دوران آپ کسی بھی ووٹنگ سائٹ پر اپنا مکملغیر حاضر بیلٹ چھوڑ سکتے ہیں۔
بحرحال، اگر کسی بھی وجہ سے آپ ڈاک والے بیلٹ کی درخواست کرنے کے بعد خود جا کر ووٹ ڈالنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو اپنے پولنگ کے مرکز پر حلف نامہ والے بیلٹ کے ساتھ ووٹ ڈالنا ہو گا۔
یہ بیلٹ مختلف نظر آئے گا۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو، تو پول ورکر کو کہیں۔
کیا میں غائبانہ ووٹ بالمشافہ طور پر ڈال سکتا/سکتی ہوں؟
یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن آپ ایسا کر سکتے ہیں! آپ اپنے بورو کے انتخابات بورڈ کے دفتر میں حاضر ہو کرغیر حاضر بیلٹ کے ساتھ بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ دفاتر پیر تا جمعہ صبح 9- شام 5 بجے تک کھلے رہتے ہیں، جبکہ انتخابات کے دن سے پہلے والی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بھی کھلے رہتے ہیں۔
اگر آپ سے بیلٹ کی آن لان یا بذریعہ ڈاک درخواست کرنے کی آخری تاریخ رہ جائے، تو یہ ایک مفید طریقہ ہو سکتا ہے۔ انتخاب کے دن دفاتر رات 9 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ اپنے مقامی انتخابات بورڈ کا دفتر تلاش کریں۔
کیا میں کسی مستقبل غیر حاضر بیلٹ والی فہرست میں شامل ہو سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں! اگر آپ مستقل طور پر بیمار یا معذور ہوں اور اپنی پول سائٹ پر نہیں جا سکتے، تو آپ انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) کی مستقل غیر حاضر بیلٹ لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شامل ہونے کے لیے، غیر حاضر بیلٹ کی درخواست پر "مستقل بیماری یا جسمانی معذوری" والے خانے پر نشان لگائیں۔ انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) آپ کو خودکار طور پر ہر اس انتخاب کے لیے غیر حاضر بیلٹ کی درخواست بھیج دے گا، جس میں آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔
قابلِ رسائی بیلٹ کے لیے کیا شرائط ہیں؟
قابلِ رسائی بیلٹ کی درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نیو یارک شہر میں ایک ایسے رجسٹرڈ ووٹر ہوں جسے متن پڑھنے سے وابستہ کوئی معذوری لاحق ہو، جیسے نابیناپن، کم نظری، ڈسلیکسیا، ڈس گرافیا، سیکھنے کی معذوری یا ایسی معذوریاں جو لکھنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔ جب ووٹرز قابلِ رسائی بیلٹ کی درخواست دے چکیں، تو وہ بیلٹ کو پرنٹ کرنے، اس پر دستخط کرنے اور اسے واپس بھیجنے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
قبل از وقت یا انتخاب کے دن قابلِ رسائی بیلٹ مارکنگ ڈیوائس (BMD) پر ووٹ ڈالنے کی سہولت اب بھی ان ووٹرز کے لیے دستیاب ہو گی جو حاضر ہو کر ووٹ ڈالنا پسند کرتے ہیں۔