آپ کے بیلٹ کی گنتی کیسے کی جائے گی
1 انتخاب والے تمام ووٹس کو گنا جاتا ہے۔ اگر کسی امیدوار کو 50% سے زیادہ ووٹ موصول ہو جاتے ہیں، تو وہ جیت جاتا ہے!
تاہم، اگر کوئی بھی امیدوار 1 انتخاب والے 50% ووٹ حاصل نہیں کرتا، تو گنتی ادوار میں شروع ہو جائے گی۔
ہر دور میں، سب سے کم ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار باہر ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کا سب سے اونچے درجے والا امیدوار نکل جاتا ہے، تو آپ کا ووٹ آپ کے بیلٹ پر اگلے سب سے زیادہ درجے والے امیدوار کو چلا جاتا ہے۔
یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک صرف 2 امیدوار باقی نہ رہ جائیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار جیت جاتا ہے!